کووڈ کی موجودہ صورت حال پر راہل اور پرینکا نے حکومت سے کئے سوال

Source: S.O. News Service | Published on 14th July 2020, 10:56 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،14؍جولائی (ایس او نیوز؍ایجنسی) کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی اور سکریٹری جنرل پرینکا گاندھی نے کورونا کی صورت حال کے سلسلے میں سوال کئے اور دریافت کیا کہ کیا اس لڑائی میں ہماری صورت حال اچھی ہے۔

مسٹرراہل گاندھی نے ہندوستان، امریکہ، جنوبی کوریا، نیوزی لینڈ سمیت کچھ ممالک سے کورونا کے سلسلے میں موازنہ کرتے ہوئے ایک گراف جاری کیا ہے اور ہندوستان میں کورونا کی صورت حال کے سلسلے میں حکومت سے سوال کیا ہے۔ انہوں نے کووڈ انفیکشن کے بڑھتے ہوئے اعدادوشمار پر ٹوئٹ کیا کہ ’’کووڈ۔19 کے خلاف لڑائی میں ہندوستان اچھی حالت میں ہے۔‘‘

واضح رہے کہ کورونا وائرس انفیکشن کے نئے معاملوں کی تعداد گزشتہ تین روز سے 28ہزار یومیہ سے زیادہ ہے اور متاثرین کی تعداد اب 9لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے جب کے اس سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 23ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

محترمہ پرینکا گاندھی وڈرا نے اترپردیش میں کورونا کی صورت حال کے سلسلے میں سوال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’’اترپردیش میں گزشتہ تین دنوں میں کورونا کے معاملے 10 جولائی 1347 ، 11 جولائی 1403 ، 12 جولائی 1388۔ لاک ڈاؤن کےویکنڈ ’بے بی پیک‘ کا لاجک اب تک کسی کو سمجھ میں نہیں آیا ہے۔ اپنی ناکامی چھپانے کے لئے کھیلواڑ جاری ہے۔ ’مرض بڑھتا گیا جوں جوں دوا کی۔‘‘

ایک نظر اس پر بھی

کورونا: ہندوستان میں ہلاکتوں کی تعداد 46 ہزار کے پار، 24 گھنٹے میں پھر 60 ہزار سے زائد کیسز درج

ہندوستان میں کورونا وائرس کے بڑھتے قہرکے درمیان اس جان لیوا وبا سے شفایابی حاصل کرنے والوں کی تعداد میں بھی تیزی سے اضافہ ہورہا ہے اور گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 56 ہزار سے زیادہ افراد کی شفایابی کے بعد اب تک تقریبا 16.40 لاکھ صحت مند ہوئے ہیں۔