راہل گاندھی کی 18مارچ کو بنگلورومیں آئی ٹی پروفیشنلس سے ملاقات

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 17th March 2019, 11:27 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،17؍مارچ(ایس او نیوز؍ یواین آئی) انفارمیشن ، کمیونکیشن اور ٹکنالوجی کے شعبہ میں خدمات انجام دینے والے پیشہ وروں کی نبض جاننے کی کوشش کے طورپر صدر کانگریس راہل گاندھی پیر کو کرناٹک کے دورہ کے دوران شہر کے آئی ٹی پیشہ وروں کے ساتھ تبادلہ خیال کے سیشن میں شرکت کریں گے ۔

پارٹی ذرائع نے بتایاکہ راہل گاندھی جو صبح میں گلبرگہ میں جلسہ سے خطاب کریں گے ، شام میں ریاستی دارالحکومت میں منتخب آئی ٹی پیشہ وروں سے تبادلہ خیال کریں گے ۔کرناٹک پردیش کانگریس کے آئی ٹی شعبہ نے آئی ٹی کے پیشہ وروں کے ساتھ پارٹی سربراہ کے تبادلہ خیال کا انتظام کیاہے جہاں راہل گاندھی نوجوان آئی ٹی ورکرس کے سوالات کا جواب دیں گے ۔اس تبادلہ خیال کے سیشن کو اہمیت حاصل ہوگئی ہے کیونکہ اطلاعات کے مطابق ملک میں این ڈی اے کی حکمرانی کے دوران ملازمتوں کی کمی ہوگئی ہے ۔ہاویری میں ان کے قبل ازیں دورہ کے دوران کرناٹک پردیش کانگریس نے ہبلی میں دانشوروں اور مصنفین کے ساتھ ان کے تبادلہ خیال کا انتظام کیا تھاجہاں انہوں نے کنڑا میڈیم سے متعلق مسائل اور نئی ملازمتوں کو پیداکرنے سے متعلق اہم امورکا سامنا کیا تھا۔ کانگریس کے سینئر لیڈران بشمول نائب وزیراعلیٰ جی پرمیشور،سابق وزیر اعلیٰ سدارامیا ، کرناٹک پردیش کانگریس کے صدر دنیش گنڈو راؤ اور پارٹی کے دیگر لیڈران بھی اس سیشن میں موجود ہوں گے ۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔