دبئی میں راہول گاندھی نے کہا؛ میں آپ کے من کی بات سننے آیا ہوں؛ ہزاروں کی بھیڑ میں راہول کا چل گیا جادو؛ راہول۔راہول کے نعرے

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 12th January 2019, 9:20 PM | ملکی خبریں | خلیجی خبریں |

دوبئی۔11جنوری (یو این آئی) کانگریس کے صدر راہل گاندھی نے کہاکہ آئندہ برس ہونے والے عام انتخابات کے بعد مرکز میں ان کی حکومت بننے پر آندھراپردیش کو خصوصی ریاست کا درجہ دیا جائے گا۔متحدہ عرب امارات کے اپنے پہلے دورہ پر آئے مسٹر گاندھی نے جمعہ کو شرمک کالونی میں رہنے والے ہندوستانیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم آپ سے بات چیت کرنا چاہتے ہیں ۔ میں یہاں اپنے ’’من کی بات‘‘ کرنے نہیں آیا ہوں میں آپ کے من کی بات سننے آیا ہوں۔

راہل گاندھی متحدہ عرب امارات کے دو روزہ دورہ پر آئے ہوئے ہیں۔ ان کے ساتھ کانگریس کے سینئر لیڈر سیم پترودی بھی ہیں۔راہل گاندھی نے وہاں موجود ہندوستانی لوگوں سے کہا کہ ہر مذہب، ہر ریاست، ہر ذات کا نام آپ نے روشن کیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ کسی نے یہاں کہا کہ بڑآدمی ہم سے ملاقات کرنے آیا ہے ۔ کوئی بڑا آدمی نہیں ہوتا میں بالکل آپ جیسا ہوں۔راہل گاندھی نے کہاکہ میں آپ سے کہنا چاہتا ہوں کہ ہم آپ کے ساتھ کھڑے ہوئے ہیں۔ جو بھی آپ کو چاہئے ، جو بھی آپ کی مشکلات ہیں، جہاں بھی ہم آپ کی مدد کرسکتے ہیں، ہم آپ کی مدد کرنے کے لئے تیار ہیں۔ہندوستانیوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کانگریس کے صدر نے کہاکہ آپ نے ہندوستان کی ریاستوں اور غریب عوام کی مدد کی اور آپ نے یہ شہر، جو پوری دنیا میں عظیم ہے ، دوبئی کو بنانے کا کام کیا ۔ میں آپ کا دل سے شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔متحدہ عرب امارات اور خاص طورپر دوبئی کی ترقی میں ہندوستانی لوگوں کے تعاون کی تعریف کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ آپ نے اپنا خون، پسینہ اور وقت اس ملک کو بنانے کے لئے دیا اور آپ نے ہندوستان کے عوام کا نام روشن کیا ہے ۔خیال رہے کہ آندھراپردیش اسمبلی انتخابات اسی برس ہونے ہیں۔ اس وقت ریاست میں مسٹر این چندربابو نائیڈو کی سربراہی والی تیلگو دیشم پارٹی کی حکومت ہے ۔ تیلگو دیشم مرکز کی قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے ) میں شامل تھی لیکن آندھراپردیش کو خصوصی ریاست کا درجہ دینے کی مانگ پوری نہیں ہونے پر گزشتہ برس پارٹی این ڈی اے سے علاحدہ ہوگئی اور تلنگانہ میں حال ہی میں ہوئے اسمبلی انتخابات میں کانگریس کے ساتھ اتحاد کیا تھا۔

 

ایک نظر اس پر بھی

صحافی سومیا وشواناتھن کے قاتلوں کی ضمانت پر سپریم کورٹ کا نوٹس

سپریم کورٹ صحافی سومیا وشواناتھن قتل کیس میں 4 ملزمین کو ضمانت دینے کی جانچ کے لیے تیار ہے۔ عدالت نے چاروں قصورواروں اور دہلی پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے چار ہفتوں کے اندر جواب طلب کیا ہے۔ عدالت ایک عرضی پر سماعت کر رہی تھی جس میں دہلی ہائی کورٹ کی سزا کو معطل کرنے اور 4 ...

کیجریوال کے لیے جیل ٹارچر چیمبر بن گئی، نگرانی کی جا رہی ہے: سنجے سنگھ

عام آدمی پارٹی نے منگل کو الزام لگاتے ہوئے کہا کہ جیل میں بند کیجریوال کی سی سی ٹی وی فوٹیج کا لنک ڈھونڈ کر دیکھا جا رہا ہے اور ان کی نگرانی کی جا رہی ہے۔ عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا ایم پی سنجے سنگھ نے کہا کہ کیجریوال کے خلاف سازش ہو رہی ہے۔ کیجریوال کے ساتھ تہاڑ جیل میں کسی بھی ...

ہیمنت سورین کو راحت نہیں ملی، ای ڈی نے ضمانت عرضی پر جواب دینے کے لیے عدالت سے وقت مانگا

 زمین گھوٹالے میں جیل میں قید جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی طرف سے دائر ضمانت کی عرضی پر جواب دینے کے لیے ای ڈی نے ایک بار پھر عدالت سے اپنا موقف پیش کرنے اور وقت مانگا ہے۔ جیسے ہی سورین کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت شروع ہوئی، ای ڈی نے ...

کجریوال کو ضمانت کی درخواست 75 ہزار جرمانہ کے ساتھ خارج

دہلی ہائی کورٹ نے پیر کے دن قانون کے ایک طالب ِ علم کی درخواست ِ مفادِ عامہ (پی آئی ایل) 75 ہزار روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے خارج کردی جس میں چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال کو ”غیرمعمولی عبوری ضمانت“ دینے کی گزارش کی گئی تھی۔

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

قطر میں بھٹکل مسلم جماعت کی خوبصورت عید ملن تقریب

بھٹکل مسلم جماعت کی طرف سے حسب سابق۲ شوال  مطابق ١١ اپریل  بروز جمعرات قطر کے مختلف علاقوں میں رہائش پذیر بھٹکلی احباب کے لئے عید ملن کے نام سے ایک گیٹ ٹوگیدر تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں بچوں نے اپنی گوناگو صلاحیتوں کا مظاہرہ پیش کرتے ہوئے شریک حاضرین سے داد و تحسین حاصل ...

متحدہ عرب امارات میں شدید بارش؛ نظام زندگی مفلوج، عمان میں 18 افراد جاں بحق

  متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور اس کے گردونواح میں منگل کو طوفانی بارش ہوئی۔ صورتحال ایسی ہو گئی کہ متحدہ عرب امارات میں ہر طرف پانی ہی پانی نظر آیا۔ سیلاب کے باعث کئی شہر جام ہو گئے۔ وہیں، پڑوسی ملک عمان میں شدید بارشوں سے آنے والے سیلاب کے باعث 18 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

عمان میں سیلاب سے تباہی، 13 افراد جاں بحق، لاپتہ لوگوں کی تلاش جاری

مشرق وسطیٰ کے شہر عمان میں اس وقت سیلاب نے زبردست تباہی مچا رکھی ہے۔ اتوار سے ہی عمان میں سیلاب کا قہر دیکھنے کو مل رہا ہے اور پیر کے روز بھی موسلادھار بارش کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ موصولہ اطلاع کے مطابق اب تک اس سیلاب نے 13 لوگوں کی جان لے لی ہے اور کئی دیگر لاپتہ ہیں جن کی تلاش ...

سعودی عربیہ میں روڈ ایکسڈینٹ کے کیس میں پھنسا ہے بھٹکل کا ایک نوجوان؛ بھٹکل کمیونٹی جدہ اور بھٹکل مسلم خلیج کونسل سے مدد کی اپیل

  بھٹکل بیلنی کا ایک  28 سالہ نوجوان محمد خالد ابن محمد جعفر گذشتہ چار سال سے   سعودی عربیہ کے   تيماء  میں معمولی  روڈ ایکسیڈنٹ کے   ایک کیس میں بری طرح پھنس گیا ہے اور عدالت نے اُس پر 34500 ریال (قریب سات لاکھ ہندوستانی رقم ) کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ نوجوان کا کہنا ہے کہ اُس کی ...