وہاٹس ایپ اور یوٹیوب کے ذریعے قران کا پیغام گھر گھر پہنچانے میں معروف قرانک وائس کےاب ویب سائٹ کا ہوا خوبصورت اجراء

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 13th April 2021, 12:36 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 13/اپریل (ایس او نیوز)  سوشیل میڈیا  بالخصوص وہاٹس ایپ اور یو ٹیوب چینل کے ذریعے قران مجید کی وڈیوز  مع اُردو و انگریزی ترجمہ   کو گھر گھرپہنچانے میں معروف قرانک وائز  کی اب ویب سائٹ بھی تیار ہوچکی ہے جس کے ذریعے مزید بہتر طور پر  کام انجام دیا  جاسکے گا۔

 بھٹکل کےنوجوانوں کی اس ٹیم نے  پیر کو  مشما اسٹریٹ، سن شائین اسپورٹس سینٹر میں جامعہ اسلامیہ بھٹکل کے مہتمم مولانا مقبول کوبٹے ندوی کے ہاتھوں قرانک وائس ویب سائٹ کا خوبصورت اجراء کیا  اور اپنے مقاصد سے حاضرین کو  آگاہ کیا۔

ویب سائٹ کی اجرائی کے بعد تقریب سے خطاب کرتےہوئے  مولانا مقبول  کوبٹے ندوی نےاس بات پر خوشی کا اظہار کیا  کہ قرانک وائس  کےلئے   مدارس کے طلباء اور کالجس کے طلباء دونوں مشترکہ طور پر خدمات انجام دے رہےہیں ۔ مدارس کے طلبہ کا علم اور انکی فکر اور کالجس کے طلباء کا ہنر دونوں جمع ہو رہا ہے جس سے ایک نئی چیز وجود میں آئی ہے مزید فرمایا کہ قرآن مجید کی ویڈیو بنانے اور آیات کا انتخاب کرنے اور فوٹوز  ڈیزائن کرنے اور پھر اسکی تصحیح  اور اس کو نشر کرنے وغیرہ میں جو وقت صرف ہوتا ہے یہ بھی ایک عبادت ہے اور عند للہ یہ  اوقات عبادات میں شامل ہوتے ہیں۔  سن شائین اسپورٹس سینٹر کے جنرل سکریٹری  قیصر محتشم نے بھی اس موقع پر ٹیم قرآنک وائز کے کام سے متاثر ہوکر اُنہیں مبارکباد پیش کی اور  اس کام کو مزید آگے بڑھانے کی ترغیب دیتے ہوئے  اپنی جانب سے  ہرممکن   تعاون فراہم کرنے کا  تیقن دیا۔

ویب سائٹ کا تعارف اور اس کے مقاصد بیان کرتے ہوئے قرانک وائز کی طرف سے احمد صدیق نے بتایا کہ نئی ٹیکنالوجی اور نئے وسائل سے ممکنہ حد تک ہم ان شاءاللہ قرآن کا پیغام ہر فرد تک پہنچانے کی کوشش کررہے ہیں اور اسی کی ایک کڑی کے طور پر ہم نے اس   ویب سائٹ کا اجراء کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ قرآنک وائز   بھٹکل کے نوجوانوں کی ایک ٹیم ہے جو سوشل میڈیا پر بے حد متحرک ہے۔ وہاٹس ایپ گروپس اور یوٹیوب چینل  سمیت  دیگر سوشل میڈیا کے ذریعے بھی ہم قرآنک وائز "Quranic Voice" (قران کے پیغام کو)  عام کررہےہیں۔  انہوں نے بتایا کہ  قریب  ڈیڑھ سال سے قرانک وائز کا کام جاری ہے جس کے تحت  روزانہ قرآن مجید کی ویڈیوز مع اردو و انگریزی ترجمہ سلسلے وار پیش کیا جارہا ہے۔اس کے علاوہ حرمین شریفین کی دلنشین شارٹ کلپس اور مختلف قرائے کرام کی تلاوت، آیات کے انتخاب کے ساتھ نشر کی جارہی  ہیں، اسی طرح اسلامی تعلیمات قرآنی آیات اور احادیث مبارکہ کی روشنی میں نشر کی جارہی ہیں۔ مزید یہ بھی بتایا کہ  روزانہ بلاناغہ صرف ڈیڑھ سے ڈھائی منٹ میں اردو ترجمہ کے ساتھ قران کی تلاوت خوبصورت قرات کے ساتھ اور نیچے انگریزی ترجمہ کی تحریر کے ساتھ قرآن مجید کے پیغام کو  ویڈیو کلپس کے ذریعے سلسلہ وار نشر کیا جارہاہے اور  اب تک قرآن مجید کے کل پانچ پارے 266/قسطوں میں نشر (upload) ہو چکے ہیں۔
 
انہوں نےپورے یقین کے ساتھ بتایا کہ اگر کوئی بندہ ان ویڈیوس کو پابندی کے ساتھ دیکھے گا اور اسےسنے گا تو اُسے قرآن مجید کا مفہوم سمجھنے  میں آسانی ہوگی اور قرآن مجید کے  ترجمہ کے ساتھ اُس کا ایک دور مکمل ہوجائے گا جس کے بہترین فوائد  اپنی زندگیوں میں محسوس کئے جاسکیں گے۔ 

عزیزی معاویہ رکن الدین کی تلاوت سے پروگرام کا  آغاز ہوا  تھا اور  آخر میں مولانا مقبول صاحب کی دعا پر  تقریب  کا اختتام ہوا۔

یاد رہے کہ قرآنی تعلیمات سے استفادے کے لئے کوئی بھی شخص  قرآنک وائز کے وہاٹس ایپ گروپ سے جڑ سکتا ہے، جس کےلئے اس لنک کو کلک کریں:  http://join.quranicvoice.in   قرانک وائز کے ویب سائٹ کا پتہ یہ ہے: http://quranicvoice.in  

ایک نظر اس پر بھی

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...

بھٹکل میں انجلی نمبالکر نے کہا؛ آنے والےانتخابات بی جے پی اور کانگریس کے درمیان نہیں ، امیروں اور غریبوں کے درمیان اور انصاف اور ناانصافی کے درمیان مقابلہ

  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں اصل مقابلہ  بی جے پی اور کانگریس کے درمیان  نہیں ہوگا بلکہ  اڈانی اور امبانی جیسے  سرمایہ داروں  کو تعاون فراہم کرنے والوں اور غریبوں کو انصاف دلانے والوں کے درمیان ہوگا، صاف صاف کہیں تو یہ سرمایہ داروں اور غریبوں کے درمیان  مقابلہ ہے۔ یہ بات ...