ریلوے 12 ستمبر سے 80 نئی پسنجر ٹرینیں چلائے گی

Source: S.O. News Service | Published on 6th September 2020, 1:28 PM | ملکی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

نئی دہلی،6؍ستمبر (ایس او نیوز؍ایجنسی) 12 ستمبر سے 80 نئی اسپیشل ٹرینیں شروع کی جائیں گی۔ ان کے لئے بکنگ 10 ستمبر سے شروع ہوگی۔ ریلوے بورڈ کے چیئرمین اور چیف ایگزیکٹیو آفیسر (سی ای او) ونودکمار یادو نے بتایا کہ ان ٹرینوں کو پہلے سے چل رہی 230 ٹرینوں کے علاوہ چلایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ 11اور 12ستمبر کی نصف شب سے 40 جوڑی خصوصی ٹرینیں یعنی 80گاڑیوں کو شروع کی جارہی ہیں۔ اس طرح سے خصوصی گاڑیوں کی تعداد 310ہوجائے گی۔ 230ٹرینیں پہلے سے ہی چل رہی ہیں۔انہوں نے یہ بھی بتایاکہ ان 80گاڑیوں کے تعین میں مزدور اسپیشل گاڑیوں کے راستوں کا دھیان رکھا گیا ہے۔ ایسا دیکھنے میں آیا ہے کہ جومزدور کووڈ-19کی وجہ سے شہر چھوڑ کر گھر گئے تھے، وہ اب واپس لوٹ رہے ہیں۔ نئی گاڑیوں سے انہیں واپس کام کی جگہ پر پہنچنے میں آسانی ہوگی۔

مسٹر یادو نے بتایا کہ ریلوے بورڈ ان سبھی ٹرینوں میں بکنگ کی صورتحال کا بہت ہی باریکی سے جائزہ لے رہا ہے ۔ مسافروں کو زیادہ سہولت دینے کے عزم کا اظہار کرنے کے ساتھ ریلوے نے یہ بھی طے کیا ہے کہ اگر کسی مارگ پر کسی ٹرین میں اگلے 7 سے لے کر 10 دنوں تک بکنگ میں ویٹنگ لسٹ ہورہی ہے تو ریلوے اس گاڑی کی ایک کلون ٹرین چلائے گی۔ یہ ڈپلی کیٹ گاڑی اصل گاڑی سے پہلے روانہ کی جائے گی اور اس کے رکنے کے اسٹیشن بھی کم ہوں گے ۔

 واضح رہے کہ وزارت ریلوے نے پہلے کئی شرمک اسپیشل ٹرینیں چلائی تھیں اور اس کے بعد اسپیشل ٹرین خدمات کی شروعات کی تھی۔ کورونا وبا کی وجہ سے فی الحال سبھی ٹرینیں بند ہیں اور صرف 230 اسپیشل ٹرینیں ہی چلائی جارہی ہیں۔ ریلوے بورڈ کے چیئرمین کے مطابق اسپیشل ٹرینوں کی آمدورفت کی نگرانی کی جائے گی اور جہاں بھی ٹرین کی مانگ زیادہ ہوگی یا ویٹنگ لسٹ طویل ہوگی ، وہاں کلون ٹرینیں چلائی جائیں گی۔ امتحانات کیلئے یا ایسے ہی کسی مقصد کیلئے ریاستی حکومتوں کے ذریعہ اپیل کئے جانے پر ٹرینوں کو چلایا جائے گا۔ریلوے نے اسٹیشن کیمپس میں سفر کے دوران بھی فیس ماسک پہننا لازمی کردیا ہے۔ اسٹیشن پر تھرمل اسکریننگ سے گزرنے کیلئے سبھی مسافروں کو کم سے کم 90 منٹ پہلے اسٹیشن پر پہنچنا ہوگا،جن لوگوں میں کورونا کی کوئی علامت نہیں نظر آئے گی ، انہیں ہی ریلوے محکمہ اسپیشل ٹرین میں سفر کرنے کی اجازت دے گا۔ اس کے علاوہ سبھی کو سماجی فاصلہ کا خاص خیال رکھنا ہوگا۔ مسافروں کو اپنے موبائل پر آروگیہ سیتو ایپ بھی انسٹال کرنا ہوگا۔ کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کیلئے ریلوے مسافروں کو تکیہ ، کمبل اور پردے جیسی چیزیں دستیاب نہیں کرا رہا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...

لوک سبھا انتخاب: مالوگم میں صرف ’ایک ووٹر‘ کے لیے الیکشن کمیشن نے اٹھایا بڑا قدم!

لوک سبھا انتخاب کی سرگرمیوں کے درمیان اروناچل پردیش سے ایک دلچسپ خبر سامنے آ رہی ہے۔ اروناچل پردیش میں لوک سبھا اور اسمبلی انتخاب سے قبل الیکٹورل افسران کی ایک ٹیم انجا ضلع کے مالوگم گاؤں پہنچنے والی ہے۔ دراصل اس گاؤں میں 44 سالہ سوکیلا تایانگ تنہا ووٹر ہیں اور وہ خاتون بھی ...

عازمین کیلئے دوسری قسط جمع کرانے کی آج آخری تاریخ

قرعہ اندازی میں منتخب عازمین اورویٹنگ لسٹ کنفرم ہونے والے تمام عازمین کو دوسری قسط کےطور پر ایک لاکھ ۷۰؍ ہزار روپے جمع کرانے کیلئے توسیع شدہ تاریخ کا آج  بروز جمعرات ۲۸؍ مارچ آخری دن ہے ۔ اسی کے ساتھ ایسی خواتین جو محرم کے زمرے میں شامل تھیں، یعنی ان کے شوہروں یا اہل خانہ نے ...

کیجریوال کی گرفتاری کے خلاف آج دہلی ہائی کورٹ میں سماعت، عآپ کا سڑکوں پر احتجاج جاری

دہلی شراب پالیسی معاملہ میں وزیر اعلی اروند کیجریوال کی گرفتاری کے بعد سڑکوں پر احتجاج جاری ہے۔ منگل (26 مارچ) کو عام آدمی پارٹی کے کارکنان وزیر اعظم کی رہائش گاہ کا گھیراؤ کرنے کے لیے سڑکوں پر نکل آئے اور شدید احتجاج کیا، جس پر دہلی پولیس نے سیکورٹی سخت کرتے ہوئے مظاہرین کو ...