کہرے کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ریلوے نے تیار کی نئی ڈیوائس، لوکو پائلٹ کی حفاظت کو یقینی بنانے کا اقدام

Source: S.O. News Service | Published on 30th November 2024, 7:53 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 30/نومبر (ایس او نیوز /ایجنسی)ملک کی مختلف ریاستوں میں سردی کا آغاز ہو چکا ہے، اور صبح کے وقت کہرے کا اثر بھی بڑھنے لگا ہے۔ اس کے نتیجے میں ریل خدمات متاثر ہو رہی ہیں، کیونکہ کہرے اور دھند کی وجہ سے ٹرینوں کی روانگی میں بڑی تاخیر ہو رہی ہے، اور بعض ٹرینوں کو منسوخ بھی کر دیا گیا ہے۔ اس صورتحال سے ایسا لگ رہا ہے کہ ٹرینوں کی رفتار پر جیسے بریک لگ گئی ہو۔

کہرے کی وجہ سے حد نگاہ کم ہونے کے سبب ٹرینوں کی رفتار کم ہو جاتی ہے۔ اس سے سفر میں لگنے والا وقت کافی بڑھ جاتا ہے جس سے مسافروں کو کافی پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ویسے اب کہرے سے نپٹنے کے لیے امبالہ ریل ڈویژن نے ایک نئی ترکیب نکالی ہے۔ اس کے تحت افسروں کی ڈیوٹی بھی اسٹیشنوں پر لگائی جائے گی۔

ریلوے کے مطابق ایسی حالت میں فاگ سیف ڈیوائس کو لوکو پائلٹ کی مدد کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ یہ ڈیوائس سگنل کی ایک دم صحیح جانکاری دیتا ہے۔ ساتھ ہی یہ الگ مقامات پر لگے سگنل کو خصوصی طور سے وارننگ کے ساتھ بتاتا ہے تاکہ ٹرینوں کی آمد و رفت محفوظ اور بلا رکاوٹ ہو سکے۔

فاگ سیف ڈیوائس جی پی ایس پر مبنی ایک آلہ ہے جو لوکو پائلٹ کو ان کے راستہ پر سگنلوں اور دیگر اہم مقامات کی جانکاری دیتا ہے۔ یہ ڈیوائس سگنل کی دوری اور ٹرین کی رفتار کو اسکرین پر دکھاتا ہے، اس کے علاوہ یہ لوکو پائلٹ کو الرٹ بھی دیتا ہے، جب ٹرین کسی سگنل کے قریب ہوتی ہے۔ لوکو پائلٹ کو کہرے کے وقت فاگ سیف دیوائس کے ساتھ ٹرینوں کی رفتار 75 کلومیٹر فی گھنٹہ یا ضرورت کے مطابق رفتار رکھنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ اس کے ساتھ سگنل کی اطلاع دکھلانے والے بورڈ پر چمکتی پٹی لگائی جا رہی ہے۔

اس کے علاوہ اسٹیشن ماسٹر کو ویجیبلیٹی ٹیسٹ آبجیکٹ (وی ٹی او) کے استعمال کی ہدایت دی گئی ہے۔ اس سے لوکو پائلٹ کو اسٹیشن پاس ہونے کی جانکاری ملے گی۔ اس کے علاوہ ٹریک مین کے ذریعہ لوکو پائلٹ کو راستے میں سگنل ہونے کی وارننگ دینے کے لیے پٹاخے کا استعمال کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے وافر مقدار میں پٹاخے دستیاب کرائے گئے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

پولنگ مراکز اور ووٹروں کے معاملے پر سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے وضاحت طلب کی

سپریم کورٹ نے پیر کے روز الیکشن کمیشن سے ایک مفاد عامہ عرضی پر جواب طلب کیا، جس میں ہر پولنگ مرکز پر ووٹروں کی زیادہ سے زیادہ تعداد 1200 سے بڑھا کر 1500 کرنے کے فیصلے کو چیلنج کیا گیا ہے۔ عدالت نے معاملے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے الیکشن کمیشن سے وضاحت طلب کی۔ چیف جسٹس سنجیو کھنہ ...

کسانوں کا ’پارلیمنٹ گھیراؤ‘ پر اصرار، بیریکیڈنگ توڑ کر پیش قدمی، آر اے ایف نے دیا جواب

کسان اپنے مطالبات کے تحت ’پارلیمنٹ گھیراؤ‘ کے ارادے پر قائم ہیں اور آج غیر معمولی عزم کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ سخت حفاظتی انتظامات، بھاری بیریکیڈنگ اور دیگر رکاوٹوں کے باوجود مظاہرین نے نوئیڈا کے ’دلت پریرنا استھل‘ پر لگائے گئے بیریکیڈس کو توڑتے ہوئے دہلی کی طرف پیش قدمی کی۔ ...

’سنبھل‘ اور ’اڈانی‘ کے معاملے پر پارلیمنٹ میں ہنگامہ، دونوں ایوانوں کی کارروائی دن بھر معطل

پارلیمنٹ میں آج ایک بار پھر سنبھل تشدد اور اڈانی معاملے سمیت دیگر اہم موضوعات پر بحث کرانے کا مطالبہ زور و شور سے کیا گیا۔ کانگریس اور دیگر اپوزیشن جماعتوں نے ان معاملات پر جواب طلبی کی، لیکن حکومت کی طرف سے ان مطالبات کو تسلیم نہیں کیا گیا۔ نتیجتاً اپوزیشن اراکین نے لوک سبھا ...

کاٹنے اور تقسیم کرنے کا کام صرف بی جے پی کرتی ہے: ملکارجن کھرگے

کانگریس کے صدر ملکارجن کھرگے نے اتوار کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو درگاہ کے نیچے شیولنگ کی موجودگی سے متعلق تنازعہ پر آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ یہ سب کی حفاظت کی بات کرتی ہے لیکن سچ یہ ہے کہ بی جے پی اور اس کا نظریہ نہ صرف کاٹنے بلکہ بانٹنے کا بھی کام کرتا ہے۔

ملک میں کسی بھی وقت خانہ جنگی ہو سکتی ہے، میں خوفزدہ ہوں: سماجوادی رکن اسمبلی جے کشن ساہو کا بیان

غازی پور ضلع میں اتوار کے روز ضلع پنچایت ہال میں آئین بیداری پروگرام کا انعقاد کیا گیا، جس میں سماج وادی پارٹی کے رہنما، ارکان اسمبلی اور ارکان پارلیمنٹ نے شرکت کی۔ اس پروگرام میں غازی پور کے صدر اسمبلی کے سماج وادی پارٹی کے رکن اسمبلی جے کشن ساہو نے بھی شرکت کی اور اسٹیج سے ...

دسمبر کے آغاز کے ساتھ دہلی کی ہوا صاف، ایک ماہ بعد اے کیو آئی 300 سے نیچے پہنچا

دہلی کے باشندوں کے لیے فضائی آلودگی کے حوالے سے کچھ راحت کی خبر سامنے آئی ہے۔ 32 دنوں کے طویل انتظار کے بعد یکم دسمبر کو پہلی بار دہلی کی ہوا 'انتہائی خراب' سے کم ہو کر 'خراب' اے کیو آئی زمرے میں آئی ہے۔ 29 اکتوبر کے بعد یہ پہلا موقع تھا جب ایئر کوالٹی انڈیکس (اے کیو آئی) 300 سے نیچے ...