پیگاسس پر سپریم کورٹ کا فیصلہ ہماری بات پر مہر، حکومت بتائے کس نے خریدا اور کون کر رہا تھا استعمال: راہل گاندھی

Source: S.O. News Service | Published on 27th October 2021, 11:44 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،27؍اکتوبر(ایس او نیوز؍ایجنسی) سپریم کورٹ کے ذریعہ پیگاسس جاسوسی واقعہ کی جانچ کا حکم دینے پر کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے ایک بار پھر مودی حکومت پر حملہ کیا ہے۔ راہل گاندھی نے بدھ کو کانگریس ہیڈکوارٹر میں کہا کہ ’’سپریم کورٹ نے بھی ہماری باتوں پر اتفاق کا اظہار کیا ہے۔ پیگاسس ملک کی جمہوریت پر ایک حملہ ہے۔ پیگاسس کو کون لوگ آتھرائز کر رہے ہیں۔ اسے کس نے خریدا، کیونکہ یہ کوئی عام آدمی نہیں خرید سکتا۔ یہ حکومت ہی ہے جو خرید سکتی ہے۔‘‘

راہل گاندھی نے کہا کہ ہمیں خوشی ہے کہ سپریم کورٹ نے پیگاسس ایشو پر غور کرنا قبول کر لیا ہے۔ ہم اس ایشو کو پھر سے پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس میں اٹھائیں گے۔ ہم کوشش کریں گے کہ پارلیمنٹ میں بحث ہو۔ مجھے یقین ہے کہ بی جے پی اس پر بحث کرنا پسند نہیں کرے گی۔ ہم جاننا چاہتے ہیں کہ یہ کن لوگوں پر استعمال کیا گیا۔ کیا کسی اور ملک نے بھی پیگاسس کا استعمال کیا ہے۔ مرکزی حکومت کو اس کا جواب دینا چاہیے۔

راہل گاندھی نے کہا کہ ملک کی مرکزی ایجنسیوں پر لگاتار حملے ہو رہے ہیں۔ پیگاسس بھی اسی کام کو کر رہا ہے۔ خاص طور پر ملک کی سیاست کو کنٹرول کرنے کے لیے اس کا استعمال کیا جا رہا ہے۔ ہم نے پہلے بھی پارلیمنٹ میں یہ ایشو اٹھایا ہے۔ ہم چاہیں گے کہ سرمائی اجلاس میں اس پر بات ہو۔

قابل ذکر ہے کہ سپریم کورٹ نے آج پیگاسس جاسوسی معاملے میں آزادانہ جانچ کا مطالبہ کرنے والی عرضیوں پر اپنا فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ پیگاسس جاسوسی کی جانچ تین رکنی کمیٹی کرے گی۔ اس کمیٹی کی نگرانی عدالت عظمیٰ کے سبکدوش جج جسٹس آر وی رویندرن کریں گے جنھیں سابق آئی پی ایس افسر آلوک جوشی اور ڈاکٹر سندیپ اوبرائے مدد فراہم کریں گے۔ سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ سچائی کا پتہ لگانے کے لیے اسے اس ایشو کو اٹھانے کے لیے مجبور ہونا پڑا ہے۔ عدالت نے سخت تبصرہ کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ لوگوں کی جاسوسی کسی بھی قیمت پر منظور نہیں کی جا سکتی۔ عدالت نے کمیٹی کو 8 ہفتہ کا وقت دیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...

گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی میں شمولیت مودی حکومت کے بدعنوانی ختم کرنے کے دعووں کی قلعی کھول رہی: کانگریس

کانگریس نے 35 ہزار کروڑ روپے کے غیر قانونی خام لوہا کانکنی گھوٹالہ کے ملزم جناردن ریڈی کے بی جے پی میں شامل ہونے پر آج زوردار حملہ کیا۔ کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے نئی دہلی واقع کانگریس ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی ...

اب وزیر اعلیٰ پینارائی وجین کی بیٹی کے خلاف ای ڈی نے درج کیا مقدمہ، جلد پوچھ تاچھ کا امکان

ایک طرف لوک سبھا انتخاب کی سرگرمیاں جاری ہیں، اور دوسری طرف مرکزی تفتیشی ایجنسیوں کے ذریعہ اپوزیشن لیڈران و ان کے رشتہ داروں کو بھیجے جانے والے سمن و پوچھ تاچھ سرخیاں بن رہی ہیں۔ ابھی دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کی گرفتاری پر ہنگامہ جاری ہے اور کے. کویتا بھی حراست میں ...