آکسیجن پہنچانا ریلوے کیلئے سب سے بڑا چیلنج

Source: S.O. News Service | Published on 24th April 2021, 11:55 AM | ملکی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

نئی دہلی،24؍اپریل (ایس او نیوز؍ایجنسی) ہندوستانی ریلوے نے آج کہا ہے کہ اس کے سامنے سب سے بڑا چیلنج ملک کے مختلف حصوں کو تیز رفتار سے آکسیجن کی فراہمی ہے اور ریلوے کے اہلکار یہ کام اعلی ترجیح اور مکمل حفاظت کے ساتھ کررہے ہیں۔

ریلوے بورڈ کے چیئرمین اور چیف ایکزیکیٹو آفیسر سنیت شرما نے یہاں پریس کانفرنس میں کہا کہ ریلوے کے لئے کووڈ دور کا سب سے بڑا چیلنج ملک کے مختلف حصوں میں آکسیجن کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مہاراشٹر حکومت نے 15 اپریل کو ریلوے سے رجوع کیا تھا اور کہا تھا کہ کیا ریلوے ٹینکروں میں لیکویڈ میڈیکل آکسیجن ڈھلائی کی جا سکتی ہے۔ اس پر ، ریلوے نے منصوبے بنائے اور جانچ کے بعد ٹینکروں کو روڈ آن روڈ آف یعنی رو رو سروس کے طور پر منتقل کرنے کا فیصلہ کیا۔

مسٹر شرما نے کہا کہ چونکہ لیکویڈ آکسیجن ایک کرائیوجینک مادہ ہے جو انتہائی آتش گیر اور نقصان دہ ہے۔ لہذا ، آکسیجن ٹرینوں کا آپریشن بہت احتیاط سے کرنا پڑتا ہے۔ لہذا ، ان کی رفتار کی حد 60 کلو میٹر فی گھنٹہ رکھی گئی ہے۔ آکسیجن ٹرینوں کو ترجیحی بنیاد پر چلایا جارہا ہے تاکہ جلد سے جلد آکسیجن فراہم کی جاسکے۔

ملک میں طلب کی بنیاد پر آکسیجن کی فراہمی کا عہد کرتے ہوئے ، انہوں نے کہا کہ وشاکھاپٹنم سے رائے پور کے راستے ٹرین آج ناگپور پہنچے گی اور پھر کچھ ٹینکروں کو ناسک لے کر مہاراشٹر کے دوسرے شہروں میں لے جائے گی۔ اسی طرح بوکارو سے اترپردیش کے لئے ایک ٹرین روانہ ہوگئی ہے جو کل صبح لکھنؤ پہنچی ہے۔

ملک کے دارالحکومت دہلی میں آکسیجن کی فراہمی کے بارے میں پوچھے جانے پر ، مسٹر شرما نے کہا کہ یہ درخواست آج سے کچھ دیر پہلے حکومت دہلی کو موصول ہوئی ہے۔ ریلوے کے اہلکار اس کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔ دہلی حکومت سے ایک ٹینکر بھیجنے کو کہا گیا ہے۔ ریلوے ریک تقریباً تیار ہے۔ ریلوے جلد سے جلد دہلی کو آکسیجن پہنچانے کے لئے پرعزم ہے۔

کووڈ کیئر کوچوں کے بارے میں ، ریلوے بورڈ کے سربراہ نے بتایا کہ اس وقت ملک میں 3816 کووڈ کوچ موجود ہیں جن کی گنجائش 61056 بستروں پر مشتمل ہے۔ دہلی میں ، 50 شکور بستی اور 25 آنند وہار اسٹیشن پر کووڈ کیئر کوچ مہیا کی گئیں ہیں ، لیکن اس وقت تک 1200 بیڈز کی گنجائش والے ان کوچز کو کوئی مریض نہیں بھیجا گیا ہے جبکہ مہاراشٹرا کے نندوربر میں 21 کوچ لگائے گئے ہیں۔ اس وقت تقریباً 32 مریض داخل تھے۔

مسافر خدمات کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں ، مسٹر شرما نے کہا کہ اس وقت ریلوے میں 1514 خصوصی ٹرینیں چل رہی ہیں۔ 5387 مضافاتی ٹرینیں اور 947 مسافر ٹرینیں چلائی جارہی ہیں۔ اپریل اور مئی کے مہینوں میں 328 اضافی ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ، اگر کہیں بھی ویٹنگ لسٹ موجود ہے تو ، وہاں مسافروں کو منزل مقصود تک پہنچانے کے لئے ایک خاص خصوصی گاڑی ہوگی۔

ایک نظر اس پر بھی

جمعیۃ علماء ہند کے سابق ناظم عمومی اور موجودہ نائب صدر مولانا عبد العلیم فاروقی کا انتقال پر ملال

         جمعیۃ علماءہندکےنائب صدر،جانشین امام اہل سنت مولاناعبدالعلیم فاروقی ؒکےسانحہ ارتحال پر رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے  مولانا حافظ مسعود احمد حسامی (کارگزار صدر جمعیۃعلماء مہاراشٹر)مولانا حلیم اللہ قاسمی (جنرل سکریٹری جمعیۃعلماء مہاراشٹر) نےکہاکہ مولانا ایک  تاریخی ...

صحافی سومیا وشواناتھن کے قاتلوں کی ضمانت پر سپریم کورٹ کا نوٹس

سپریم کورٹ صحافی سومیا وشواناتھن قتل کیس میں 4 ملزمین کو ضمانت دینے کی جانچ کے لیے تیار ہے۔ عدالت نے چاروں قصورواروں اور دہلی پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے چار ہفتوں کے اندر جواب طلب کیا ہے۔ عدالت ایک عرضی پر سماعت کر رہی تھی جس میں دہلی ہائی کورٹ کی سزا کو معطل کرنے اور 4 ...

کیجریوال کے لیے جیل ٹارچر چیمبر بن گئی، نگرانی کی جا رہی ہے: سنجے سنگھ

عام آدمی پارٹی نے منگل کو الزام لگاتے ہوئے کہا کہ جیل میں بند کیجریوال کی سی سی ٹی وی فوٹیج کا لنک ڈھونڈ کر دیکھا جا رہا ہے اور ان کی نگرانی کی جا رہی ہے۔ عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا ایم پی سنجے سنگھ نے کہا کہ کیجریوال کے خلاف سازش ہو رہی ہے۔ کیجریوال کے ساتھ تہاڑ جیل میں کسی بھی ...

ہیمنت سورین کو راحت نہیں ملی، ای ڈی نے ضمانت عرضی پر جواب دینے کے لیے عدالت سے وقت مانگا

 زمین گھوٹالے میں جیل میں قید جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی طرف سے دائر ضمانت کی عرضی پر جواب دینے کے لیے ای ڈی نے ایک بار پھر عدالت سے اپنا موقف پیش کرنے اور وقت مانگا ہے۔ جیسے ہی سورین کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت شروع ہوئی، ای ڈی نے ...

کجریوال کو ضمانت کی درخواست 75 ہزار جرمانہ کے ساتھ خارج

دہلی ہائی کورٹ نے پیر کے دن قانون کے ایک طالب ِ علم کی درخواست ِ مفادِ عامہ (پی آئی ایل) 75 ہزار روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے خارج کردی جس میں چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال کو ”غیرمعمولی عبوری ضمانت“ دینے کی گزارش کی گئی تھی۔

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکرلڑکا جاں بحق؛ دوسرے کی تلاش جاری

بحر عرب میں  غرق ہونے والے دو لوگوں میں ایک لڑکا جاں بحق ہوگیا، البتہ دوسرے نوجوان کی تلاش جاری ہے۔ واردات آج اتوار شام قریب  چھ بجے  شہر سے  دس کلومیٹر دور سوڈی گیدّے کے قریب ہاڈین مُولّی ہیتلو سمندر میں پیش آئی۔