راہل گاندھی نے کووڈ بیڈ اور آکسیجن بحران کے لئے مودی حکومت کو ذمہ دار قرار دیا

Source: S.O. News Service | Published on 23rd April 2021, 3:48 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 23؍اپریل (ایس او نیوز؍ایجنسی)  ملک میں کورونا کی دوسری لہر کے تحت کووڈ بیڈ اور میڈیکل آکسیجن کی کمی نے ملک کی طبی خدمات کی قلعی کھول کر رکھ دی ہے۔ کہیں آکسیجن نہیں مل پانے کی وجہ سے مریضوں کی موت واقع ہو رہی ہے، تو کہیں کچھ لوگوں کو اسپتالوں میں بیڈ میسر نہیں ہو پا رہا۔ کانگریس کے لیڈر راہل گاندھی نے جمعہ کے روز اس غیر متوقع بحران کے حوالہ سے مودی حکومت پر حملہ بولا اور کہا کہ کوووڈ کی وجہ سے لوگوں کو دقتیں پیش آ رہی ہیں لیکن اموات آکسیجن اور آئی سی یو بیڈ کی کمی سے ہو رہی ہیں۔

اپنے ٹوئٹ میں راہل گاندھی نے لکھا، ’’کورونا سے مریض کا آکسیجن لیول گر سکتا ہے لیکن یہ آکسیجن اور آئی سی یو بیڈ کی کمی سے بہت سی اموات واقع ہو رہی ہیں۔ حکومت ہند! یہ آپ کی وجہ سے ہو رہا ہے۔‘‘

خیال رہے کہ کورونا کی دوسری لہر میں لوگوں کے پھیپھڑوں پر سب سے زیادہ اثر ہو رہا ہے، جس سے مریضوں کا آکسیجن لیول خطرناک طور پر گر رہا ہے، اس لے اس بار میڈیکل آکسیجن دینے کی زیادہ ضرورت پیش آ رہی ہے۔

گزشتہ کچھ دنوں سے مہاراشٹر، دہلی سمیت کئی ریاستیوں کے اسپتالوں کے سامنے آکسیجن سپلائی، بیڈ اور ادیات کی کمی کا مسئلہ کھڑا ہوا ہے۔ کئی اسپتال لگاتار آکسیجن کی کمی سے دو چار ہیں۔ جمعہ کی صبح ہی دہلی کے ٹاپ اسپتالوں میں سے ایک سر گنگا رام اسپتال نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں یہاں داخل 25 انتہائی بیمار مریضوں کی موت ہو گئی۔

اس کے علاوہ دوسری ریاستوں میں بھی صورت حال نازک بنی ہوئی ہے۔ آکسیجن سپلائی کے حوالہ سے ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ میں بھی سماعت کی گئی ہے۔ سپریم کورٹ نے جمعرات کو کہا تھا کہ وہ چاہتا ہے کہ اس سے نمٹنے کے لئے ایک قومی پلان تیار کیا جائے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے آج ایک اعلی سطحی میٹنگ کی جس میں 10 ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ شریک ہوئے۔

ایک نظر اس پر بھی

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔