بی جے پی سماجی تقسیم کا کا م کرتی ہے: راہل گاندھی کا نئے مقرر کردہ سکریٹریوں اور جوائنٹ سکریٹریوں سے خطاب

Source: S.O. News Service | Published on 4th September 2024, 10:59 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 4/ستمبر (ایس او نیوز /ایجنسی) کانگریس کے نئے مقرر کردہ سکریٹریوں اور جوائنٹ سکریٹریوں کی ایک میٹنگ منگل کو پارٹی ہیڈکوارٹر میں منعقد ہوئی جس میں پارٹی نے امید ظاہر کی کہ نئی ٹیم جوش و جذبے کے ساتھ کام کرے گی اور کانگریس کو مضبوط کرے گی۔

میٹنگ کے بعد یہ اطلاع دیتے ہوئے کانگریس کے جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال نے کہا کہ یہ میٹنگ پارٹی صدر ملک ارجن کھرگے اور لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی کی موجودگی میں منعقد ہوئی۔ کھڑگے اور راہل گاندھی نے میٹنگ سے خطاب کیا اور امید ظاہر کی کہ نو منتخب ٹیم کے کام سے پارٹی کے کام میں جوش آئے گا۔

دریں اثنا، ملک ارجن  کھرگے نے ٹویٹ کیا "کانگریس ہر ہندوستانی تک پہنچے گی۔ میں نے آج پارٹی کے نئے مقرر کردہ سیکریٹریوں اور جوائنٹ سیکریٹریوں کی میٹنگ کی صدارت کی۔ "ہم اپنی تنظیم کو مضبوط بنانے کے لیے ، ہر آواز کو اس میں شامل کرنے اور اقتدار کے سامنے سچ بولنا جاری رکھنے لئے پرعزم ہیں ۔"

کے سی  وینوگوپال نے کہا ملک ارجن  کھرگے  اور راہل گاندھی  نے میٹنگ میں واضح طور پر کہا کہ ہمارا کام بی جے پی-آر ایس ایس کی تقسیم کی سیاست کے خلاف لڑنا ہے اور آئین کی حفاظت کے لیے مضبوطی سے کام کرنا ہے۔ کانگریس ایک ایسی طاقت ہے جو سماجی تبدیلی کے لیے کام کرتی ہے جبکہ بھارتیہ جنتا پارٹی ( بی جے پی ) سماجی تقسیم کا کام کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ نئی ٹیم کانگریس  پارٹی کو مضبوطی سے آگے بڑھنے اور آنے والے دنوں میں نئے جوش و خروش کے ساتھ کام کرنے میں مدد کرے گی۔

ایک نظر اس پر بھی

گنپتی پوجا پر وزیراعظم مودی پہنچے، چیف جسٹس چندرچوڈ کے گھر، اپوزیشن نے اُٹھائے سوال؛ معروف وُکلاء سمیت صحافی رویش کمار نے بھی کی کڑی تنقید

وزیر اعظم نریندر مودی، بدھ کو گنپتی پوجا کی تقریب میں شرکت کیلئے چیف جسٹس ڈی وائی چندرچڈ کی سرکاری رہائش گاہ پر پہنچنے کے بعد  سیاسی طوفان برپا ہو گیا ہے۔ مودی کے اس اقدام نے قومی سطح پر نئی گرماگرم بحث کو جنم دیا ہے۔ حزب اختلاف لیڈران کا کہنا ہے کہ اس طرح عدالتی نظام کی غیر ...

اتر پردیش پاور کارپوریشن کی طرف سے بجلی چوروں کے خلاف مہم جاری؛ ایک ہی ماہ میں371 چور گرفتار، 57 لاکھ روپے جرمانہ عائد

اتر پردیش پاور کارپوریشن لمیٹڈ (یو پی سی ایل) بجلی چوروں کے خلاف مسلسل چھاپہ ماری کی کارروائی جاری رکھے ہوئے ہے۔ بجلی کارپوریشن کی سخت مہم کے تحت، اگست کے ماہ میں 371 بجلی چوروں کو پکڑا گیا، جو مختلف طریقوں سے بجلی کی چوری کر رہے تھے۔ ان تمام افراد پر بجلی کارپوریشن نے مجموعی طور ...

کانگریس نے مایاوتی پرلگایا دلتوں اور قبائلیوں کے حقوق کو نظرانداز کرنے کا الزام

کانگریس نے آج (جمعرات کو) ایک پریس کانفرنس میں بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کی سربراہ مایاوتی پر دلتوں، قبائلیوں اور پسماندہ طبقات کے حقوق کے خلاف کام کرنے اور ریزرویشن کی مخالفت کرنے کا الزام عائد کیا۔ کانگریس کے لیبر اینڈ ایمپلائز ڈپارٹمنٹ کے سربراہ ڈاکٹر ادت راج نے پارٹی ...

بی جے پی تہواروں میں جھگڑے پیدا کر رہی ہے؛ پون کھیڑا کا الزام

کانگریس کے سینئر رہنما پون کھیڑا نے جمعرات کو الزام عائد کیا کہ بی جے پی ہر موقع پر تنازعہ کھڑا کرنے کی کوشش کر رہی ہے، چاہے وہ رام نومی، ہنومان جینتی جیسے تہوار ہوں یا محرم۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کے ایسے اقدامات سماجی ہم آہنگی کو متاثر کرتے ہیں اور ان کا مقصد صرف اور صرف فرقہ ...

مدھیہ پردیش: دو فوجی افسروں پر تشدد، خاتون ساتھی کی عصمت دری، راہل گاندھی نے بی جے پی کو موردِ الزام ٹھہرایا

مدھیہ پردیش کے شہر اندور میں فوجی اہلکاروں اور ان کی خاتون ساتھی کے ساتھ ایک ہولناک واقعہ پیش آیا ہے۔ کانگریس کے رکن پارلیمنٹ اور قائد حزب اختلاف راہل گاندھی نے اس واقعے پر سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کے زیرِ اقتدار ریاستوں میں امن و امان کی صورتحال ابتر ہے۔ انہوں ...