راہل گاندھی نے ویڈیو شیئر کرکے بتایا کیسے ملے گی بہار کو خوشحالی

Source: S.O. News Service | Published on 29th October 2020, 9:26 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،29؍اکتوبر(ایس او نیوز؍ایجنسی)نئی دہلی: کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے بہار میں اپنے حالیہ انتخابی دوروں کا تجربہ شیئر کرتے ہوئے آج کہا کہ ریاست کے عوام تبدیلی چاہتے ہیں اور عظیم اتحاد ہی بہار میں خوشحالی لاسکتا ہے۔ راہل گاندھی نے مغربی چمپارن میں کل انتخابی جلسہ کو خطاب کیا تھا۔انہوں نے اپنے انتخابی دورے کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر جاری کرتے ہوئے کہا کہ اس دوران انہوں نے تجربہ کیا کہ بہار میں لوگ تبدیلی چاہتے ہیں اس لیے وہ یقین دلاتے ہیں کہ عظیم اتحاد انہیں بہتر بہاردے گا۔

راہل گاندھی نے آج اپنے ایک ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ ’’بہار کے عوام تبدیلی چاہتے ہیں اورعظیم اتحاد انہیں بہتر کل کے لیے یقین دہانی کراتا ہے۔" انھوں نے مزید کہا کہ’’بہارانتخابی مہم کے دوران میرے تجربات پر ایک فلم میرے یوٹیوب چینل پر ریلیز کی گئی ہے۔اس فلم کا ایک چھوٹا پرومو یہاں شیئر کررہا ہوں۔آئیے، آپ بھی اس سفر کا حصہ بنیے۔"

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...