بھٹکل تعلقہ میں برسات کی تباہ کاریاں - اہم دستاویزات سیلاب کی نذر ہونے سے متاثرین کو ہوسکتی ہیں دشواریاں

Source: S.O. News Service | Published on 9th August 2022, 5:57 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل ،9 ؍ اگست (ایس او نیوز) بھٹکل تعلقہ کے مختلف علاقوں میں پچھلے دنوں شدید بارش کے بعد جو سیلابی کیفیت پیدا ہوئی تھی اس دوران جن گھروں میں پانی گھس آیا تھا ان میں سے کئی لوگوں کا کہنا ہے کہ ان کے ساز و سامان کے علاوہ کئی اہم دستاویزات بھی  پانی میں بھیگ کر خراب ہوگئے ہیں جس کی وجہ سے انہیں بڑی دشواریوں کا سامنا ہو سکتا ہے ۔
    
متاثرین میں کئی لوگوں نے کہا ہے کہ اسکول اور کالجوں کے سرٹی  فیکٹیس ، ایوارڈس کی سندیں ، زمین کی خریداری کے اگریمنٹس، پاور آف اٹارنی کے کاغذات ، خرید و فروخت کے سلسلے میں دئے بیعانہ (ایڈوانس رقم) کے کاغذات، اتی کرم سے متعلق جمع کروائی گئی درخواستوں کی نقلیں اور دستاویزات اور دیگر مختلف اہم دستاویزات بھیگ کر برباد ہوگئے ہیں ۔ اگر سرکاری افسران کی طرف سے تعاون نہیں ملا اور جلد از جلد ان کی مصدقہ نقلیں فراہم نہیں کی گئیں تو ان کے لئے بہت سی مشکلات پیش آ سکتی ہیں ۔ 
    
متاثرین نے سرکاری افسران اور منتخب عوامی نمائندوں سے درخواست کی ہے کہ برسات اور سیلاب سے متاثرین کو درپیش اس طرح کی مشکلات کا بھی حل نکالنے کی طرف فوری توجہ دیں ۔ 

ایک نظر اس پر بھی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔