راہل گاندھی نے پیش کی شہید کسانوں کی فہرست، مودی حکومت سے کہا ’اب دیجیے معاوضہ‘

Source: S.O. News Service | Published on 3rd December 2021, 11:12 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،3؍دسمبر(ایس او نیوز؍ایجنسی) کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے آج تقریباً 500 ان کسانوں کی فہرست میڈیا کے سامنے رکھ دی جو کسان تحریک کے دوران شہید ہوئے۔ ساتھ ہی انھوں نے مرکز کی مودی حکومت سے اپیل کی کہ اب وہ انھیں معاوضہ دیں۔ شہید کسانوں کی فہرست راہل گاندھی نے جمعہ کے روز ایک پریس کانفرنس کے دوران پیش کی۔ انھوں نے کہا کہ ’’میرے پاس 403 کسانوں کی فہرست ہے جو کسان تحریک کے دوران شہید ہوئے۔ پنجاب حکومت نے انھیں 5 لاکھ روپے کا معاوضہ دیا اور 152 لوگوں کو ملازمت بھی دی گئی۔ مودی حکومت یہ فہرست لے سکتی ہے اور اس میں موبائل نمبر بھی موجود ہے، وہ فون کر کے تصدیق کر سکتی ہے۔‘‘

راہل گاندھی نے پنجاب کے 403 شہید کسانوں کے علاوہ تقریباً 100 لوگوں کی مزید ایک فہرست میڈیا کے سامنے رکھی جو دیگر ریاستوں سے تعلق رکھتے ہیں۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ اگر عوامی طور پر موجود جانکاریوں کو جمع کیا جائے تو باقی شہید کسانوں کی بھی تفصیل مل جائے گی۔ لیکن جس طرح سے مودی حکومت منع کر رہی ہے کہ اسے شہید کسانوں کی جانکاری نہیں، وہ غلط ہے۔

راہل گاندھی نے کہا کہ پارلیمنٹ میں جب سوال کیا گیا کہ 700 کسان شہیدوں کے اہل خانہ کو معاوضہ دیا جائے، تو کہہ دیا گیا کہ اس کی تفصیل موجود نہیں۔ حالانکہ سچ تو یہ ہے کہ مودی حکومت کچھ امیر صنعت کاروں کے لیے تو کچھ بھی کرتی ہے، لیکن جب غریبوں اور مزدوروں کی بات آتی ہے تو پیچھے ہٹ جاتی ہے۔ کانگریس لیڈر نے کہا کہ شہید کسانوں کے گھر والوں کو لاکھوں-کروڑوں روپے دینے کی بات نہیں ہو رہی ہے، لیکن کم از کم معاوضہ تو انھیں دینا ہی چاہیے۔

مودی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے راہل گاندھی نے یہ بھی کہا کہ ’’پوائنٹ یہ ہے کہ کورونا میں کتنے لوگ مرے یہ ریکارڈ حکومت کے پاس نہیں ہے۔ کسانوں کی کتنی موت ہوئی، حکومت کے پاس یہ بھی ریکارڈ نہیں ہے۔ یہ غلط ہے۔ حکومت کے پاس ریکارڈ نہیں ہے تو وہ ہماری لسٹ لے لیں اور لوگوں کو معاوضہ دے دیں۔‘‘

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...