بھٹکل میں برستی بارش سے سڑکوں اور زرعی زمینات کی حالت خستہ

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 14th August 2019, 9:10 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:14؍اگست   (ایس اؤ نیوز)تعلقہ بھر میں بدھ کے روز رک رک کر ہورہی بارش سے عوام گھروں میں ہی  رہے، شہر اور مین روڈ پر زیادہ ہلچل نظر نہیں آئی۔

تعلقہ کی  اکثر سڑکیں خستہ ہوکر کیچڑہونے کی وجہ سے راہ گیروں سمیت سواروں کو بھی دقت پیش آرہی ہے۔ بس اسٹانڈ کے سامنے والے گڑھے  حسب معمول تالاب کی شکل اختیار کرنے سے مسافر وں کو مشکلات کا سامنا رہا۔ پچھلے 15دنوں سے برستی بارش کی وجہ سے عوام کو سورج دیکھنا نصیب نہیں ہواہے۔ تعلقہ کی زرعی زمین  زیادہ ترپانی میں ڈوبی رہنے سے کسان پریشان ہیں اور پانی کے بہاؤ کے انتظارمیں ہیں۔ البتہ سمندر میں کچھ حد تک خاموشی کودیکھتے ہوئے ماہی گیر وں نے اطمینان کی سانس لی ہے۔ تعلقہ میں منگل کی صبح 8بجے سے بدھ کی صبح 8بجے 65ملی میٹر بارش ہوئی ہے۔ ابھی تک بارش کا کل پیمانہ 3187.4ملی میٹر بتایا گیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...

بھٹکل میں انجلی نمبالکر نے کہا؛ آنے والےانتخابات بی جے پی اور کانگریس کے درمیان نہیں ، امیروں اور غریبوں کے درمیان اور انصاف اور ناانصافی کے درمیان مقابلہ

  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں اصل مقابلہ  بی جے پی اور کانگریس کے درمیان  نہیں ہوگا بلکہ  اڈانی اور امبانی جیسے  سرمایہ داروں  کو تعاون فراہم کرنے والوں اور غریبوں کو انصاف دلانے والوں کے درمیان ہوگا، صاف صاف کہیں تو یہ سرمایہ داروں اور غریبوں کے درمیان  مقابلہ ہے۔ یہ بات ...