نیوزی لینڈ کے خلاف یک روزہ سیریز کے لیے ٹیم انڈیا کا اعلان، آشون اور جڈیجہ باہر، کارتک کی واپسی
نئی دہلی ،14؍اکتوبر(ایس او نیوزآئی این ایس انڈیا)نیوزی لینڈ کے خلاف 3 میچوں کی ونڈے سیریز کیلئے ٹیم انڈیا کا اعلان ہو گیا ہے ۔ ایک بار پھر روی چندرن آشون اوررویندرجڈیجہ کو ٹیم سے باہر رکھا گیا ہے اور ان کا آرام جاری رہے گا۔ وہیں وکیٹ کیپر بلے باز دنیش کارتک کی اس سیریز کیلئے ہندوستانی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے ۔بی سی سی آئی کی منتخب کمیٹی نے ہفتے کو 22 اکتوبر سے شروع ہونیوالی 3 میچوں کی ونڈے سیریز کیلئے ٹیم کا اعلان کیا۔آسٹریلیا کے خلاف ونڈے ٹیم کا حصہ رہے لوکیش راہل کو ٹیم سے باہرجاناپڑاہے۔وہیں تیز گیندباز شاردل ٹھاکر کی بھی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔ جڈیجہ، اشون کی جوڑی کو لگاتار تیسری سیریزمیں آرام دیتے ہوئے منتخب کمیٹی نے اکچھرپٹیل ، یجویندر چہل اور کلدیپ یادو کو ٹیم میں بنائے رکھاہے۔وہیں آسٹریلیا کے خلاف ٹی ۔ 20 سیریز میں باہر بیٹھے اَنجنکیارہانے ونڈے ٹیم میں واپسی ہیں۔ہندوستان کو مڈل آرڈر میں ایک تجربہ کار بلے بازکی ضرورت تھی۔ راہل اوپنرہونے کی وجہ سے مڈل آرڈر میں بلے بازی نہیں کر پا رہے تھے۔سری لنکا دورے پر ٹیم مینجمنٹ نے انہیں نمبر 4 پر مواقع دئیے تھے۔لیکن وہ ناکام رہے۔ ایسی صورتحال میں منتخب کرنے والوں نے کارتک کو ان کی جگہ پر لیا ہے۔ آسٹریلیا کے خلاف کھیلی گئی ونڈے سیریز میں ٹیم کا حصہ رہے تیز گیندباز محمد شمیع اور امیش یادو کو نہیں لیاگیا ہے۔ان کی جگہ سری لنکا میں ڈیبو کرنے والے شاردل ٹھاکر کی ایک بار پھر واپسی ہوئی ہے۔ وہ آسٹریلیا کے خلاف ہوئی سیریز کیلئے ٹیم کا حصہ نہیں تھے۔
ٹیم : وراٹ کوہلی (کپتان) ،روہت شرما ، شکھر دھون، اجنکیارہانے، منیش پانڈے، کیدار جادھو ، دنیش کارتک، مہیندر سنگھ دھونی (وکیٹ کیپر)،ہاردک پنڈیا، اکچھر پٹیل ، یجویندر چہل ، کلدیپ یادو، جسپریت بمراہ، بھونیشور کمار، شاردل ٹھاکر۔