عالمی کپ 2019ء میں ہندوستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیمی فائنل میچ بارش سے متاثر

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 10th July 2019, 11:58 AM | اسپورٹس |

مانچیسٹر،10؍جولائی (ایس او نیوز؍ایجنسی ) عالمی کپ 2019ء میں ہندوستان  اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیمی فائنل میچ کا پہلا روز بارش سے متاثر۔ نیوزی لینڈ نے 46.1 اووورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 211 رنز بنائے۔ میچ  ریزور ڈے  آج بدھ کو دوبارہ شروع ہو گا۔ نیوزی لینڈ اسی سکور سے اننگز کا آغاز کرئے گی۔ 

تفصیلات کے مطابق مانچیسٹر کے اولڈ ٹریفورڈ گراونڈ میں کھیلے جانے والے میچ میں نیوزی لینڈ ٹیم کے کپتان کین ویلیمسن نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ کیوی ٹیم کو پہلا نقصان ایک سکور پر مارٹن گپٹل کی وکٹ کی صورت میں اٹھانا پڑا۔ کیوی کپتان کین ویلیمسن اپنے اوپنر ہنری نیکولز کا ساتھ دینے کے لیے میدان میں آئے۔ دونوں کھلاڑیوں نے دفاعی حکمت عملی کا مظاہرہ کیا۔ دوسری وکٹ کی شراکت 68 رنز کا مزید اضافہ نیوزی لینڈ ٹیم کے سکور میں ہوا۔ اس موقع پر ہینری نیکولز 28 کے انفرادی سکور پر جدیجہ کی گیند پر کلین بولڈ آوٹ ہو گئے۔ نیوزی لینڈ ٹیم کے کھلاڑیوں کو وکٹ پر ٹھہرنے میں مشکل پیش آنے لگی جس پر کپتان ویلیمسن نے روز ٹیلر کے ساتھ مزید دفاعی حکمت عملی اپنائی اور 28.1 اوورز میں دو وکٹوں کے نقصان پر نیوزی لینڈ کے سکور رنز مکمل کیے۔ بعد ازاں ویلیمسن نے ون ڈے کیئر کی 39 میں نصف سنچری 79 گیندوں پر چار چوکوں سے مکمل کی۔ 134 کے ٹوٹل پر کیوی کپتان کو 67 کے انفرادی سکور پر چاہل نے جیدیجہ کے ہاتھوں کیچ آوٹ کر کے پویلین کی راہ دکھا دی۔ نیوزی لینڈ کو چوتھا نقصان 162 کے سکور پر اس وقت اٹھانا پڑا جب بھارت کے پانڈیا نے جیمز نیشام کو کارتک کے ہاتھوں کیچ آوٹ کیا۔ جیمز نیشام نے 12 رنز سکور کیے۔ نیوزی لینڈ اننگز کے 200 رنز 44.3 اوورز میں مکمل ہوئے۔ اس موقع پر کیوی کھلاڑی گرینڈ ہوم 16 کے انفرادی سکور پر بھنیشور کی گیند پر وکٹ کیپر دھونی کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہو گئے۔ اس سے قبل روز ٹیلر نے ون ڈے کیرئر کی پچاسویں نصف سنچری 73 گیندوں پر دو چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے مکمل کی۔ نیوزی لینڈ اننگز کے 46.1 اوورز کا کھیل مکمل ہوا تھا کہ فیلڈ امپائرز کی جانب سے آوٹ فیلڈ گیلی ہونے کی وجہ سے میچ کو روک دیا گیا۔ اس موقع پر روز ٹیلر 67 جبکہ لیتھم 3 کے سکور پر ناٹ آوٹ تھے۔ بھارست کی جانب سے باولنگ میں کمار، بھمرا، پانڈیا، جدیجہ اور چاہل نے ایک ایک وکٹ حاصل کر رکھی تھی۔

ایک نظر اس پر بھی

حیدرآباد نے آئی پی ایل کا سب سے بڑا اسکور بنایا ، ممبئی کو 31 رنز سے دی بری طرح شکست

آئی پی ایل 2024 کے 8ویں میچ میں سن رائزرز حیدرآباد نے ممبئی انڈینز کو 31 رنز سے شکست دے دی۔ میچ میں حیدرآباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں پر 277 رنز بنائے۔ جواب میں ممبئی کی ٹیم 20 اوورز میں 246/5 ​​رنز ہی بنا سکی۔ تلک ورما نے ممبئی کے لیے کافی دیر کوشش کی اور 64 رنز کی ...

آئی پی ایل 2024: دفاعی چمپئن چنئی نے جیت کے ساتھ کیا آغاز، بنگلورو کو 6 وکٹ سے ملی شکست

آج آئی پی ایل 2024 کا پہلا میچ دفاعی چمپئن چنئی سپرکنگز (سی ایس کے) اور رائل چیلنجرس بنگلور (آر سی بی) کے درمیان کھیلا گیا جس میں چنئی کو 6 وکٹ سے جیت ہاتھ لگی ہے۔ بنگلورو نے چنئی کے سامنے جیت کے لیے 174 رنوں کا ہدف رکھا تھا جسے اس نے 18.4 اوورس میں محض 4 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اس ...

ہندوستان نے پانچویں ٹیسٹ میں انگلینڈ کو اننگ اور 64 رن سے شکست ، سیریز پر 4-1 سے قبضہ

دھرم شالہ میں کھیلے جا رہے پانچویں ٹیسٹ میچ میں ہندوستان نے انگلینڈ کو اننگز اور 64 رنز سےشکست دی  ہے۔ اس طرح ہندوستان نے سیریز 4-1 سے جیت لی۔ ہندوستانی ٹیم نے میچ کے تیسرے دن انگلینڈ کو بڑی شکست دی۔ انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں بھی بری طرح لڑکھڑا گئی۔ صرف جو روٹ ہی بلے سے کچھ ...

ہندوستان نے دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 106 رنوں سے دی شکست، سیریز 1-1 سے برابر

) ہندوستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ سے ملی شکست کا بدلہ آج وشاکھاٹنم میں لے کر سیریز کو 1-1 سے برابر کر دیا ہے۔ 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ ہندوستان نے 106 رنوں سے جیت لیا ہے۔ اس جیت کے ہیرو پلیئر آف دی میچ جسپریت بمراہ رہے جنھوں نے دونوں اننگ میں مجموعی طور پر 9 ...

کیپ ٹاؤن میں ہندوستان کی جنوبی افریقہ پر تاریخی فتح، میچ دوسرے ہی دن ختم، ٹیسٹ سیریز 1-1 سے برابر

ہندوستانی مینس کرکٹ ٹیم نے 2024 کا آغاز ایک شاندار اور ریکارڈ ساز جیت کے ساتھ کیا ہے۔ کیپ ٹاؤن کے نیولینڈس میں 3 جنوری سے شروع ہوا ٹیسٹ میچ 4 جنوری یعنی دوسرے دن ہی ختم ہو گیا۔ ہندوستان کو جیت کے لیے دوسری اننگ میں 79 رنوں کا ہدف ملا تھا جسے روہت بریگیڈ نے محض 3 وکٹ کے نقصان پر حاصل ...

جنوبی آفریقہ نے پہلے ٹیسٹ میں انڈیا کو دی ایک اننگ اور 32 رنوں سے شکست

جنوبی افریقہ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ ہندوستانی ٹیم ایک اننگ اور 32 رنوں سے ہار گئی ہے۔ اس شرمناک شکست کا ذمہ دار ہندوستانی بلے باز اور گیندبازوں دونوں رہے، کیونکہ پہلی اننگ میں کسی طرح 245 رن کا اسکور بنانے کے بعد ہندوستانی ٹیم دوسری اننگ میں محض 131 رنوں پر ...