راہل گاندھی نے لوک سبھا کی رکنیت کا حلف لیا

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 18th June 2019, 12:23 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 18؍جون (ایس او نیوز؍ایجنسی) کانگریس کے صدر راہل گاندھی نے 17ویں لوک سبھا کی رکنیت کے لئے پیر کو حلف لے لیا۔

سکریٹری جنرل اسنیہ لتا سریواستو نے کیرالہ کے اراکین کی باری آنے پر تقریباََ چار بجے مسٹر گاندھی کا نام لیا جس پر کانگریس کے اراکین نے زور زور سے میزیں تھیپتھپاکر ان کا استقبال کیا۔ مسٹر گاندھی کچھ ہی دیر پہلے آکر اپنی ماں سونیا گاندھی کے ساتھ بیٹھے تھے۔ مسٹر گاندھی نے انگریزی میں حلف لیا۔ ان کے ساتھ حلف لینے پر اپوزیشن بنچوں سے خوب میزیں تھپتھپائی گئیں۔

مسٹر گاندھی حلف لینے کے بعد فوراََ واپس جانے لگے۔ اس پر ٹیبل کے حکام نے انہیں رجسٹر پر دستخط کے لئے ٹوکا۔ دستخط کرنے کے بعد افسر کے بتانے پر پریسائڈنگ افسر برج بھوشن شرن سنگھ نے ہاتھ ملایا اور اپنی جگہ پر جاکر بیٹھ گئے۔

کانگریس کے صدر صبح اجلاس شروع ہونے اور وزیراعظم اور اہم وزرا کے حلف لینے کے وقت موجود نہیں تھے۔ بتایا گیا ہے کہ وہ شہر سے باہر گئے تھے اور صبح ہی راجدھانی واپس آئے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔