ریلوے کا آپریشنل تناسب 2017/18 میں 98.44فیصد، 10 برسوں میں سب سے خراب: کیگ رپورٹ میں انکشاف

Source: S.O. News Service | Published on 2nd December 2019, 11:22 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،2/دسمبر(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) ہندوستانی ریلوے کی کمائی 10 سال کے کم سطح پر پہنچ گئی ہے۔ریلوے کا آپریشنل تناسب (آپریٹنگ ریشیو) مالی سال 2017/18 میں 98.44 فیصد تک پہنچ گیا ہے، جس کا مطلب یہ ہے کہ ریلوے کو 100 روپے کمانے کے لئے 98.44 روپے خرچ کرنے پڑے ہیں۔کمپٹرولر اینڈ آڈیٹر جنرل (کیگ) کی رپورٹ سے بات سامنے آئی ہے۔آپریٹنگ ریشیو کے اعداد و شمار سے ریلوے کی حالت سمجھنا انتہائی آسان ہے اور سیدھا سا مطلب ہے کہ اپنے تمام وسائل پر ریلوے کو 2 فیصد کی بھی کمائی نہیں ہو پا رہی ہے۔رپورٹ کے مطابق،ہندوستانی ریلوے کا آپریشنل تناسب مالی سال 2017/18 میں 98.44 فیصد رہنے کی بنیادی وجہ گزشتہ سال 7.63 فیصد آپریشن اخراجات کے مقابلے میں اعلی اضافہ کی شرح کا 10.29 فیصد ہونا ہے۔اس میں بتایا گیا ہے کہ مالی سال2008/09 میں ریلوے کی آپریشنل تناسب 90.48 فیصد تھا جو 2009/10 میں 95.28 فیصد، 2010/11 میں 94.59 فیصد، 2011/12 میں 94.85 فیصد، 2012/13 میں 90.19 فیصد، 2013- 14 میں 93.6 فیصد، 2014-15 میں 91.25 فیصد، 2015-16 میں 90.49 فیصد، 2016-17 میں 96.5 فیصد اور 2017/18 میں 98.44 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔کیگ کی رپورٹ میں سفارش کی گئی ہے کہ ریلوے کو اندرونی آمدنی بڑھانے کے لئے اقدامات کرنے چاہئے، تاکہ مجموعی اور اضافی بجٹ وسائل پر انحصار روکا جا سکے۔اس میں سفارش کی گئی ہے کہ رواں مالی سال کے دوران ریل کی طرف سے برداشت کئے گئے سرمایہ خرچ میں کٹوتی ہوئی ہے۔ریلوے گزشتہ دو سال میں آئی بی آر-آئی ایف کے تحت جمع کئے گئے دولت کو خرچ نہیں کر سکا۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ریلوے مارکیٹ سے حاصل فنڈز کی مکمل طور پر استعمال کرنا یقینی بنائے۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...