سرکاری کمپنیاں بیچنے پر راہل گاندھی کا مودی سرکار پر شدید حملہ

Source: S.O. News Service | Published on 8th September 2020, 12:35 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،8؍ستمبر (ایس او نیوز؍ایجنسی) کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے ٹویٹ کے ذریعہ مودی سرکار پر اپنے حملوںکا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے پیر کو اس پر غیر ضروری طور پر سرکاری کمپنیوں  کو بیچ کر روزگار کو تباہ کرنے اور اپنے ’’دوستوں ‘‘ کو اس کا فائدہ پہنچانےکا الزام عائد کیا۔ 

  ہندوستانی معیشت کے منفی 23.9؍ فیصد ہوجانےکی اطلاع کے بعد سےراہل گاندھی  مودی سرکار کی معاشی پالیسیوں پر مسلسل تنقید کررہے ہیں۔ انہوں نے الزام لگایا کہ ملک میں بیروزگاری کی ایک بڑی وجہ مودی حکومت کے ذریعہ سرکاری کمپنیوں کو نجی ہاتھوں میں بیچنے کی پالیسی ہے۔ 

 پیر کو کئے گئے ٹویٹ میں راہل گاندھی نے کہا ہے کہ ’’آج ملک  مودی سرکار کی تیار کردہ کئی تباہیوں کا سامنا کررہا ہے جن میں سے ایک تباہی   غیر ضروری نجی کرن ہے۔نوجوان روزگار چاہتے ہیں مگر مودی حکومت پبلک سیکٹر کی کمپنیوں کو بیچ کر روزگار اور (ملک کی )جمع پونجی دونوں تباہ کررہی ہے۔‘‘اس کےساتھ ہی انہوں  نےسوال کیا ہے کہ ’’اس کا فائدہ کس کو ہورہا ہے؟‘‘  اور الزام لگایا کہ ’’بس چند متروں کا وکاس، جو ہیں مودی جی کے خاص ۔‘‘ا س سے قبل سنیچر کو بھی مودی حکومت کو روزگار کے معاملے میں آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے راہل گاندھی نے الزام لگایاتھا کہ حکومت نے  بھرتیوں پر روک لگارکھی ہے۔ انہو ں  نے اپنے ٹویٹ میں کہاتھاکہ’’مودی حکومت کم از کم حکمرانی اور زیادہ سے زیادہ  نجی کرن پر یقین رکھتی ہے۔‘‘ انہوں نے کہاتھا کہ کووڈ تو محض ایک بہانہ ہے، اصل مقصد سرکاری دفاتر کو ملازموں سے پاک کرناہے۔راہل گاندھی کا الزام ہے کہ حکومت  مستقل ملازمین  نہ رکھ کر نوجوانوں سے ان کا مستقبل چھین لینا چاہتی ہےا وراس کے ذریعہ اپنے دوستوں کو فائدہ پہنچانا چاہتی ہے۔  بہرحال وزارت مالیات نے اس ٹویٹ کے جواب میں صفائی پیش کی اور واضح کیا کہ بھرتیوں پر کوئی روک نہیں لگائی گئی ہے۔ 

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

ملک کے مختلف حصوں میں جھلسا دینے والی گرمی، گزشتہ برس کے مقابلے اس سال گرمی زیادہ

   ملک کے مختلف حصوں میں گرمی کی شدت میں روزبروزاضافہ ہوتاجارہا ہے۔ بدھ کوملک کے مختلف حصوں میں شدید گرمی رہی ۔ اس دوران قومی محکمہ موسمیات کا کہنا  تھا کہ ملک کے کچھ حصوںمیں ایک ہفتے تک گرم لہریں چلیں گی ۔  بدھ کو د ن بھر ملک کی مختلف ریاستوں میں شدید گرم  لہر چلتی رہی  جبکہ ...