طلبا کو بغیر امتحان کے پاس کرے یو جی سی: راہل گاندھی

Source: S.O. News Service | Published on 10th July 2020, 10:37 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،10؍جولائی(ایس او نیوز؍ایجنسی) کانگریس کے سابق صدر اور رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے کورونا وبا کے دوران امتحانات کے انعقاد کو غیر منصفانہ قرار دیتے ہوئے اسے ملتوی کر کے طلبا کو ان کے گزشتہ ریکارڈ کی بنیاد پر پاس کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ راہل گاندھی نے جمعہ کے روز اس سلسلہ میں ٹوئٹ کیا جس میں انھوں نے لکھا کہ ”کووڈ-19 وبا کے دوران امتحانات کا انعقاد انتہائی ناانصافی ہے۔ یونیورسٹی گرانٹ کمیشن (یو جی سی) کو طلباء اور اکیڈمیوں کی بات ضرور سننی چاہیے۔“

راہل گاندھی نے اس مشکل ماحول میں امتحان نہ کرائے جانے کا مطالبہ کرتے ہوئے واضح لفظوں میں کہا کہ”کووڈ نے سب کو نقصان پہنچایا ہے، ہمارے طلباء جو کالج، یونیورسٹی میں ہیں ان کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ یو جی سی الجھن کی صورت حال پیدا کرنے کی جگہ واضح فیصلہ کر کے طلباء کو سابقہ کارکردگی کی بنیاد پر بغیر امتحان پاس کرے۔“

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

ملک کے مختلف حصوں میں جھلسا دینے والی گرمی، گزشتہ برس کے مقابلے اس سال گرمی زیادہ

   ملک کے مختلف حصوں میں گرمی کی شدت میں روزبروزاضافہ ہوتاجارہا ہے۔ بدھ کوملک کے مختلف حصوں میں شدید گرمی رہی ۔ اس دوران قومی محکمہ موسمیات کا کہنا  تھا کہ ملک کے کچھ حصوںمیں ایک ہفتے تک گرم لہریں چلیں گی ۔  بدھ کو د ن بھر ملک کی مختلف ریاستوں میں شدید گرم  لہر چلتی رہی  جبکہ ...