کسان تحریک کے 100 دن: راہل نے کہا- کسان اپنے حقوق مانگ رہے ہیں، لیکن حکومت مظالم کر رہی

Source: S.O. News Service | Published on 6th March 2021, 9:25 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،6؍مارچ (ایس او نیوز؍ایجنسی) زرعی قانون کے خلاف دہلی بارڈر پر چل کسانوں کے احتجاج کے آج 100 دن مکمل ہوچکے ہیں۔ اتنے دن بعد بھی حکومت اور کسان قائدین کے درمیان کوئی بات نہیں بن پائی ہے۔ آج کسانوں نے احتجاج میں کے ایم پی ایکسپریس وے صبح 11 بجے سے شام 4 بجے تک پوری طرح بند کر دیا ہے۔ اس وقت لاکھوں کسان سڑکوں پر ہیں۔ وہیں غازی پور بارڈر پر کسانوں نے ہل پر کالی پٹی باندھ کر اپنا احتجاج شروع کر دیا ہے۔ اس سب کے بیچ کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے حکومت پر نشانہ سادھا ہے۔

کسانوں کی تحریک کے 100 دن پورے ہونے پر کانگریس کے رہنما راہل گاندھی نے مودی حکومت پر ایک بڑا حملہ کیا ہے۔ راہل گاندھی نے کہا کہ کسان حکومت سے اپنے حقوق کا مطالبہ کر رہے ہیں اور حکومت ان پر مظالم کر رہی ہے۔ کانگریس رہنما راہل گاندھی نے کسان تحریک کی حمایت میں ایک بار پھر مرکزی حکومت پر حملہ کر تے ہوئے کہا کہ "ملک کی سرحدوں پر جن کے بیٹے اپنی جانیں نچھاور کرتے ہیں، ان کے لئے دہلی سرحد پر کیلیں لگائی گئیں۔" ان داتا مانگے اپنے حقوق، حکومت دے اذیت "

وہیں کسانوں کی تحریک کے 100 دن پورے ہونے پر کانگریس نے بھی ٹوئٹ کرکے مودی سرکار پر حملہ کیا ہے۔ کانگریس نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا ہے کہ

اہنکار میں چور ہو، کیوں اتنا مغرور ہو

سامنے کسان ہے، ہتھیلی پر جان ہے

تم کیا چاہتے یو، وہ ہتھکنڈوں سے ڈر جائیں گے

ان داتا ہیں، اہنکار تمہارا کچل دیں گے

اتنا ہی نہیں کانگریس نے مزید ٹوئٹ کیا کہ کسان تحریک کو 100 دن ہوچکے ہیں اور بی جے پی کے اہنکار (تکبر) کے بھی۔ دہلی کی سرحدوں پر کسانوں کی شہادت کا سلسلہ جاری ہے۔ لیکن حکومت کا تکبر زیادہ بھاری ہے۔

ایک اور ٹویٹ میں کانگریس نے کہا کہ ملک کا ان داتا گزشتہ 100 دن سے دہلی کی سرحدوں پر جدوجہد کر رہا ہے۔ لیکن گونگی بہری تانا شاہی حکومت ان داتا کی آواز سننے کو تیار نہیں ہے۔ حکومت کا یہ آمرانہ رویہ یاد رکھا جائے گا۔ کسانوں کے حقوق کے لئے لڑی جانے والی جنگ کو دبانے کے لئے بی جے پی حکومت کا بے رحمانہ اقدام قابل مذمت تھا۔ ان داتا کی آواز کو دبانے کے لئے بی جے پی کی ہر کوشش ناکام رہی۔ لیکن ان داتا یقینی طور پر کامیاب ہوگا۔

ایک نظر اس پر بھی

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔

نریندر مودی ہار کے ڈر سے کانپ رہے ہیں۔ راہل گاندھی کا پی ایم مودی پر شدید حملہ

لوک سبھا انتخابات 2024 کے دوسرے مرحلے کی ووٹنگ کل (26 اپریل) کو ہونی ہے اور کل شام کو اس کی انتخابی مہم کا شور تھم گیا۔ اسی کے ساتھ تیسرے مرحلے کی تیاری بھی شروع ہو گئی ہے۔ مگر اس تیاری کے آغاز پر ہی کانگریس کے لیڈر راہل گاندھی نے پی ایم مودی پر شدید حملہ کیا ہے۔ راہل گاندھی نے کہا ہے ...