بارش کی تباہی: معاوضے کی فراہمی کے معاملے میں بومئی حکومت پوری طرح ناکام:سدارامیا

Source: S.O. News Service | Published on 6th September 2022, 12:11 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو، 6؍ستمبر(ایس او نیوز)تعلقہ کے گنڈسی ہوبلی گولراہلی میں ضلع پنچایت کے سابق رکن پٹیل شیوپا کے بیٹے کی شادی کی تقریب میں شرکت کیلئے آئے ہوئے سابق وزیراعلیٰ وریاستی اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر سدارامیا نے یہاں اخباری کانفرنس سے خطاب کیا۔

انہوں نے کہاکہ پی ایس آئی تقررات،پی ڈبلیو ڈی ٹھیکہ اور کے پی ٹی سی ایل تقررات میں ہوئے گھپلوں سمیت کئی بدعنوانیوں کے معاملات ہمارے سامنے ہیں،عوام ہی اس معاملے میں آواز اٹھانے لگے ہیں اور گلی کوچوں میں بھی بحث جاری ہے۔بی جے پی کی طرف سے منایاجارہا جن اتسو،بدعنوانیوں کا اتسوہے،یہ جن اتسو ہرگز نہیں ہوسکتا۔بی جے پی کو جن اتسو منانے کا کوئی اخلاقی حق نہیں ہے۔

سدارامیانے کہا کہ ایتناہولے،کرشنا،کاویری سمیت دیگر کئی آبی منصوبو ں کا کام رکا پڑاہے،انتخابی منشور میں کئے گئے وعدوں اور بجٹ میں کئے گئے اعلان کے مطابق کام ہواہے یا نہیں،اس کا جواب خود بی جے پی ہی دے سکتی ہے۔آبپاشی کے منصوبوں کیلئے 1.40لاکھ کروڑ روپئے مختص کئے جانے کا اعلان کرنے والی حکومت نے اب تک 40ہزار کروڑ روپئے بھی خرچ نہیں کی ہے۔منصوبوں کیلئے خرچ کئے جانے کا حساب وکتاب صر ف کاغذی بن کر رہ گیاہے۔اس سلسلے میں ایوان میں ضرو ر آواز اٹھائی جائے گی۔

سدارامیانے کہاکہ بارش کی تباہی کیلئے معاوضے کی فراہم کے معاملے میں وزیراعلیٰ بسوراج بومئی قیادت والی بی جے پی حکومت پوری طرح ناکام ہوچکی ہے۔ سدارامیانے شدید برہمی ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ آج تک قانون اور مذہبی روایات کے مطابق گنیش اتسو منایاجارہاتھا، امن میں خلل پید اکرنے کی کوشش کرنے والوں کے خلا ف پولیس کارروائی کرتی آرہی تھی،مگر اس مرتبہ ساورکر کے معاملے کو لے کر نیاتنازعہ کھڑاکر کے عوام کو گمراہ کیاجارہاہے۔گوتم بدھ، بسونا، کنگاداسا وار دیگر عظیم شخصیتوں کی تاریخ کو ہی توڑ مروڑ کر پیش کرنے کی کوشش کی جارہی ہے،ایسے فرقہ پرستوں اور مفاد پرستوں سے کیاامید اور توقع کی جاسکتی ہے۔

سدارامیانے مزید کہاکہ راج کالوے پر قبضے کے معاملے میں رکن اسمبلی اروند لمباولی کی طرف سے ایک خاتون کے خلاف استعمال کئے گئے الفاظ سے پوری خواتین برادری کو دھکہ پہنچاہے،ایسے افراد کو اسمبلی میں داخلہ تک نہیں دیاجاناچاہئے،بی جے پی کی تہذیب کو عوام دیکھ رہے ہیں،آئندہ دنوں ضرور سبق سکھائیں گے۔مقامی رکن اسمبلی کے ایم شیولنگے گوڈا کی کانگریس میں شمولیت کے تعلق سے پوچھے گئے سوال کا جواب دینے سے انکار کردیا۔

اس موقع پرسابق وزیر بی شیورام،پٹیل شیوپا،ڈسٹرکٹ کانگریس کمیٹی کے صدر جاوگل منجوناتھ، ڈسٹرکٹ وکلیگا سنگھا کے ڈائرکٹر رام چندرو،بی جی نرنجن اور دیگر موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔