رافیل سودے پر راہل کے جھوٹ کا سپریم کورٹ نے پردہ فاش کیا: بی جے پی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 15th April 2019, 11:22 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی ، 15 اپریل(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے پیر کو کہا کہ سپریم کورٹ نے رافیل سودے پر راہل گاندھی کے جھوٹ کو بے نقاب کر دیا ہے۔پارٹی نے دعوی کیا کہ لوگ چاہتے ہیں کہ کانگریس صدر وزیر اعظم نریندر مودی کی شبیہ خراب کرنے کے لئے معافی مانگے۔سپریم کورٹ نے آج واضح کیا کہ رافیل سودے پر اس فیصلے کے بارے میں راہل گاندھی کی طرف سے کئے گئے تبصرے غلط طریقے سے عدالت عظمی کی طرف منسوب کئے گئے ہیں۔اس کے بعد مرکزی وزیر اور بی جے پی لیڈر پرکاش جاوڈیکر نے پریس کانفرنس میں گاندھی پر نشانہ لگایا۔سپریم کورٹ بھاجپا ایم پی میناکشی لیکھی کی جانب سے گاندھی کے خلاف دائر توہین عرضی پر سماعت کر رہا تھا۔یہ عرضی ان خبروں کی بنیاد پر دائر کی گئی تھی جن کے مطابق کانگریس صدر نے مبینہ طور پر کہا تھا کہ عدالت عظمی نے اعتراف کیا ہے کہ رافیل لڑاکا طیارے سودے میں بدعنوانی ہوئی ہے اور مودی نے صنعتکار انیل امبانی کو 30000 کروڑ روپے دئے۔جاوڈیکر نے کہاکہ سپریم کورٹ نے گاندھی کے جھوٹ کو بے نقاب کر دیا ہے،وہ روزانہ جھوٹ بولتے ہیں اور ان میں سے ایک جھوٹ کو بے نقاب ہو گیا۔لوگو ں کا مطالبہ ہے کہ وہ معافی مانگے۔انہوں نے گاندھی پر مودی اور اداروں کی تصویر خراب کرنے کے لئے عدالت کا استعمال کرنے کا الزام لگایا اور کہا کہ گاندھی خاندان اس کو قبول نہیں کر پا رہا ہے کہ مودی ایسی ایماندار حکومت چلا سکتے ہیں جبکہ یو پی اے حکومت گھوٹالوں میں ڈوبی ہوئی تھی۔مرکزی وزیربرائے فروغ انسانی وسائل نے کہا کہ گاندھی سیاست کی سطح سب سے کم سطح پر لے جانے کے لئے ذمہ دار ہیں۔بی جے پی لیڈر نے کانگریس صدر کا مذاق اڑاتے ہوئے کہا کہ لوگوں کو پہلے ایسا لگتا تھا کہ وہ اپنی کم سمجھ کی وجہ سے غلط بیان دیتے ہیں لیکن اب یہ صاف ہو گیا ہے کہ وہ جان بوجھ کر ایسی غلطیاں کرتے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

راجستھان: اس مرتبہ نوجوانوں، خواتین، کسانوں، دلتوں و قبائلیوں کی حکومت بنے گی، الور میں پرینکا گاندھی کا خطاب

کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے پیر کے روز الور لوک سبھا سیٹ سے کانگریس امیدوار للت یادو کی حمایت میں عظیم الشان روڈ شو کیا۔ روڈ شو میں پرینکا کھلی چھت والی گاڑی میں سوار تھیں اور ان کے ساتھ راجستھان کے سابق وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت، اسمبلی میں حزب مخالف لیڈر ٹیکارام جولی، ...

میرا نام اروند کیجریوال ہے، میں دہشت گرد نہیں ہوں، جیل کی سلاخوں کے پیچھے سے وزیر اعلیٰ کیجریوال کا جذباتی پیغام

عام آدمی پارٹی کے رکن راجیہ سبھا سنجے سنگھ نے کہا ہے کہ دہلی کے وزیر اعلیٰ نے جیل سے لوگوں کو پیغام بھیجا ہے کہ ’میرا نام اروند کیجریوال ہے، میں دہشت گرد نہیں ہوں۔‘ سنجے سنگھ نے کہا کہ مرکزی حکومت اروند کیجریوال کے ساتھ دہشت گردوں جیسا سلوک کر رہی ہے۔ وزیر اعظم اپنی بدنیتی میں ...

سپریم کورٹ نے امانت اللہ کی پیشگی ضمانت کی درخواست مسترد کردیا

دہلی کے عام آدمی پارٹی کے ایم ایل اے امانت اللہ خان کو پیر (15 اپریل 2024) کو سپریم کورٹ سے بڑا جھٹکا لگا ہے۔ سپریم کورٹ نے وقف بورڈ گھوٹالے سے متعلق معاملے میں امانت اللہ کو ای ڈی کے سامنے پیش ہونے کو کہا ہے۔ سپریم کورٹ نے پیشگی ضمانت کی مانگ کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اگر ای ڈی کے ...

آر ایس ایس کو ملک کا آئین نہیں بدلنے دے گی کانگریس، کیرالہ میں راہل گاندھی نے چلائی عوامی رابطہ مہم

کانگریس کے سابق صدر اور کیرالہ کے وائناڈ سے لوک سبھا امیدوار راہل گاندھی نے 15 اپریل کو وائناڈ میں عوامی رابطہ مہم چلائی۔ اس مہم کے دوران راہل گاندھی کا جگہ جگہ شاندار استقبال ہوا۔ بیشتر مقامات پر لوگوں کا ہجوم امنڈتا ہوا دکھائی دیا اور کچھ مقامات پر راہل گاندھی رک کر لوگوں سے ...

کانگریس نے انتخابی تشہیر کے لیے جاری کیا ’ہاتھ بدلے گا حالات‘ نغمہ، عوام تک پہنچے گی پارٹی کی گارنٹیاں

 لوک سبھا انتخاب کے پیش نظر کانگریس لیڈران کی ریلیاں اور روڈ شو جاری ہیں۔ اس درمیان کانگریس نے پیر کے روز انتخابی تشہیر کے مقصد سے ’ہاتھ بدلے گا حالات‘ نغمہ جاری کر دیا ہے۔ کانگریس اس نغمہ کے ذریعہ پارٹی کے انتخابی منشور میں شامل ’پانچ نیائے‘ کے تحت دی گئی 25 گارنٹیوں کو ملک ...

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...