ریلوے نے ٹرینوں میں بھیک مانگنے ،تمباکو نوشی کو ختم کرنے کے لئے تجویز پیش کی

Source: S.O. News Service | Published on 7th September 2020, 10:30 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،7؍ستمبر(ایس او نیوز؍ایجنسی) ہندوستانی ریلوے نے اسٹیشنوں اور ٹرینوں میں بھیک مانگنے اور کوچوں کے اندر تمباکو نوشی کو ختم کرنے کی تجویز پیش کی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بھیک مانگنے کے لئے جیل اور جرمانے کو ختم کردیا جائے گا کیونکہ اب توجہ اس باپ پر مرکوز کی جا رہی ہے کہ ٹرینوں میں سگریٹ نوشی کو ختم کرنے کے لئے افراد پر بھاری جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ 
ریلوے کے ایک اعلی عہدیدار نے بتایا کہ کابینہ سکریٹریٹ نے بعض جرائم کو ختم کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔

عہدیدار نے بتایا کہ ریلوے اس فہرست میں مزید کئی جرائم کا اضافہ کرسکتا ہے جس کے لئے جرمانے میں اضافہ کیا جائے گا۔ یہ مشق تمام وزارتوں میں کی جارہی ہے اور بہت سے محکموں نے مجرموں کی گرفتاری کے بجائے جرمانے میں اضافے کی تجویز پیش کی ہے۔

“اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ ریلوے اسٹیشنوں اور ٹرینوں میں بھیک مانگنے کی اجازت دے گا یا اس کی حوصلہ افزائی کرے گا۔اس فیصلے کا مطلب یہ نہیں ہے کہ اس کو قانونی حیثیت دی جائے گی۔ اس طرح کی سرگرمیوں کی روک تھام کے لئے آر پی ایف اور دیگر عملے کی نگرانی میں اضافہ کیا جائے گا۔ ریلوے اسٹیشنوں سمیت عوامی مقامات پر سگریٹ نوشی پر پہلے ہی متعدد ریاستوں میں پابندی عائد ہے۔

ریلوے ایکٹ کے سیکشن 144(2) میں کہا گیا ہے کہ اگر کوئی شخص کسی بھی ٹرین میں یا اسٹیشن پر بھیک مانگتا ہے تو وہ ایک سال تک کی قید کی سزا یا 2000 روپے تک جرمانے یا دونوں کے ساتھ مجرم ہے۔ اس سیکشن میں مجوزہ ترمیم کے مطابق ، کسی کو بھی ٹرینوں یا اسٹیشنوں پر بھیک مانگنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

ملک کے مختلف حصوں میں جھلسا دینے والی گرمی، گزشتہ برس کے مقابلے اس سال گرمی زیادہ

   ملک کے مختلف حصوں میں گرمی کی شدت میں روزبروزاضافہ ہوتاجارہا ہے۔ بدھ کوملک کے مختلف حصوں میں شدید گرمی رہی ۔ اس دوران قومی محکمہ موسمیات کا کہنا  تھا کہ ملک کے کچھ حصوںمیں ایک ہفتے تک گرم لہریں چلیں گی ۔  بدھ کو د ن بھر ملک کی مختلف ریاستوں میں شدید گرم  لہر چلتی رہی  جبکہ ...