ویر ساورکر پر راہل گاندی کے بیان کے بعد کانگریس اور شیوسینا آمنے سامنے

Source: S.O. News Service | Published on 20th November 2022, 12:36 PM | ملکی خبریں |

ممبئی ، 20؍نومبر (ایس او نیوز؍ایجنسی) ویر ساورکر پر راہل گاندھی کے مبینہ تبصرے کے بعد شیو سینا اور کانگریس آمنے سامنے ہوتی دکھائی دے رہی ہےں۔ راہل کے بیان کے بعد شیوسینا لیڈر سنجے راوت نے جمعہ کو خبردار کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس طرح کے بیانات سے مہاراشٹر میں مہاوکاس اگھاڑی اتحاد میں دراڑ پیدا ہو سکتی ہے۔اب ہفتہ کو راوت نے کہا ہے کہ ہندوستان جواہر لعل نہرو کی سرزمین ہے۔ پورا ملک تحریک آزادی میں قربانی دینے والے ہر لیڈر ویر ساورکر، سبھاش چندر بوس، پنڈت جواہر لعل نہرو، ولبھ بھائی پٹیل، مہاتما گاندھی جیسے لیڈروں کا احترام کرتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سابق وزیر اعظم پنڈت جواہر لعل نہرو نے ملک کے لیے بہت کچھ کیا ہے اور ہندوستان ان کی سرزمین ہے۔ سنجے راو¿ت نے کہا کہ پنڈت جواہر لعل نہرو نے ملک کی ترقی میں بہت اہم کردار ادا کیا۔ اگر ایسا نہ ہوتا تو ملک کو پاکستان جیسا بننے میں زیادہ وقت نہ لگتا۔ اس سے پہلے جمعہ کو راو¿ت نے کہا تھا کہ شیو سینا ویر ساورکر کو آئیڈیل مانتی ہے۔ ایسے میں ان پر تبصرہ کرنے سے مہاراشٹر میں مہاوکاس اگھاڑی اتحاد میں دراڑ پیدا ہو سکتی ہے۔وہیں راہل گاندھی کے تبصرہ کے بعد کانگریس بھی پیچھے ہٹنے کا نام نہیں لے رہی ہے۔ مہاراشٹر کانگریس کے صدر نانا پٹولے نے ہفتہ کے روز کہا کہ جو لوگ ساورکر کے بارے میں پارٹی لیڈر راہل گاندھی کے تبصرے پر تنقید کر رہے ہیں انہیں پہلے یہ بتانا چاہیے کہ انہیں (ساورکر کو) انگریزوں سے 60 روپے پنشن کیوں ملتی تھی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’بھارت جوڑو یاترا‘ کو مہاراشٹر میں زبردست ردعمل ملا ہے۔ اس کی وجہ سے کانگریس تنظیم متحد اور توانائی سے بھرپور ہے۔ پٹولے نے کہا کہ ان کی پارٹی ایک نظریاتی بحث چاہتی ہے اور لوگوں کو متحد کرنا چاہتی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔