ایس ایس ایل سی،آئی ٹی آئی اور پی یوسی میں کامیاب طلبا کے لئےمحکمہ ریلوے میں 1000عہدے : خواہش مند توجہ دیں

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 9th September 2020, 8:20 PM | ساحلی خبریں | ملکی خبریں |

بھٹکل :10؍ستمبر(ایس اؤ نیوز) محکمہ ریلوے کے چنئی  میں واقع اِنٹیگرل کوچ میں خالی  1000عہدوں کے لئے ٹریڈ اپرنٹس تقرری کے لئے عرضیاں مطلوب ہیں۔ خواہش مند افراد آن لائن عرضیا ں بھرتی کرسکتے ہیں۔ کرناٹک، آندھرا پردیش، کیرلا ، تمل ناڈو ریاستوں کے طلبا عرضی دے سکتے ہیں۔ خیال رہے کہ متعلقہ عہدوں پر راست تقرر ہوگا۔

چنئی کے انٹیگرل کوچ میں فٹر، ٹرنر، الکٹریشین ، میکانسٹ ، پلمبر، پینٹر، کوپر ، اسٹینو اور معاون عہدوں کے لئے تقرری ہوگی۔ کل 1000عہدے ہیں۔

تعلیمی لیاقت:ایس ایس ایل سی کے ساتھ آئی ٹی آئی ، پی یو سی میں کامیاب ہونا لازمی ہے۔

عمر : سال 2020کے مطابق کم سے کم 15سال سے 24سال عمر کے درمیان ہونا چاہئے۔ ایس سی ، ایس ٹی امیدواروں کو پانچ سال ، دیگر پسماندہ طبقات کو 3سال اور اپاہجوں کو 10سال کی رعایت ہوگی۔

تقررکا طریقہ کار: ایس ایس ایل سی اور آئی ٹی آئی ، پی یوسی میں حاصل کئے گئے نمبرات کی بنیاد پر میرٹ لسٹ بنانے کے بعد راست تقرر کیا جائے گا۔

تربیتی مشاہیرہ : بھارت سرکار کے اصول و ضوابط کے مطابق تربیتی مشاہیرہ دیا جائے گا۔ ماہانہ 6000سے 7000روپئے مشاہیرہ دیا جائے گا۔

عرضی داخل کرنے کا طریقہ : خواہش مند طلبا اور افراد آن لائن کے ذریعے ہی عرضیاں بھرتی کرنی ہونگی۔ مصدقہ ویب سائٹ https://indainrailwayrecruitment.in  پر لاگ آن کرتے ہوئے ضروری معلومات حاصل کرسکتےہیں۔ دیگر ذرائع یا طریقوں سے داخل کئے گئے عرضیوں کو منظوری نہیں دی جائے گی۔ عرضی داخل کرنے کے لئے 25ستمبر 2020 آخری  تاریخ ہوگی۔ نوٹیفکشن کے لئے  http://pbicf.in/app2020/notification.pdf لنک پر دیکھ سکتے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔