ریلوے کا منافع :کانگریس اور بی جے پی میں شدید لفظی جھڑپیں

Source: S.O. News Service | Published on 26th July 2020, 1:10 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،26؍جولائی(ایس او نیوز؍ایجنسی) شرامک ٹرینوں کے ذریعے کمائی کرنے اور منافع حاصل کرنے کے معاملے میں کانگریس اور بی جے پی میں ٹھن گئی ہے۔ کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے حکومت پر بیماری کے وقت بھی کمائی کرنے کا الزام لگایا اور کہا کہ اسے بحران کے اس وقت میں عوام کی نہیں صرف اپنے مفاد کی فکر ستا رہی ہے۔  راہل گاندھی نےکہا کہ’’بیماری کے ’بادل‘چھائے ہیں ،لوگ مصیبت  میں ہیں،بینیفٹ لے سکتے ہیں، قدرتی آفت کو منافع میں بدل کر کما رہی ہےغریب مخالف حکومت ۔‘‘اس کے ساتھ ہی انہوں نے ایک خبر بھی پوسٹ کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ شرامک ٹرینوں سے بھی ریلوے نے جم کر کمائی کی ہے۔ جون تک ریلوے  کو 428؍ کروڑ روپے کی آمدنی ہوئی ہے۔

 راہل گاندھی کی تنقید کا جواب دیتے ہوئے وزیر ریل پیوش گوئل نے کہا کہ’’جن لوگوں نے  ملک کو لوٹا ہے وہی لوگ سبسیڈی کے پیسے کو منافع کہہ سکتے ہیں۔ ریلوے کوشرامک ٹرینوں میں خرچ زیادہ لگا ہے جبکہ اس کی آمدنی اس سے کم ہی رہی ہے۔‘‘ پیوش گوئل نے مزید کہا کہ لوگ اب پوچھ رہے ہیں کہ کانگریس صدر سونیا گاندھی کے اس اعلان کا کیا ہوا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ وہ شرامک مزدوروں کے سفر کا کرایہ خود ادا کریں گی یا کانگریس پارٹی کے فنڈ جائے گا۔ 

 

ایک نظر اس پر بھی

48 مرتبہ گھر کا کھانا آیا، صرف 3مرتبہ آم بھیجا گیا، کیجریوال کی عرضی پر عدالت نے فیصلہ محفوظ رکھا

  شراب پالیسی سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں جیل میں قید وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کے جیل کے اندر انسولین دینے کے مطالبہ پر سپریم کورٹ کی جانب سے جمعہ کو سماعت کی گئی۔ عدالت نے کیجریوال کی عرضی پر فیصلہ پیر تک محفوظ رکھ لیا۔

پرچیوں پر نتن گڈکری کی تصویر، پولنگ بوتھ پر ہنگامہ، مہاراشٹر کی 5 لوک سبھا سیٹوں پر ووٹ ڈالے گئے، ابتدائی رپورٹ کے مطابق54فیصد پولنگ، مسلم علاقوں میں جوش وخروش

ملک کے دیگر علاقوں کے ساتھ مہاراشٹر میں بھی لوک سبھا الیکشن کے پہلے مرحلے کی پولنگ ہوئی۔  اس دوران ریاست کی ۵؍ سیٹوں پر ووٹ ڈالے گئے ۔ ناگپور، گڈچرولی ۔ چمور، گوندیا ۔ بھنڈارہ اور چندر پور۔ یہ تمام سیٹیں ودربھ کے خطے میں واقع ہیں۔ اطلاع کے مطابق شام ۵؍ بجے تک ریاست میں ۵۴؍ فیصد ...

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...