لکھنؤ میں ہوئے کشمیریوں کی لاٹھی سے پٹائی کی ویڈیو شیئر کرکے راہل گاندھی نے کی مذمت 

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 8th March 2019, 7:55 PM | ملکی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

نئی دہلی،8مارچ(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) اتر پردیش کی راجدھانی لکھنؤ میں ڈرائی فروٹس بیچ رہے دو کشمیری تاجروں پر حملے پر راہل گاندھی کی پہلی رائے آئی ہے۔کانگریس صدر راہل گاندھی نے جمعہ کو کشمیری تاجروں پر ہوئے حملے کا ویڈیو شیئر کیا اور اس کی سخت مذمت کی۔دایاں بازو تنظیم سے وابستہ لوگوں کے چنگل سے کشمیریوں کو بچانے والے اس بہادر شخص کو بھی راہل گاندھی نے مبارکباد دی ہے۔دراصل جمعرات کو معاملہ سامنے آیا، جس میں یہ کہا گیا کہ بدھ کوڈرائی فروٹس بیچ رہے دو کشمیریوں کو بھگوادھاری حملہ آوروں نے لاٹھی ڈنڈے اور تھپڑوں سے پیٹا۔اتنا ہی نہیں، حملہ آوروں نے دونوں کشمیریوں کو دہشت گرد اور پتھرباز بھی کہا۔

راہل گاندھی نے ویڈیو شیئر کر اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر لکھا کہ اتر پردیش میں کشمیری تاجروں پر حملے کی ویڈیو سے میں پریشان ہوں،میں اس بہادر کو سلام کرتا ہوں جنہوں نے حملہ آوروں کو چیلنج کیا،ہمارے ملک کے ہر کونے سے ہندوستان اپنے شہریوں کا ہے،میں نے اپنے کشمیری بھائیوں اور بہنوں کے خلاف تشدد کی تمام کارروائیوں کی سخت مذمت کرتا ہوں۔

دراصل اتر پردیش کی راجدھانی لکھنؤ میں بھیڑ بھاڑ والی سڑک پرڈرائی فروٹس بیچ رہے کشمیر کے دوتاجروں پر بدھ کو ایک دایاں ونگ تنظیم کے لوگوں نے حملہ کر دیا اور انہیں تھپڑ اور لاٹھی سے پیٹا۔اتنا ہی نہیں رائٹ ونگ تنظیم سے وابستہ حملہ آوروں نے دونے کشمیری کے ساتھ مارپیٹ کی ویڈیو بھی شیئرکی،تاہم مقامی لوگوں کی مدد کی وجہ سے دونوں کشمیری نوجوان کو حملہ آوروں کو چنگل سے بچایا گیا،بھگوادھاری غنڈوں نے جن دو کشمیریوں کو مارا پیٹا گیا ہے ان میں سے ایک کا نام افضل ہے اور دوسرے کا عبدالسلام۔

دراصل، یہ واقعہ بدھ کی شام 5 بجے ہوا،ڈائی فروٹس فروشوں کے ساتھ مارپیٹ کرنے والے لوگوں کو موبائل سے قید کئے گئے ویڈیو میں یہ کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ وہ ایسا اس لئے کر رہے ہیں کیونکہ وہ کشمیر سے ہیں۔سوشل میڈیا پر جس میں ویڈیو وائرل ہو رہا ہے، اس میں صاف دیکھا جا سکتا ہے کہ کس طرح دو حملہ آور بھگوا کپڑا پہنے ہیں اور وہ کشمیر یوں کو تھپڑ اور ڈنڈے سے مار رہے ہیں،اگرچہ وہیں کچھ لوگ درمیان دفاع کرنے بھی آ جاتے ہیں۔افضل نائک اور عبدالسلام دونوں کلگام کے رہنے والے ہیں۔
 

ایک نظر اس پر بھی

سویندو ادھیکاری کا ممتا بنرجی کے خلاف ’توہین آمیز بیان‘، قومی خواتین کمیشن پہنچی ٹی ایم سی

مغربی بنگال میں ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) کی خواتین ونگ نے بدھ (24 اپریل) کو وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کے خلاف کئی مواقع پر توہین آمیز الفاظ استعمال کرنے پر قومی کمیشن برائے خواتین (این سی ڈبلیو) خط لکھ کر اپوزیشن لیڈر سویندو ادھیکاری کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

کیجریوال کی گرفتاری سے متعلق ای ڈی کا سپریم کورٹ میں حلف نامہ، کہا- گرفتاری قانون کے مطابق

دہلی آبکاری پالیسی سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں اروند کیجریوال کی گرفتاری کے تعلق سے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے آج (25 اپریل) سپریم کورٹ میں حلف نامہ داخل کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ کیجریوال کی گرفتاری قانون کے مطابق ہے، ہم نے انہیں 9 مرتبہ سمن بھیجا تھا اور یہ کہ وہ تفتیش ...

رانچی میں برڈ فلو کی تصدیق، انتظامیہ کا الرٹ جاری، متاثرہ علاقہ میں مرغیوں کی خرید و فروخت پر پابندی

جھارکھنڈ کی راجدھانی رانچی میں برڈ فلو کے پھیلاؤ کی تصدیق کی گئی ہے۔ شہر کے ہوٹوار علاقہ میں واقع محکمہ مویشی پروری کے علاقائی پولٹری فارم کی مرغیوں کے نمونوں کو بھوپال میں واقع سرکاری لیباریٹری میں جانچ سے معاملہ سامنے آیا۔ اس کے بعد انتظامیہ نے الرٹ جاری کر دیا۔

یوپی-بہار سمیت کئی ریاستوں میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری

شمالی ہندوستان کی کئی ریاستیں شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں۔ تاہم ملک کے بعض علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 25 اپریل کو بہار، اتر پردیش، مغربی بنگال، اوڈیشہ، جھارکھنڈ، تلنگانہ، کرناٹک اور آندھرا پردیش میں گرمی کی لہر کا الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ ...

اپنی شکست دیکھ کر مودی لوگوں کو تقسیم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں: سنجے سنگھ

عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے سینئر رہنما اور راجیہ سبھا رکن سنجے سنگھ نے کہا کہ پہلے مرحلے کی ووٹنگ کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی کو اپنی شکست کا اندیشہ ہوگیا ہے، اس لیے وہ طرح طرح کی باتیں کرکے لوگوں کو تقسیم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

عوام سمجھ چکی ہے کہ نریندر مودی ارب پتیوں کے لیڈر ہیں، غریبوں کے نہیں، راہل گاندھی نے مہاراشٹر میں چلائی تشہیری مہم

لوک سبھا انتخاب کے پیش نظر کانگریس صدر راہل گاندھی نے مہاراشٹر کے امراوتی اور شولاپور میں انتخابی تشہیر کی۔ اس دوران موجود لوگوں کی زبردست بھیڑ کو دیکھتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ’’یہ ہجوم بتا رہا ہے کہ ہوا کا رخ بدل چکا۔‘‘ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ عوام سمجھ چکی ہے کہ نریندر مودی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکرلڑکا جاں بحق؛ دوسرے کی تلاش جاری

بحر عرب میں  غرق ہونے والے دو لوگوں میں ایک لڑکا جاں بحق ہوگیا، البتہ دوسرے نوجوان کی تلاش جاری ہے۔ واردات آج اتوار شام قریب  چھ بجے  شہر سے  دس کلومیٹر دور سوڈی گیدّے کے قریب ہاڈین مُولّی ہیتلو سمندر میں پیش آئی۔