’ملک جواب مانگ رہا، بہانے بنانا بند کرو‘، بے روزگاری کو لے کر راہل گاندھی کا پی ایم مودی پر حملہ

Source: S.O. News Service | Published on 12th January 2022, 11:46 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 12؍ جنوری (ایس او نیوز؍ایجنسی) کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے بے روزگار کے تعلق سے ایک بار پھر مرکز کی مودی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ انھوں نے کہا ہے کہ بے روزگاری ایک بہت ہی گہرا بحران ہے اور اس کا حل نکالنا پی ایم مودی کی ذمہ داری ہے۔ انھوں نے کہا کہ ملک اس تعلق سے جواب مانگ رہا ہے اور پی ایم مودی کو بہانا بنانا بند کر دینا چاہیے۔ اس تعلق سے راہل گاندھی نے ٹوئٹ کیا ہے جس میں بے روزگاری سے متعلق ایک خبر کا تراشہ بھی شیئر کیا ہے۔ بی بی سی کی اس خبر کا عنوان ہے (ترجمہ) ’ملازمت کے لیے ترستے نوجوان: کتنا گہرا ہے ہندوستان کا بے روزگاری بحران؟‘

اس خبر کے تراشہ کے ساتھ راہل گاندھی نے ٹوئٹ میں لکھا ہے ’’بے روزگاری ایک بہت گہرا بحران ہے۔ اس کا حل نکالنا پی ایم کی ذمہ داری ہے۔ ملک جواب مانگ رہا ہے، بہانے بنانا بند کرو!‘‘ راہل گاندھی لگاتار اپنے بیانات میں مودی حکومت اور بی جے پی کی پالیسیوں کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔ 10 جنوری کو بھی انھوں نے ایک ٹوئٹ کیا تھا جس میں بی جے پی کی نفرت والی سیاست کو شکست دینے کی اپیل عوام سے کی گئی تھی۔ انھوں نے ٹوئٹ میں لکھا تھا ’’نفرت کو شکست دینے کا صحیح موقع ہے۔‘‘ اس کے ساتھ ہی انھوں نے ہیش ٹیگ الیکشن 2022 کا استعمال کیا تھا۔

ایک نظر اس پر بھی

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔