رافیل لڑاکو جہازسودے میں بدعنوانی کا انکشاف؛ بی جے پی ایک بار پھر بیک فٹ پر

Source: S.O. News Service | Published on 6th April 2021, 9:01 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،6؍اپریل (ایس او نیوز؍ایجنسی) ہندوستان-فرانس کے درمیان ہوا رافیل جنگی طیارہ معاہدہ ایک بار پھر سوالات کے گھیرے میں ہے۔ فرانس کے ایک پبلی کیشن نے رافیل طیارہ ڈیل میں بدعوانی کے اندیشوں کے ساتھ سوال اٹھائے ہیں۔ فرانس کی نیوز ویب سائٹ ’میڈیا پارٹ‘ نے رافیل پیپرس نام سے ایک رپورٹ شائع کی ہے۔ اس رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ رافیل بنانے والی فرانسیسی کمپنی ڈسالٹ کو ہندوستان میں ایک بچولیے کو ایک ملین یورو ’بطور تحفہ‘ دینا پڑا تھا۔ رافیل ڈیل پرپہلے بھی بدعنوانی کےا لزام لگتے رہے ہیں۔ فرانسیسی میڈیا کے اس انکشاف کے بعد ایک بار پھر دونوں ممالک میں رافیل ڈیل کو لے کر سوال کھڑے ہونے لگے ہیں۔

ہندی نیوز پورٹل ’آج تک‘ کی خبر کے مطابق فرانس کی نیوز ویب سائٹ ’میڈیا پارٹ‘ نے اپنی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ 2016 میں جب ہندوستان-فرانس کے درمیان رافیل جنگی طیارہ کو لے کر معاہدہ ہوا، اس کے بعد ڈسالٹ کو ہندوستان میں ایک بچولیے کو بطور تحفہ ایک ملین یورو دینے پڑے تھے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سال 2017 میں ڈسالٹ گروپ کے اکاؤنٹ سے 508925 یورو ’گفٹ ٹو کلائنٹس‘ کے طور پر منتقل ہوئے تھے۔

دراصل فرانس کی اینٹی کرپشن ایجنسی ’اے ایف اے‘ نے ڈسالٹ کے اکاؤنٹس کا آڈٹ کیا جس میں اس بات کا انکشاف ہوا ہے۔ میڈیا پارٹ کی رپورٹ کے مطابق یہ انکشاف ہونے پر ڈسالٹ نے صفائی میں کہا تھا کہ ان پیسوں کا استعمال رافیل جنگی طیارہ کے 50 بڑے ’ماڈل‘ بنانے میں ہوا تھا لیکن ایسے کوئی ماڈل بنے ہی نہیں تھے۔

اس رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ آڈٹ میں یہ بات سامنے آنے کے بعد بھی ایجنسی نے کوئی ایکشن نہیں لیا، جو فرانس کے سیاسی لیڈروں اور جسٹس سسٹم کی ملی بھگت کو بھی دکھاتا ہے۔ دراصل فرانس میں 2016 میں ایک ایجنسی ’پارکوئٹ نیشنل فنانسیر‘ (پی این ایف) نے اس ڈیل میں گڑبڑی کی بات کہی تھی، تبھی آڈٹ کروایا گیا اور یہ باتیں سامنے آئی تھیں۔

رپورٹ کے مطابق آڈٹ میں لگے الزامات کا ڈسالٹ گروپ کے پاس کوئی جواب نہیں تھا اور اس نے آڈٹ ایجنسی کے جواب نہیں دیئے۔ ساتھ ہی ڈسالٹ یہ نہیں بتا سکا کہ آخر اس نے یہ گفٹ کی رقم کسے اور کیوں دی تھی۔ ’آج تک‘ کی خبر کے مطابق جس ہندوستانی کمپنی کا نام اس رپورٹ میں لیا گیا ہے، اس کا پہلے بھی تنازعات سے رشتہ رہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق کمپنی کا مالک پہلے آگستا ویسٹ لینڈ گھوٹالے کے کیس میں جیل جا چکا ہے۔

علاوہ ازیں اس رپورٹ کے سامنے آنے کے بعد سابق مرکزی وزیر یشونت سنہا نے مودی حکومت پر حملہ کیا ہے۔ انھوں نے ٹوئٹ کر کہا ہے کہ ’’رافیل ڈیل میں بدعنوانی کو لے کر آخر کار سچائی سامنے آ گئی ہے۔ ہماری ایجنسیوں نے صرف اس پر پردہ ڈالنے کی کوشش کی۔ لیکن سچائی فرانس سے آ ہی گئی۔ ہماری حکومت اور ہماری جانچ ایجنسیوں پر شرم آتی ہے۔‘‘

غور طلب ہے کہ کانگریس نے رافیل ڈیل میں بے ضابطگی کا الزام عائد کیا تھا۔ پارٹی کا الزام تھا کہ جس جنگی طیارہ کو یو پی اے حکومت نے 526 کروڑ روپے میں لیا تھا اسے این ڈی اے حکومت نے 1670 کروڑ روپے فی طیارہ کی شرح سے لیا۔ کانگریس نے یہ بھی سوال اٹھایا تھا کہ سرکاری ایرو اسپیس کمپنی ہندوستان ایروناٹکس لمیٹڈ کو اس سودے میں شامل کیوں نہیں کیا گیا۔

ایک نظر اس پر بھی

ممبئی میں ڈی آر آئی کی بڑی کارروائی، 10 کروڑ روپئے کا غیر ملکی سونا ضبط، چار گرفتار

ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے ممبئی میں سونے کی اسمگلنگ کے ایک بڑے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔ ایک سرچ آپریشن کے دوران ڈی آر آئی نے 10.48 کروڑ روپئے کا سونا، چاندی، نقدی اور کئی مہنگے سامان ضبط کیے ہیں جبکہ دو افریقی شہریوں کے ساتھ چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

کانگریس کے منشور سے مودی گھبرا گئے ہیں، ذات پر مبنی مردم شماری کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی: راہل گاندھی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے دہلی کے جواہر بھون میں ’ساماجک نیائے سمیلن‘ سے خطاب کیا۔ اس خطاب میں انہوں نے پی ایم مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ خود کو ’دیش بھکت‘ کہتے ہیں وہ 90 فیصد لوگوں کے لیے ’نیائے‘ (انصاف) کو یقینی بنانے والی ذات ...

اجیت پوار اور ان کی اہلیہ کو مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹو بینک گھوٹالہ کیس میں ’کلین چٹ‘ مل گئی

 مہاراشٹر کے ڈپٹی سی ایم اجیت پوار اور ان کی اہلیہ سنیترا کو بڑی راحت ملی ہے۔ اقتصادی جرائم ونگ نے مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹیو بینک گھوٹالے میں ان دونوں کو کلین چٹ دے دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے بھتیجے روہت پوار سے وابستہ کمپنیوں کو بھی کلین چٹ دے دی گئی ہے۔

ای وی ایم-وی وی پیٹ معاملہ: ’ڈیٹا کتنے دنوں تک محفوظ رکھتے ہیں‘؟ الیکشن کمیشن سے سپریم کورٹ کا سوال

ای وی ایم- وی وی پیٹ معاملے پر سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے مزید وضاحت طلب کی ہے۔ ان وضاحتوں پر عدالت نے الیکشن کمیشن کے عہدیدار سے دوپہر 2 بجے تک جواب دینے کے لیے کہا ہے۔ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے دریافت کیا کہ مائیکرو کنٹرولر کنٹرول یونٹ میں ہے یا وی وی ...

کانگریس و دیگر اپوزیشن پارٹیوں کی شکایت کے بعد الیکشن کمیشن کا پی ایم مودی کے بیان کی جانچ کا اعلان

راجستھان کے بانسواڑہ میں پی ایم مودی کے مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز بیان پر ملک و بیرونِ ملک ہو رہی شدید تنقید کے بعد الیکشن کمیشن نے اس کے جانچ کا اعلان کیا ہے۔ الیکشن کمیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی تقریر سے متعلق شکایت موصول ہوئی ہیں اور وہ شکایات کمیشن کے زیر غور ہیں۔ ...