راہل میڈیا کے سامنے استعفیٰ دیناچاہتے تھے، سونیا گاندھی نے منع کیا!

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 25th May 2019, 10:38 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 25 مئی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) انتخابات کے نتائج میں کراری شکست ملنے کے بعد کانگریس صدر راہل گاندھی میڈیا کے سامنے اپنا استعفی پیش کرنا چاہتے تھے لیکن ماں سونیا گاندھی نے راہل گاندھی کو ایسا قدم اٹھانے سے روکا۔ذرائع سے ملی معلومات کے مطابق پریس کانفرنس کے بعد راہل گاندھی نے سونیا گاندھی سے بات چیت کی اور استعفیٰ کی بات رکھی لیکن یو پی اے صدر نے انہیں سمجھاتے ہوئے میڈیا کے سامنے استعفیٰ دینے سے منع کیا اور سی ڈبلیوسی میٹنگ کی بات کہی۔ملی معلومات کے مطابق راہل گاندھی اب سی ڈبلیوسی میٹنگ میں اپنا استعفیٰ پیش کریں گے،اگرچہ یہ دیکھنا انتہائی دلچسپ ہوگا کہ سی ڈبلیوسی کی میٹنگ میں ان کے استعفیٰ کاکیا ہوگا۔قابل ذکر ہے کہ انتخابات میں کانگریس کی خراب کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے ہفتے کے روز 25 مئی کو سی ڈبلیوسی کی میٹنگ ہوگی۔اس میٹنگ میں الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری اعداد وشمار پر بات ہوگی۔بتا دیں کہ 16 ریاستوں اورمرکزکے زیرانتظام ریاستوں میں کانگریس کا کھاتہ نہیں کھلا اور تو اور پارٹی محض 50 سیٹوں پر سمٹ کر رہ گئی۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

ملک کے مختلف حصوں میں جھلسا دینے والی گرمی، گزشتہ برس کے مقابلے اس سال گرمی زیادہ

   ملک کے مختلف حصوں میں گرمی کی شدت میں روزبروزاضافہ ہوتاجارہا ہے۔ بدھ کوملک کے مختلف حصوں میں شدید گرمی رہی ۔ اس دوران قومی محکمہ موسمیات کا کہنا  تھا کہ ملک کے کچھ حصوںمیں ایک ہفتے تک گرم لہریں چلیں گی ۔  بدھ کو د ن بھر ملک کی مختلف ریاستوں میں شدید گرم  لہر چلتی رہی  جبکہ ...