راہل ڈراوڑ ٹیم انڈیا کےنئے کوچ مقرر

Source: S.O. News Service | Published on 4th November 2021, 11:33 AM | اسپورٹس |

ممبئی،4؍نومبر (ایس او نیوز؍یو این آئی) ہندوستان کے سابق کپتان راہل ڈراوڑ کو ہندوستانی کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کیا گیا ہے۔ ڈراوڑ کی پہلی مدت کار نیوزی لینڈ کے خلاف آئندہ گھریلو سیریز سے شروع ہوگی۔

بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) کی کرکٹ ایڈوائزری کمیٹی، جس میں سلکشنا نائک اور آر پی سنگھ شامل ہیں، نے بدھ کو متفقہ طور پر ڈراوڑ کو ہندوستانی سینئر مردوں کی ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کرنے کا اعلان کیا۔

بی سی سی آئی نےگزشتہ 26 اکتوبر کو ہیڈ کوچ کے عہدے کے لیے درخواستیں طلب کی تھیں۔ ہندوستان کے موجودہ کوچ روی شاستری کی مدت کار متحدہ عرب امارات میں جاری ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے ساتھ ختم ہونے جا رہی ہے۔

بی سی سی آئی کے صدر سورو گنگولی نے کہا ’’بی سی سی آئی راہل ڈراوڑ کو ہیڈ کوچ کے طور پر خوش آمدید کہتی ہے۔ وہ ایک عظیم کھلاڑی ہیں اور ان کا شاندار کرکٹ کیریئر رہا ہے۔ انہوں نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی (این سی اے) کے سربراہ کے طور پر بھی کلیدی کردار ادا کیا ہے‘‘۔ اس کے علاوہ، انڈیا انڈر 19 اور انڈیا اے ٹیم کے کوچ کے طور پر نوجوان کھلاڑیوں کو تیار کرنے میں ان کی کوششیں بھی بے مثال ہیں۔ مجھے امید ہے کہ وہ اپنی نئی اننگز سے ٹیم کو نئی بلندیوں پر لے جائیں گے۔

راہل ڈراوڑ نے اس تقرری کے بعد خوشی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا ’’یہ میرے لیے ایک بہت بڑا اعزاز ہے اور میں یہ نیا کردار ادا کرنے پر بہت پرجوش ہوں۔ ٹیم نے روی شاستری کی مدت کار میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اور میں اسے آگے بڑھانا چاہتا ہوں۔ اپنی کوچنگ کے دوران، میں نے ہندوستانی ٹیم سے وابستہ زیادہ تر کھلاڑیوں کے ساتھ کام کیا ہے۔میں جانتا ہوں کہ یہ کھلاڑی ہر روز اپنے اند کچھ نہ کچھ بہتری لانا چاہتے ہیں۔آئندہ آنے والےدو سالوں میں کچھ اہم مقابلے ہونے ہیں اور ہم ان کو ہدف بناکر چلیں گے‘‘۔

بی سی سی آئی نے اس موقع پر موجودہ ہیڈ کوچ شاستری، بالنگ کوچ بی۔ ارون، فیلڈنگ کوچ آر۔ سری دھر اور بیٹنگ کوچ وکرم راٹھور کو کامیاب مدت کار کے لیے مبارکباد دی۔ شاستری کے دور میں ٹیم انڈیا نے اندرون اور بیرون ملک بے خوف ہو کر کرکٹ کھیلی۔ ہندوستانی ٹیم ٹیسٹ میں نمبر ایک بن گئی اور ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل تک پہنچی۔

اسی مدت کار میں ہندوستان نے آسٹریلیا کو ان کے گھر پر لگاتار دو ٹیسٹ سیریز میں شکست دی اور وہ ایسا کرنے والی پہلی ایشیائی ٹیم بن گئی۔ وہیں گھر میں ہندوستان نے سبھی ساتوں ٹیسٹ سیریز جیت لیے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

حیدرآباد نے آئی پی ایل کا سب سے بڑا اسکور بنایا ، ممبئی کو 31 رنز سے دی بری طرح شکست

آئی پی ایل 2024 کے 8ویں میچ میں سن رائزرز حیدرآباد نے ممبئی انڈینز کو 31 رنز سے شکست دے دی۔ میچ میں حیدرآباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں پر 277 رنز بنائے۔ جواب میں ممبئی کی ٹیم 20 اوورز میں 246/5 ​​رنز ہی بنا سکی۔ تلک ورما نے ممبئی کے لیے کافی دیر کوشش کی اور 64 رنز کی ...

آئی پی ایل 2024: دفاعی چمپئن چنئی نے جیت کے ساتھ کیا آغاز، بنگلورو کو 6 وکٹ سے ملی شکست

آج آئی پی ایل 2024 کا پہلا میچ دفاعی چمپئن چنئی سپرکنگز (سی ایس کے) اور رائل چیلنجرس بنگلور (آر سی بی) کے درمیان کھیلا گیا جس میں چنئی کو 6 وکٹ سے جیت ہاتھ لگی ہے۔ بنگلورو نے چنئی کے سامنے جیت کے لیے 174 رنوں کا ہدف رکھا تھا جسے اس نے 18.4 اوورس میں محض 4 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اس ...

ہندوستان نے پانچویں ٹیسٹ میں انگلینڈ کو اننگ اور 64 رن سے شکست ، سیریز پر 4-1 سے قبضہ

دھرم شالہ میں کھیلے جا رہے پانچویں ٹیسٹ میچ میں ہندوستان نے انگلینڈ کو اننگز اور 64 رنز سےشکست دی  ہے۔ اس طرح ہندوستان نے سیریز 4-1 سے جیت لی۔ ہندوستانی ٹیم نے میچ کے تیسرے دن انگلینڈ کو بڑی شکست دی۔ انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں بھی بری طرح لڑکھڑا گئی۔ صرف جو روٹ ہی بلے سے کچھ ...

ہندوستان نے دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 106 رنوں سے دی شکست، سیریز 1-1 سے برابر

) ہندوستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ سے ملی شکست کا بدلہ آج وشاکھاٹنم میں لے کر سیریز کو 1-1 سے برابر کر دیا ہے۔ 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ ہندوستان نے 106 رنوں سے جیت لیا ہے۔ اس جیت کے ہیرو پلیئر آف دی میچ جسپریت بمراہ رہے جنھوں نے دونوں اننگ میں مجموعی طور پر 9 ...

کیپ ٹاؤن میں ہندوستان کی جنوبی افریقہ پر تاریخی فتح، میچ دوسرے ہی دن ختم، ٹیسٹ سیریز 1-1 سے برابر

ہندوستانی مینس کرکٹ ٹیم نے 2024 کا آغاز ایک شاندار اور ریکارڈ ساز جیت کے ساتھ کیا ہے۔ کیپ ٹاؤن کے نیولینڈس میں 3 جنوری سے شروع ہوا ٹیسٹ میچ 4 جنوری یعنی دوسرے دن ہی ختم ہو گیا۔ ہندوستان کو جیت کے لیے دوسری اننگ میں 79 رنوں کا ہدف ملا تھا جسے روہت بریگیڈ نے محض 3 وکٹ کے نقصان پر حاصل ...

جنوبی آفریقہ نے پہلے ٹیسٹ میں انڈیا کو دی ایک اننگ اور 32 رنوں سے شکست

جنوبی افریقہ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ ہندوستانی ٹیم ایک اننگ اور 32 رنوں سے ہار گئی ہے۔ اس شرمناک شکست کا ذمہ دار ہندوستانی بلے باز اور گیندبازوں دونوں رہے، کیونکہ پہلی اننگ میں کسی طرح 245 رن کا اسکور بنانے کے بعد ہندوستانی ٹیم دوسری اننگ میں محض 131 رنوں پر ...