کرموں کا پھل ضرور ملتا ہے: راہل گاندھی

Source: S.O. News Service | Published on 6th April 2021, 5:24 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،6؍اپریل (ایس او نیوز؍ایجنسی) کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے گیتا اور رام چرت مانس کی طرز پر ’کرم‘ کا ذکر کرتے ہوئے آج رافیل جنگی طیارے کے سودے میں وزیراعظم نریندر مودی کا نام لیے بغیر انھیں ہدف تنقید بنایا اور کہا کہ جو کرم کروگے اس کا پھل ضرور بھگتنا پڑے گا۔

رافیل جنگی طیارے کے سودے میں فرانس کے ایک میڈیا ادارے کی جانب سے ہندوستان کے ایک بچولیے کو رشوت دینے کے معاملے کا انکشاف کرنے کے بعد کانگریس، مودی حکومت پر شدید حملہ آور ہو گئی ہے اور پارٹی نے اس سلسلے میں پیر کو خصوصی پریس کانفرنس کرکے نریندر مودی سے ملک کے عوام کے سامنے وضاحت کرنے اور حقیقت بتا کر اس پورے معاملے کی وسیع پیمانے پر تفتیش کروانے کا مطالبہ کیا تھا۔

راہل گاندھی نے رافیل معاملے میں ہوئے اس نئے انکشاف کے حوالے سے مودی حکومت پر حملہ کرتے ہوئے ٹوئٹ کیا کہ ’کرم- کیے کرائے کا بہی کھاتہ۔ اس سے کوئی نہیں بچ سکتا‘۔

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...