اترکینرا کے رکن پارلیمان اننت کمار ہیگڈے کی کارکردگی پر سوالیہ نشان : ایم پی فنڈ ریٹنگ میں  صفر فی صد کام : حلقہ کے عوام مایوس

Source: S.O. News Service | Published on 13th January 2021, 1:32 AM | ساحلی خبریں |

کاروار:12؍جنوری (ایس اؤ نیوز) پارلیمنٹری بزنس نامی ادارے نے ملک کے ارکان پارلیمان کی کارگزاری کا مطالعہ ، جائزہ لینے کے بعد پیش کی گئی رپورٹ میں اترکینرا کے رکن پارلیمان اننت کمار ہیگڈے کی کارکردگی کو معمول سے بھی نیچے قرار دیا ہے۔

ملک کے سبھی 539ارکان پارلیمان کی کارگزاری اور کارناموں کا مطالعہ کرنے کے بعد ادارے نے اترکینرا کے ایم پی اننت کمار ہیگڈے کو 539میں سے 409ویں مقام پر رکھا ہے۔ ادارے سے ملی جانکاری کے مطابق ادارہ ایک ایم پی کی کارگزاری اور کارناموں کا جائزہ کچھ اس طرح لیتاہے کہ وہ پارلیمنٹ اجلا س میں کتنے دن حاضر ہوئے، لوک سبھا میں کتنے سوالات کئے، کتنے مباحث میں شریک ہوئے، اپنی طرف سے کتنے پرائیویٹ بل پیش کئے اور ایم پی فنڈ (پارلیمانی حلقہ کی ترقی کے لئے استعمال کیاگیا فنڈ) کا کس طرح استعمال کیا۔ ان سب کا بغور جائزہ لینے کے بعد نتائج نکالے جاتے ہیں۔ ادارے نے اسی اتوار کو اپنے نتائج کا اعلان کیا ہے۔

ریٹنگ میں ایم پی اننت کمار ہیگڈے نے 15.79فی صد ریٹنگ حاصل کی ہے اور 409ویں مقام پرہیں۔ پارلیمنٹری بزنس ادارہ کہتاہے کہ ایم پی ہیگڈے کی لوک سبھا کی کارکردگی کی شرح 19.74فی صد ہے۔ اس زمرے میں وہ 377ویں مقام پرہیں۔ اترکینرا پارلیمانی حلقہ میں اپنے ایم پی فنڈ کے استعمال کو لے کر ادارے نے انہیں صفر ریٹنگ دی ہے۔ البتہ پارلیمنٹ کےاجلاس میں حاضری میں ان کی کارکردگی اچھی رہی ہے۔ پچھلے دوبرسوں میں 90دنوں کے لوک سبھا اجلاس میں انہوں نے 67دن حاضر رہےہیں۔ پہلے سال 80دنوں کے اجلاس میں 67دن حاضر رہے ہیں تو دوسرے سال کے 10دنوں کے اجلاس میں کسی دن بھی حاضری نہیں رہی ہے۔ بتایا گیا ہےکہ کورونا پازیٹیو آنے سے وہ اجلاس میں شریک نہیں ہوسکے۔

لوک سبھا کے اجلاس میں سوالات پوچھنے کے معاملے میں بھی ان کی کارکردگی اچھی نہیں رہی ہے۔ یہاں ان کا رینکنگ 4.53 فی صد ہے۔ صرف 17سوالات پوچھ کر 139ویں مقام پر ہیں۔ گذشتہ دو برسوں کے لوک سبھا اجلاس کے کسی بھی مباحثے میں شریک ہوتے ہوئے نیا ریکارڈ بنائےجانےکی بات ادارے نے لکھی ہے۔ خیال رہےکہ ان دو برسوں میں لوک سبھا میں کل 318مباحث ہوئے جن میں سے ایک میں بھی اننت کمارہیگڈے نے حصہ نہیں لیا اس بناء پر یہاں ان کی رینکنگ بہت خراب ہے۔ لوک سبھا میں انہوں نے ایک بھی پرائیویٹ بل پیش نہیں کیا جب کہ ابھی تک 12پرائیویٹ بل پیش کئےجانےکی ادارے نے جانکاری دی ہے۔ جہاں تک پارلیمانی حلقہ کی ترقی کے لئے ایم پی فنڈ کے استعمال کا معاملہ ہے اننت کمار ہیگڈے کی کارکردگی صفر ہے۔ اس زمرے میں پیمانے کے طور پر صرف 5 پوائنٹ کی شرط رکھی گئی تھی جس میں وہ صفر ریٹنگ پر رہتے ہوئے اپنے حلقہ کے عوام کی مایوسی کا سبب بنے ہیں۔

کیا ہے پارلیمنٹری بزنس ڈاٹ کام ؟:پارلیمنٹری بزنس ڈاٹ کام ملک کے سبھی ارکان پارلیمان کی کارکردگی اورکارناموں کا مطالعہ کرنے والا پرائیویٹ ادارہ ہے۔ ادارہ ہرایک ایم پی کی کارکردگی کو درج کرتارہتاہے۔ ادارہ کا کہنا ہے کہ ہمارا سروے پارلیمانی حلقہ کے عوام اور ان کے ایم پی کے درمیان مباحثے کے لئے کارآمد بنتاہے۔ اور اس کے ذریعے سے شفافیت کو قائم رکھا جاسکتاہے۔ رائے دہندگان کو اپنےنمائندے کی کارکردگی کوجاننے اور پتہ لگانےمیں آسانی ہوگی۔ اوراس طرح کے مطالعات پیش کرنے سے ارکان کے درمیان ایک صحت مند مقابلہ کو موقع فراہم ہوگا اور جمہوری نظام میں عوام کا اعتماد بحال رکھنے میں معاون ہوگا۔ ادارے نے اپنے ویب سائٹ پر سبھی ارکان پارلیمان کی کارکردگی کو شائع کیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

اتر کنڑا لوک سبھا سیٹ کے لئے میدان میں ہونگے 13 امیدوار

ضلع اتر کنڑا کی لوک سبھا سیٹ کے لئے پرچہ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ تک کسی بھی امیدوار نے اپنا پرچہ واپس نہیں لیا جس کے بعد قطعی فہرست کے مطابق جملہ 13 امیدوار مقابلے کے لئے میدان میں رہیں گے ۔  اس بات کی اطلاع  ڈسٹرکٹ الیکشن آفسر اور اُترکنڑاڈپٹی کمشنر گنگوبائی مانکر نے ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے نوجوان کی نعش برآمد؛ سینکڑوں لوگ ہوئے جنازے میں شامل

  اتوار شام کو سوڈی گیدے سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے حافظ کاشف ندوی ابن اسماعیل رکن الدین کی نعش بالاخر رات کے آخری پہر قریب 4:20   کو سمندر سے برآمد کرلی گئی اور بھٹکل سرکاری اسپتال میں پوسٹ مارٹم و دیگر ضروری کاغذی کاروائیوں اور میت کی آخری رسومات وغیرہ  کے بعد صبح ...

کاروار کے قریب جوئیڈا کی کالی ندی میں غرق ہوکر ایک ہی خاندان کے چھ لوگوں کی موت؛ بچی کو بچانے کی کوشش میں دیگر لوگوں نے بھی گنوائی جان

چھوٹی بچی کوکالی ندی میں ڈوبنے سے بچانے کی کوشش میں ایک ہی خاندان کے چھ لوگ ایک کے بعد ایک غرق ہوکر جاں بحق ہوگئے، واردات کاروار سے قریب  80 کلو میٹر دور جوئیڈا  تعلقہ کے اکوڈا نامی دیہات میں اتوار شام کو پیش آئی۔

اتر کنڑا میں 3 مہینوں میں ہوا 13 ہزار ووٹرس کا اضافہ 

اتر کنڑا لوک سبھا حلقے میں الیکشن کے لئے ابھی بس چند دن رہ گئے ہیں اور اس انتخاب میں حق رائے دہی استعمال کرنے والوں کی قطعی فہرست تیار کر لی گئی ہے ، جس کے مطابق اس وقت اس حلقے میں 16.41 لاکھ ووٹرس موجود ہیں ۔