مودی سرکارکی خامیوں کودورکریں گے،راہل گاندھی نے زراعت کے لیے مستقل بجٹ کاوعدہ کیا

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 13th April 2019, 9:41 PM | ریاستی خبریں |

کولار،13؍اپریل (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) کانگریس کے صدر راہل گاندھی نے وزیرا عظم نریندر مودی پر ملک کے عوام کے ساتھ بار بار جھوٹ بولنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ان کی پارٹی کے اقتدار میں آنے کے بعد بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی قیادت والی حکومت کی تمام خامیوں کوجڑ سے ختم کیا جائے گا اور آئندہ مالی سال کے لیے زراعت پر الگ سے بجٹ پیش کیا جائے گا۔مسٹر گاندھی نے ہفتے کے روزکرناٹک کے کولار میں انتخابی مہم کے تحت ’پریورتن یاترا‘ سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر مودی پر سخت حملہ کیا۔ انہوں نے کہاکہ وقت آگیاہے کہ ملک کے عوام اس چیزکو سمجھیں کہ کیسے ان برسوں کے دوران مسٹر مودی نے انھیں بے وقوف بنایا۔انہوں نے عوام کو یقین دلایا کہ گذشتہ پانچ برسوں کے دوران جن غلط اقدامات نے عوام کو بری طرح متاثر کیا ہے اورمحض مالداروں کو فائدہ ہوا، ان میں اصلاحات کی جائیں گی۔
 

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔