بارش سے متاثرہندوستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تیسرا ٹی-20 میچ ٹائی ، سیریز 1-0 سے ہندوستان کے نام

Source: S.O. News Service | Published on 22nd November 2022, 8:31 PM | اسپورٹس |

نیپئر،22؍نومبر (ایس او نیوز؍ایجنسی) مسلسل بارش کے باعث ہندوستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تیسرا ٹی-20 میچ ٹائی ہو گیا ہے۔ ڈکورتھ لوئس میتھڈ کے مطابق یہ میچ برابر رہا اور اس طرح تین میچوں کی سیریز 1-0 سے ہندوستان کے نام ہو گئی۔ ہندوستان نے 9 اوور میں 4 وکٹوں پر 75 رنز بنائے تھے۔ جس میں ہاردک پانڈیا 30 رنز بنانے کے بعد ناٹ آؤٹ رہے اور دیپک ہڈا نے 9 رنز بنائے۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے دیئے گئے 161 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بھارتی ٹیم 9 اوورز میں 4 وکٹیں گنوا چکی تھی جس کے بعد میچ شروع نہ ہو سکا۔ محمد سراج کو پلیئر آف دی میچ، جبکہ سوریہ کمار یادو کو پلیئر آف دی سیریز قرار دیا گیا۔

محمد سراج (17/4) اور ارشدیپ سنگھ (37/4) کی شاندار گیند بازی کی بدولت ہندوستان نے منگل کو تیسرے ٹی۔20 میں نیوزی لینڈ کو 160 رنز پر آؤٹ کر دیا۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے ڈیون کونوے (59) اور گلین فلپس (54) نے نصف سنچریاں اسکور کیں، تاہم دیگر بلے بازوں کے نہ چلنے کی وجہ سے کیویز ٹیم ہندوستان کو 161 رنز کا ہی ہدف دے سکی۔

ہدف کا تعاقب کرنے اتری ٹیم انڈیا کی شروعات قدر بہتر نہیں رہی اور اس نے 21 رن کے اسکور پر ہی تین وکٹ کھو دیئے۔ سلامی بلے بازوں ایشان کشن اور رشبھ پنت نے بالترتیب 10 اور 11 رنوں کا تعاون کیا، جبکہ شریس ایئر کھاتہ بھی نہیں کھول سکے۔ اس کے بعد کپتان ہارک پانڈیا اور سوریہ کمار یادو نے اننگ کو آگے بڑھایا لیکن ان دنوں شاندار کرکردگی کا مظاہرہ کر رہے سوریہ کمار یادو 7 ویں اوور میں 13 رن کے نجی اسکور پر آؤٹ ہو گئے۔

دریں اثنا، ہدف کا تعاقب کرنے اتری ٹیم انڈیا کی شروعات قدر بہتر نہیں رہی اور اس نے 21 رن کے اسکور پر ہی تین وکٹ کھو دیئے۔ سلامی بلے بازوں ایشان کشن اور رشبھ پنت نے بالترتیب 10 اور 11 رنوں کا تعاون کیا، جبکہ شریس ایئر کھاتہ بھی نہیں کھول سکے۔ اس کے بعد کپتان ہارک پانڈیا اور سوریہ کمار یادو نے اننگ کو آگے بڑھایا لیکن ان دنوں شاندار کرکردگی کا مظاہرہ کر رہے سوریہ کمار یادو 7 ویں اوور میں 13 رن کے نجی اسکور پر آؤٹ ہو گئے۔

آخری اطلاع موصول ہونے تک میدان میں بارش ہو رہی تھی اور 9 اوور مکمل ہو چکے تھے۔ ہندوستان نے 9 اوور میں 4 وکٹ کے نقصان پر 75 رن بنا لئے ہیں۔ کپتان ہارک پانڈیا 18 گیندوں میں 30 رن بنا کر جبکہ دیپک ہڈا 9 گیندوں میں 9 رن بنا کر کھیل رہے تھے۔ ڈکورتھ لوئس میتھڈ کے مطابق ہندوستان کو 9 اوور میں جیت کے لئے 76 رن بنانے تھے یعنی فی الحال میچ کا اسکور برابر ہے اور اگر اس کے بعد ایک بھی گیند نہیں پھینکی جا سکی تو میچ ٹائی ہو جائے گا۔

قبل ازیں، ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے نیوزی لینڈ نے تین رنز پر فن ایلن کی وکٹ گنوا دی۔ کین ولیمسن کی جگہ آنے والے مارک چیپ مین صرف 12 رنز ہی بنا سکے جس کے بعد کونوے اور فلپس کی جوڑی نے اننگز کو سنبھالا۔ آہستہ شروع کرنے والے کونوے نے 11 گیندوں میں صرف دو رنز بنائے لیکن چوتھے اوور میں انہوں نے ارشدیپ سنگھ کی گیندوں پر ایک چھکا اور دو چوکے لگا کر اپنے ہاتھ کھولے۔ فلپس نے بھی جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور دونوں کے درمیان تیسری وکٹ کے لیے 86 رنز کی شراکت قائم ہوئی۔ کونوے نے 49 گیندوں میں پانچ چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 59 رنز بنائے جبکہ فلپس نے 33 گیندوں میں پانچ چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 54 رنز بنائے۔

یہ جوڑی نیوزی لینڈ کو بڑے اسکور تک لے جا رہی تھی لیکن ہندوستانی گیند بازوں نے آخری اوور میں وکٹیں لے کر میچ پر قبضہ جما لیا۔ نیوزی لینڈ نے 15 اوورز میں دو وکٹوں کے نقصان پر 129 رنز بنانے کے بعد صرف 31 رنز پر اگلی آٹھ وکٹیں گنوا دیں۔

سراج نے چار اوورز میں 17 رنز دے کر فلپس سمیت چار بلے بازوں کو آؤٹ کیا۔ ارشدیپ نے بھی چار اوور میں 37 رن دے کر چار وکٹ لئے جس میں کانوے کا قیمتی وکٹ بھی شامل تھا۔ ہرشل پٹیل نے آخری اوور میں ٹم ساؤتھی کو بولڈ کیا اور پوری کیوی ٹیم 19.4 اوورز میں 160 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

ایک نظر اس پر بھی

حیدرآباد نے آئی پی ایل کا سب سے بڑا اسکور بنایا ، ممبئی کو 31 رنز سے دی بری طرح شکست

آئی پی ایل 2024 کے 8ویں میچ میں سن رائزرز حیدرآباد نے ممبئی انڈینز کو 31 رنز سے شکست دے دی۔ میچ میں حیدرآباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں پر 277 رنز بنائے۔ جواب میں ممبئی کی ٹیم 20 اوورز میں 246/5 ​​رنز ہی بنا سکی۔ تلک ورما نے ممبئی کے لیے کافی دیر کوشش کی اور 64 رنز کی ...

آئی پی ایل 2024: دفاعی چمپئن چنئی نے جیت کے ساتھ کیا آغاز، بنگلورو کو 6 وکٹ سے ملی شکست

آج آئی پی ایل 2024 کا پہلا میچ دفاعی چمپئن چنئی سپرکنگز (سی ایس کے) اور رائل چیلنجرس بنگلور (آر سی بی) کے درمیان کھیلا گیا جس میں چنئی کو 6 وکٹ سے جیت ہاتھ لگی ہے۔ بنگلورو نے چنئی کے سامنے جیت کے لیے 174 رنوں کا ہدف رکھا تھا جسے اس نے 18.4 اوورس میں محض 4 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اس ...

ہندوستان نے پانچویں ٹیسٹ میں انگلینڈ کو اننگ اور 64 رن سے شکست ، سیریز پر 4-1 سے قبضہ

دھرم شالہ میں کھیلے جا رہے پانچویں ٹیسٹ میچ میں ہندوستان نے انگلینڈ کو اننگز اور 64 رنز سےشکست دی  ہے۔ اس طرح ہندوستان نے سیریز 4-1 سے جیت لی۔ ہندوستانی ٹیم نے میچ کے تیسرے دن انگلینڈ کو بڑی شکست دی۔ انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں بھی بری طرح لڑکھڑا گئی۔ صرف جو روٹ ہی بلے سے کچھ ...

ہندوستان نے دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 106 رنوں سے دی شکست، سیریز 1-1 سے برابر

) ہندوستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ سے ملی شکست کا بدلہ آج وشاکھاٹنم میں لے کر سیریز کو 1-1 سے برابر کر دیا ہے۔ 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ ہندوستان نے 106 رنوں سے جیت لیا ہے۔ اس جیت کے ہیرو پلیئر آف دی میچ جسپریت بمراہ رہے جنھوں نے دونوں اننگ میں مجموعی طور پر 9 ...

کیپ ٹاؤن میں ہندوستان کی جنوبی افریقہ پر تاریخی فتح، میچ دوسرے ہی دن ختم، ٹیسٹ سیریز 1-1 سے برابر

ہندوستانی مینس کرکٹ ٹیم نے 2024 کا آغاز ایک شاندار اور ریکارڈ ساز جیت کے ساتھ کیا ہے۔ کیپ ٹاؤن کے نیولینڈس میں 3 جنوری سے شروع ہوا ٹیسٹ میچ 4 جنوری یعنی دوسرے دن ہی ختم ہو گیا۔ ہندوستان کو جیت کے لیے دوسری اننگ میں 79 رنوں کا ہدف ملا تھا جسے روہت بریگیڈ نے محض 3 وکٹ کے نقصان پر حاصل ...

جنوبی آفریقہ نے پہلے ٹیسٹ میں انڈیا کو دی ایک اننگ اور 32 رنوں سے شکست

جنوبی افریقہ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ ہندوستانی ٹیم ایک اننگ اور 32 رنوں سے ہار گئی ہے۔ اس شرمناک شکست کا ذمہ دار ہندوستانی بلے باز اور گیندبازوں دونوں رہے، کیونکہ پہلی اننگ میں کسی طرح 245 رن کا اسکور بنانے کے بعد ہندوستانی ٹیم دوسری اننگ میں محض 131 رنوں پر ...