بنگلورو میں موسلادھار بارش سے ٹرافک جام موٹر گاڑیوں پر 25سے زائد درخت گرنے سے شدید نقصان

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 27th May 2019, 11:01 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،27؍مئی (ایس او نیوز) ہفتہ کی رات تیز ہواؤں کے ساتھ ہوئی موسلادھار بارش سے 25سے زائد درخت کئی گاڑیوں پر گرنے سے کافی نقصان پہنچاہے- ہفتہ کی شام 5بجے شروع ہوئی بارش 6:30بجے شہر کے اہم علاقوں میں کافی تیز ہواؤں کے ساتھ جاری رہی- جس کی وجہ سے کئی علاقوں اور سڑکوں پر درخت گر پڑے- جس سے کافی دیر تک ٹرافک جام رہی- طوفانی ہواؤں کی وجہ سے جہاں درخت جڑوں سے اکھڑ چکے تھے وہیں سواریوں کو آگے بڑنے میں کافی رکاوٹوں کا سامنا کرنا پڑا- میجسٹک کے آر مارکیٹ شیواجی نگر، شیوانندا سرکل، بسونگڈی، چامراج پیٹ، میسور روڈ، ملیشورم، وجئے نگر، راجاجی نگر، ایچ ایس آر لے آؤٹ، مڈیوال، بومنہلی سمیت دیگر کئی اہم علاقوں میں بارش کی وجہ سے گاڑیوں کے مالکان کو کافی پریشانی اٹھانی پڑی- اوکل پورہ فلائی اوور، ونڈسر میاز، شیوانند سرکل، ریلوے انڈر پاس،کے آر سرکل، نائینڈہلی سمیت کئی علاقوں میں تھوڑی دیر کے لئے پانی جمع ہوچکا تھا- جس کی وجہ سے یہاں سے گزرنے والی گاڑیوں کو کافی پریشانی اٹھانی پڑی، بسونگڈی، بھارتی نرسنگ ہوم، آئی ٹی سی، رمکولے آؤٹ، ڈالرس کالونی، وجئے نگر، ڈبل روڈ، سانکی تالاب جنکشن، مہادیو پورہ، کے آر پورم، سمیت کئی علاقوں میں 25 سے زائد درخت اور بجلی کے کھمبے زمین بوس ہوگئے اور کئی ٹرانسفارمروں میں آگ لگنے کے واقعہ پیش آئے- 30 سے زائد مقامات پر بجلی کے کھمبے گر پڑے- وجئے نگر علاقے میں سب سے زیادہ درخت گر پڑے ہیں - درختوں کے گرنے سے کاروں اور دو پہیہ والی گاڑیوں کو کوئی نقصان پہنچاہے- بارش دوبارہ رات 9بجے سے 10بجے تک مسلسل پڑتی رہی- جس کی وجہ سے وجئے نگر ناگر بھاوی، بسویشورا نگر، نائینڈہلی، کورمنگل، کے آر مارکیٹ، راجاراجیشوری نگر، یشونت پور، ملیشورم، شیواجی نگر، میسور روڈ، سمیت مختلف علاقوں میں لوگوں کو کافی پریشانی اٹھانی پڑی- تیز ہواؤں کے ساتھ ہوئی بارش کی وجہ سے کئی بجلی کے کھمبے زمین بوس ہوجانے سے کئی علاقوں کے مکینوں کو تاریکی میں رات گزرنی پڑی- نجی ریڈیو چینل کی آرجے، شروتی کی کارپر درخت کے گرنے سے کار میں سوار ان کی ماں زخمی ہوگئیں - سیانکی تالاب کے سواشیونگر بسکام سرکل سگنل میں کھڑے رہنے پر تیز ہوا کی وجہ سے درخت کی ٹہنی شروتی کی کار پر جاگری، جس سے کار کا شیشہ ٹوٹ گیا اور کانس لگنے سے شروتی کی ماں زخمی ہوگئیں - موسم ماحولیات کے مطابق شہر میں مزید تین دن تک اسی طرح تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھاربارش ہونے کی اطلاع دی ہے-

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...