ساحلی اور ملناڈ کے علاقوں میں موسلا دھاربارش۔2 افراد کی موت

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 24th April 2019, 8:26 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل  24/اپریل (ایس او نیوز) منگل کے دن ساحلی اورملناڈ  کے کئی تعلقہ جات میں اچانک بادلوں کی گھن گرج اور بجلیوں کی کڑک کے ساتھ موسلادھار بارش ہوئی، جس کے نتیجے میں 2افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

 چکمگلورو ضلع کے کلسا، بالے ہونور، نرسمہا راج پور اور دیگر علاقوں میں زبردست بارش ہوئی اور چند مقامات پر اولے بھی گرنے کی خبریں موصول ہوئی ہیں۔ جبکہ شیموگہ ضلع کے ساگر، سورب، تیرتھلّی، ہوسانگر وغیرہ میں برسات ہوئی۔  شیموگہ ضلع میں منگل کے دن پارلیمانی الیکشن کے لئے پولنگ بھی چل رہی تھی، اس دوران اچانک تیز بارش شروع ہونے کی وجہ سے کچھ گھنٹوں تک پولنگ متاثر ہوئی۔ اسی طرح ضلع اُترکنڑا کے سرسی، منڈگوڈ، کمٹہ اور بھٹکل وغیرہ میں بھی  بارش سے انتخابی کاروائی کچھ وقت کے لئے متاثر ہوئی۔

 ہونسور کے مختلف مقامات پربارش کی وجہ سے فصلیں برباد ہوگئی ہیں اور درختوں کے گرنے سے کئی گھروں کو نقصان پہنچا ہے۔ہونسیگال نامی گاؤں میں تیز طوفانی ہواؤں کی وجہ سے 70سے زیادہ گھروں کو نقصان پہنچا ہے۔بہت سارے گاؤں میں گھروں کی چھتیں طوفانی ہواؤں میں اڑ گئی ہیں۔سیکڑوں درخت جڑوں سے اکھڑ گئے ہیں۔

 چامراج نگر تعلقہ میں چینمّا (۵۶سال) نامی ایک بزرگ خاتون بارش کے پانی سے بھرے گڈھے میں گر کر ہوگئی جبکہ ڈوڈاتائیمّا (۰۷سال) ایک اور بزرگ خاتون ناریل کے باغ میں کام کرتے وقت ہوامیں اڑنے والی شیٹ کی زد میں آکر ہلاک ہونے کا حادثہ پیش آیا ہے۔
 

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل اور ہوناور میں جماعت اسلامی ہند کے زیراہتمام ’سوہاردا افطار کوٹا‘کاانعقاد: برادران وطن نے کیا مسجد اور نماز کا بھی  نظارہ

جب ہم آپس میں ایک دوسرے سے ملتےہیں ، بس میں سفر کرتےہیں تو دنیا بھر کی باتیں کرتے ہیں، سیاست، معیشت، تجارت، بازار وغیرہ پر بہت ساری باتیں کرتےہیں جب کبھی مذہب کے متعلق بات کریں تو فوراً ٹوک دیتے ہیں کہ نہیں صاحب ہم سب آپس میں اچھے ہیں یہ مذہب کی باتیں کیوں؟ ۔ جب کہ سچائی یہ ہے کہ ...

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...