سابق ضلع انچارج وزیر اور رکن اسمبلی آر وی دیشپانڈے کا بھٹکل دورہ۔ کانگریسی لیڈران کے ساتھ میٹنگ

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 15th November 2019, 7:58 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بھٹکل 15/نومبر (ایس او نیوز) ہلیال حلقے سے رکن اسمبلی اور سابق وزیر آر وی دیشپانڈے اس وقت دھارواڑ، شمالی کینرا اور اڈپی ضلع کے دورے پر ہیں۔ جمعہ کے دن بھٹکل پہنچنے پر انہوں نے کانگریسی لیڈروں اورکارکنان کے ساتھ ایک ہوٹل میں ملاقات کی۔
    سیاسی صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج کسی کے پاس اقتدار ہے تو کل وہ ہاتھ سے چلا بھی جاتا ہے۔عہدے اور منصب دائمی نہیں ہوتے۔ لیکن پارٹی کے ساتھ جڑے رہنا اور اسے استحکام فراہم کرنے کے لئے مصروف رہنا یہ ہم سب کی ذمہ داری ہوتی ہے۔ضلع شمالی کینرا میں پارٹی کے پا س اچھے قائدین اور کارکنان ہیں۔ مگر پارٹی کو مضبوط کرنے کا کام مزید بہتر انداز میں ہونا چاہیے۔بوتھ کمیٹیاں بناکر یونہی چھوڑدینا کافی نہیں ہے۔ اسے متحرک اور فعال بھی ہونا چاہیے۔اس ضمن میں بلاک سطح کے عہدیداروں، سابق اراکین اسمبلی اور کارکنان کوچاہیے کہ وہ بوتھ کمیٹی میں شامل افراد کو ساتھ لے کر انہیں پارٹی  کے لئے کام کرنے کی سمت میں ان کی رہنمائی کریں۔اسی انداز میں کام کریں گے تو پارٹی مضبوط ہوسکتی ہے۔
    دیشپانڈے نے کہا کہ مخلوط حکومت کو گرانے کے پیچھے بی جے پی کا ہاتھ ہونے کی بات اب جگ ظاہر ہوچکی ہے۔اس وقت کے اسپیکر نے باغی اراکین اسمبلی کو نااہل قرار دینے کا جو حکم صادر کیا تھا اسی کو سپریم کورٹ نے برقرار رکھا ہے۔اتنے بڑے پیمانے پر اراکین اسمبلی کا نااہل قرار پانا میری دانست میں پہلی بار ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ امسال برسات اور سیلاب کی وجہ سے جن لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے ان کو راحت پہنچانے اور ان کی بازآباد کاری کے لئے فنڈ فراہم کرنے میں بی جے پی کے اقتدار والی ریاستی حکومت ناکام رہی ہے۔انہوں نے تعجب کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس سے قبل بھٹکل کی ہمہ جہتی ترقی کے لئے اتنے بڑے پیمانے پر تعمیری و ترقیاتی منصوبے مکمل کرنے والے رکن اسمبلی منکال وئیدیا کو عوام نے انتخاب میں کس طرح بھلا دیا یہ بات ان کی سمجھ میں نہیں آرہی ہے۔
    اس موقع پر ضلع پنچایت صدر جئے شری موگیر، سابق رکن اسمبلی منکال وئیدیا، جے ڈی نائک، مجلس اصلاح و تنظیم کے صدر ایس ایم پرویز،کانگریس اقلیتی مورچہ کے ضلع صدر عبدالمجید، بلاک کانگریس صدر سنتوش نائک کے علاوہ کانگریسی لیڈروں اور کارکنان کی کثیر تعداد موجود تھی۔
    معلوم ہو اہے کہ بھٹکل میں پارٹی کارکنان اور لیڈروں کے ساتھ ملاقات سے ایک دن قبل آر وی دیشپانڈے نے کمٹہ میں اسی قسم کی میٹنگ کی تھی۔ پھر وہاں سے شام کو مرڈیشور پہنچ کر آرام کیاتھا اور صبح میں مرڈیشور میں اسی طرح کی ایک میٹنگ منعقد کرکے پارٹی کارکنان اور لیڈروں سے ملاقات کرکے وہاں پرکانگریس پارٹی کے تعلق سے حالات کا جائزہ لیا تھا۔
    
 

ایک نظر اس پر بھی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر سماعت، ای ڈی نے جواب دینے کے لیے مانگا وقت

  زمین گھوٹالہ ومنی لانڈرنگ کے الزام میں جیل میں بند جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت ہوئی، مگر عدالت سے انہیں فوری راحت نہیں مل سکی۔ دراصل اس معاملے میں ای ڈی نے اپنا موقف اور جواب پیش کرنے کے لیے وقت ...