بنگلورو: خواتین کے تحفظ کیلئے ریلوے پو لیس کو13موٹر سائیکلیں فراہم

Source: S.O. News Service | Published on 31st July 2021, 12:51 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،31؍جولائی(ایس او  نیوز)خواتین کے تحفظ کیلئے ریلوے ڈویژن پو لیس نے اپنے اہلکاروں کو13موٹر سائیکلیں فراہم کی ہیں۔ سنگولی رائنا سٹی ریلوے اسٹیشن احاطہ میں ریلوے ڈویژن کے اڈیشنل ڈرائرکٹر جنرل آف پو لیس(اے ڈی جی پی) بھاسکر راؤ نے موٹر سائیکلوں کو عملہ میں تقسیم کیا۔

اس موقع پر ریلوے پو لیس کی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سری گوری بھی حاضر رہیں۔بھاسکر راؤ نے بتا یا کہ نر بھیا فنڈکے تحت ان موٹر سائیکلوں کی خریداری کی گئی ہے۔انہوں نے بتا یا کہ ریلوے پو لیس حدود میں خواتین کے تحفظ کے لئے ریلوے پو لیس جوان ان موٹرسائیکلوں کا استعمال کریں گے۔ انہوں نے بتا یا کہ ریلوے اسٹیشنوں سے قریب گشت کر نے کے علاوہ خاتون مسافروں کو لوٹنے والوں کی فوری گرفتاری کے لئے انہیں استعمال میں لایا جائے گا۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

لوک سبھا انتخاب 2024: کرناٹک میں کانگریس کو حاصل کرنے کے لیے بہت کچھ ہے

کیا بی جے پی اس مرتبہ اپنی 2019 لوک سبھا انتخاب والی کارکردگی دہرا سکتی ہے؟ لگتا تو نہیں ہے۔ اس کی دو بڑی وجوہات ہیں۔ اول، ریاست میں کانگریس کی حکومت ہے، اور دوئم بی جے پی اندرونی لڑائی سے نبرد آزما ہے۔ اس کے مقابلے میں کانگریس زیادہ متحد اور پرعزم نظر آ رہی ہے اور اسے بھروسہ ہے ...