سماج میں ہم آہنگی برقرار رکھنے بھارت جوڑو یاترا کا اہتمام:ڈاکٹر پرمیشور

Source: S.O. News Service | Published on 8th October 2022, 11:14 AM | ریاستی خبریں |

ٹمکورو، 8؍ اکتوبر (ایس او نیوز) سابق ریاستی نائب وزیر اعلیٰ ڈاکٹر جی پرمیشور نے کہا کہ سماج میں ہم آہنگی برقرار رکھنے اور امن کی خاطر بھارت جوڑو پدیاترا نکالی گئی ہے۔

یہاں ایک اخباری کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر پرمیشور نے اس خیال کا اظہار کیا اور کہا کہ بھارت جوڑو یاترا کا عوام میں زبردست رد عمل ظاہر ہوا ہے اور عوام سماج میں ہم آہنگی برقرار رکھنے راہل گاندھی کے شانہ بہ شانہ چل رہے ہیں۔ بھارت جوڑو پدیاترا ٹمکور ضلع میں 8 اکتوبر بروز ہفتہ داخل ہوگی جو ٹی بی کراس سے شروع ہوکر بان سندرا اور اتوار کے دن کے بی کراس تا برکنال چلے گی اور پیر کے دن ہلیار کے ذریعہ ہریور تعلقہ میں داخل ہوگی۔یاترا کے دوران راہل گاندھی تروے کیرے تعلقہ کے ارلی کیرے پالیہ میں ناریل اور سپاری کے کاشتکاروں کے ساتھ تبادلہئ خیال کریں گے،اس کے علاوہ ٹپٹور تعلقہ کے کاڑے نہلی گیٹ کے قریب آنگن واڑی اور آشا کارکنوں، بیڑی مزدوروں ہکی پکی، لمانی طبقات کے ساتھ بات چیت کریں گے۔ 9اکتوبر کو راہل گاندھی چکنائکناہلی میں والمیکی جینتی تقریب میں حصہ لیں گے۔

اخباری کانفرنس میں رام کرشنا، سابق رکن اسمبلی ڈاکٹر رفیق احمد، کیشوامورتی، اقبال احمد، ہوناگری گوڈا ودیگر حاضر رہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...

طالبہ کا قتل: کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے لو جہاد سے کیا انکار

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے ہفتہ کو کہا کہ ایم سی اے کی طالبہ نیہا ہیرے مٹھ کا قتل لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ چیف منسٹر نے میسور میں میڈیا کے نمائندوں سے کہاکہ میں اس فعل کی سخت مذمت کرتا ہوں۔ قاتل کو فوری گرفتار کر لیا گیا۔ یہ لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ حکومت اس بات کو ...