پہلی بار فٹ بال کپ کیلئے قرۃ العین بلوچ کی آواز میں گانا ریلیز

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 20th June 2018, 11:29 AM | اسپورٹس |

ماسکو 20جون (ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا )روس میں جاری 21 ویں فٹ بال ورلڈ کپ کا فیفا کی جانب سے جاری کردہ آفیشل گانا ’لو اٹ اپ‘ یوں تو کپ شروع ہونے سے ایک ماہ قبل ہی جاری کردیا گیا تھا۔تاہم اب ملٹی نیشنل مشروب کمپنی ’کوکو کولا‘ نے بھی پہلی بار پاکستان میں فٹ بال ورلڈ کپ کا خصوصی اینتھم سانگ جاری کردیا۔خیال رہے کہ فٹ بال ورلڈ کپ کے موقع پر نہ صرف کوکا کولا بلکہ دیگر ملٹی نیشنل کمپنیاں بھی اپنے خصوصی سانگ اور اینتھم ریلیز کرتی ہیں۔دنیا کے متعدد ممالک میں پہلے ہی دیگر کمپنیوں نے فیفا کپ کے لیے خصوصی گانے ریلیز کیے تھے، تاہم اب ملٹی نیشنل کمپنی نے پاکستان میں بھی پہلی بار خصوصی گانا جاری کردیا۔فٹ بال ورلڈ کپ کے موقع پر پہلی بار پاکستان میں جاری کیے گئے خصوصی اینتھم گانے کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں امریکی سانگ رائیٹر اور ریپر جیسن ڈیرولو اور پاکستانی گلوکارہ قرۃ العین بلوچ نے اپنی آواز کا جادو جگایا ہے۔یہ پہلا موقع ہے کہ قرۃ العین بلوچ نے کسی فیفا یا اسپورٹس آفیشل گانے میں اپنی آواز کا جادو جگایا ہے۔اس گانے کی خاص بات یہ ہے کہ اسے بیک وقت انگریزی اور اردو میں گایا گیا ہے، جب کہ ساتھ ہی ساتھ اس میں پنجابی کا تڑکا بھی لگایا ہے۔پرجوش موسیقی سے بھرپور اس گانے میں کراچی سے لے کر افریقہ او امریکا کے لوگوں کو کسی بھی پریشانی سے آزاد ہوکر فٹ بال کھیلتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

جب گیند ہاتھ میں ہوتی ہے تو ایسا لگتا ہے کہ میں راجہ ہوں: محمد شامی

طویل انتظار کے بعد آخر کار انڈین پریمیر لیگ کا 13 واں سیزن 19 ستمبر سے متحدہ عرب امارات میں شروع ہونے جارہا ہے۔ کے ایل راہل کی قیادت میں کنگز الیون پنجاب کی نظرپہلی بار خطاب پر ہے۔ تاہم کنگز الیون پنجاب کے لئے فاسٹ بولر محمد شامی کی کارکردگی سب سے زیادہ اہم ہوگی۔ محمد شامی نے کہا ...

ای سی بی کو کورونا کی وجہ سے ہوا بڑا نقصان،20 فیصد ملازمتوں میں ہوگی کمی

کورونا وائرس کی وجہ سے گزشتہ6 ماہ میں کرکٹ کو بہت نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ انگلینڈ اور ویلز کرکٹ بورڈ کی ٹیم چار ماہ بعد میدان میں واپس آئی، لیکن اس کے باوجود کووڈ کی وجہ سے ای سی بی معاشی طور پر سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔ ای سی بی اپنے عملے میں 20 فیصد کمی کرے گا جو 62 ملازمتوں کے مترادف ...

آئی پی ایل 2020: کوچ کمبلے نے کہا: کرس گیل کا کردار اہم ہوگا

کنگز الیون پنجاب کی نظر انڈین پریمیر لیگ کے 13 ویں سیزن میں پہلی بار ٹائٹل جیتنے پر ہے۔ انیل کمبلے کنگز الیون پنجاب کی کوچنگ کررہے ہیں، جبکہ کے ایل راہل کی شاندار فارم کو دیکھتے ہوئے کپتانی کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ انیل کمبلے نے انکشاف کیا ہے کہ رواں سیزن میں 41 سالہ کرس گیل کا ...

رونالڈو نے بین الاقوامی فٹ بال میں لگائی سنچری،عالمی ریکارڈ کے لیے مزید9 گول کی ضرورت

اسٹار اسٹرائیکر کرسٹیانو رونالڈو بین الاقوامی فٹ بال میں 100 گول اسکور کرنے والے دنیا کے دوسرے فٹ بالر بن گئے۔ منگل کو پرتگال کی نیشنل لیگ میں سویڈن کے خلاف 2-1 سے فتح کے دوران رونالڈو نے یہ کارنامہ انجام دیا۔35 سالہ رونالڈو نے فری کک پر 25 میٹر کے فاصلے سے ٹیم کا پہلا گول اسکور ...