راہل گاندھی نے آربی آئی کو لکھا خط، کیرالہ کے کسانوں کے لئے مانگی مدد

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 14th August 2019, 9:52 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،14اگست(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)سیلاب سے بے حال کیرل کے کسانوں کے لئے کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے ریزرو بینک کے گورنر شکتی کانتا داس کو خط لکھا ہے۔راہل گاندھی نے کہا کہ کئی سالوں کے بعد کیرالہ میں سب سے تباہ کن سیلاب آیا ہے،میں ریزرو بینک سے درخواست کرتا ہوں کہ دسمبر 2019 تک کسانوں کے لیے قرض کی ادائیگی کی میعاد بڑھا دی جائے۔راہل گاندھی نے اپنے خط میں لکھاکہ کیرالہ میں سیلاب کی وجہ سے کسانوں کی فصل کا بہت نقصان ہوا ہے،کسانوں کی فصل تباہ ہو گئی ہے۔کیرالہ میں کسانوں کی طرف سے خود کشی کرنے کے معاملے میں اچانک اضافہ ہوا ہے۔اس سے پہلے کانگریس لیڈر راہل گاندھی اپنے پارلیمانی حلقہ کیرالہ کے وایناڈ دورے پر گئے تھے۔راہل گاندھی نے اپنے پارلیمانی حلقہ میں سیلاب سے متاثرہ لوگوں کے لیے ہر قسم کی مدد مہیا کرانے کی یقین دہانی کرائی تھی۔گاندھی نے پیر کو تھرومپدی میں ایک امدادی کیمپ میں لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھاکہ بحران کی اس گھڑی میں ہم سب آپ کے ساتھ ہیں،میں نے نہ صرف کانگریس کارکنان سے، بلکہ تمام سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ آپ لوگوں کے مصائب کو کم کرنے میں اپنا تعاون دیں۔آپ کو اپنے مستقبل کو لے کر فکر مند ہونے کی ضرورت نہیں ہے، کیونکہ ہم اپنی زندگی کو دوبارہ عام بنانے میں مدد کریں گے۔

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...