راہل گاندھی کو جلد سے جلد پارٹی صدر کی ذمہ داری قبول کرنی چاہیے:بھوپیش بگھیل

Source: S.O. News Service | Published on 7th December 2019, 11:05 PM | ملکی خبریں |

رائے پور7دسمبر(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) لوک سبھا انتخابات کے خراب نتائج کے بعد، راہل گاندھی کے جولائی میں کانگریس کے صدر کے عہدے سے مستعفی ہونے کے امکانات میں مسلسل اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ کانگریس کے جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال کے بعد، اب چھتیس گڑھ کے وزیراعلیٰ بھوپش بگھیل نے بھی راہل گاندھی کو دوبارہ صدر بننے کی وکالت کی ہے۔بگھیل نے کہا ہے کہ راہل گاندھی کو کانگریس کاقومی صدر بننا ہوگا کیونکہ پارٹی کے سارے کارکن ان کے ساتھ ہیں۔ وہ قومی معاملات پر کھل کر بات کرتے ہیں۔ بگھیل نے کہا کہ گاندھی کو جلد ہی پارٹی صدر کے عہدے کی ذمہ داری لینی چاہیے۔اس سے قبل کانگریس کے جنرل سکریٹری کے کے سی وینوگوپال نے کہاتھاہے کہ ملک ایک نازک مرحلے سے گزر رہا ہے۔ پارٹی کو راہل گاندھی کی قیادت کی ضرورت ہے اورپارٹی کارکنوں نے ان کی واپسی کے لیے مطالبات اٹھائے ہیں۔ ہمیں امید ہے کہ وہ ان کی بات مانیں گے۔ آپ کوبتادیں کہ 2007 میں راہل کو کانگریس پارٹی کا جنرل سکریٹری بنایا گیا تھا۔ اس کے بعد انہیں 2013 کے جے پور اجلاس میں نائب صدر بنانے کا مطالبہ اٹھا۔ پارٹی کارکنوں کے مطالبات کے بعد راہل گاندھی کو بطور کانگریس صدر منتخب کیا گیا تھا،لیکن انہوں نے مئی میں ہی 2019 کے عام انتخابات میں اپنی قیادت میں پارٹی کی ذمہ داری لیتے ہوئے استعفیٰ دے دیاتھا۔

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...