ہندوستان کی جمہوریت مکمل طور پر آزاد نہیں جمہوریت پر کملا ہیرس کی باتیں سمجھئے: راہل گاندھی

Source: S.O. News Service | Published on 26th September 2021, 11:02 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،26؍ستمبر (ایس او نیوز؍یو این آئی)  کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے امریکی نائب صدر کملا ہیرس کے بیان پر کہا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ بات چیت میں جب وہ ہمیں جمہوریت کا سبق سکھانے کی بات کرتی ہیں تو ہمیں ان کے بیان کے مطلب کو باریکی سے سمجھنے کی ضرورت ہے۔

مسٹر مودی کے ساتھ جمعہ کی رات کی بات چیت کے دوران محترمہ ہیرس نے کہا کہ پوری دنیا میں جمہوریت خطرے میں ہے اور اگر حالات کو بہتر بنانا ہے تو ہندوستان کوساتھ آنا ہوگا۔

امریکی نائب صدر کے اس بیان پر مسٹر گاندھی نے انسٹاگرام پر بات چیت کی ویڈیو لوڈ کرتے ہوئے کہاکہ ان کی بات کچھ سمجھ میں آئی۔

مسٹر مودی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انہیں اس بیان کا مطلب سمجھنا چاہیے۔ اس سے قبل کانگریس کے ترجمان گورو بلبھ نے پارٹی ہیڈ کوارٹرز میں نامہ نگاروں کے سوال کے جواب میں کہا کہ جمہوریت کا ستون ہندوستان، مہاتما گاندھی کی کرم بھومی، جنم بھومی ہندوستان، اس کے بارے میں غیر ملکی سرزمین پر ہمارے وزیر اعظم کو اگر کوئی سبق پڑھایا جارہا ہے تو اسے اس کو مثبت انداز میں لینا چاہئے اور محترمہ ہیرس نے کیا کہا اس کو سمجھئے۔

انہوں نے بتایا کہ دنیا میں جمہوریت کا درجہ رکھنے والے فریڈم ہاؤس نے ہندوستان کی جمہوریت کی درجہ بندی کم کر دی ہے اور ہندوستان کو جزوی طور پر آزاد جمہوریت کے زمرے میں ڈال دیا ہے۔ فریڈم ہاؤس کے مطابق ہندوستان کی جمہوریت مکمل طور پر آزاد نہیں بلکہ جزوی طور پر آزاد ہے۔ اسی طرح سویڈن کی ریٹنگ ایجنسی وی ڈیم کا کہنا ہے کہ ہندوستان کا جمہوری نظام ایک منتخب مطلق العنانیت میں بدل گیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

جموں و کشمیر کو جلد ہی مکمل ریاست کا درجہ ملنا چاہیے:ادھیررنجن چودھری

کانگریس لیڈر ادھیر رنجن چودھری نے ہفتہ کو جموں و کشمیر میں سیاسی نظم و ضبط کی بحالی کا مطالبہ کیا اور جموں و کشمیر کو ریاست کا درجہ بحال کرنے کا مطالبہ کیا تاکہ جلد سے جلد اسمبلی انتخابات کرائے جا سکیں۔

اننیا پانڈے این سی بی کے سامنے پیش نہیں ہوئیں

بالی ووڈ اداکارہ اننیا پانڈے منشیات سے متعلق کیس میں گرفتار آرین خان کے ساتھ مبینہ واٹس ایپ چیٹ کے سلسلے میں پوچھ گچھ کے لیے پیر کو یہاں نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کے سامنے پیش نہیں ہوئیں۔

دہلی حکومت پٹاخے کے خلاف مہم شروع کرے گی

دہلی کے وزیر ماحولیات گوپال رائے نے پیرکوکہاہے کہ شہر حکومت 27 اکتوبر سے پٹاخوں کو جلانے کے خلاف آگاہی پیدا کرنے کے لیے ایک مہم پٹاخے نہیں جلاؤ شروع کرے گی۔