31اکتوبر تک برطانیہ یوروپی یونین سے الگ ہوجائے:ملکہ الزبتھ

Source: S.O. News Service | Published on 16th October 2019, 12:18 PM | عالمی خبریں |

لندن،16؍اکتوبر(ایس او نیوز؍یواین آئی) پارلیمنٹ میں خطاب میں برطانیہ کی ملکہ الزبتھ نے بریگزٹ کے حوالہ سے پارلیمان میں کہا کہ حکومت کی ترجیح ہے کہ برطانیہ یوروپی یونین سے 31 اکتوبرکو الگ ہوجائے -برطانوی پارلیمنٹ میں خطاب میں ملکہ الزبتھ نے کہا کہ میری حکومت کی ہمیشہ سے یہی ترجیح رہی ہے کہ31اکتوبر تک برطانیہ، یوروپی یونین سے الگ ہوجائے -انہوں نے کہا کہ میری حکومت کا یوروپی یونین کے ساتھ نئی شراکت داری کے تحت کام کرنے کا ارادہ ہے جو فری ٹریڈ اور دوستانہ تعاون کی بنیاد پر ہوگا-وزیراعظم بورس جانسن نے بھی اپنے منصوبے کو دوہراتے ہوئے کہا کہ یوروپی یونین سے31اکتوبر تک الگ ہونا ضروری ہے اور آئندہ ہفتوں میں بروسیلز سے مذاکرات ہوں گے اور بریگزٹ ہوجائے گا-دوسری جانب برطانیہ کی علاحدگی کا دار ومدار یوروپی یونین سے ہونے والے مذاکرات پر ہے جو رواں ہفتہ ایک مرتبہ پھر شروع ہوں گے اور یوروپی یونین کے سربراہی اجلاس سے قبل معاہدے کو حتمی شکل دینے کی کوشش کی جائے گی-مبصرین کا کہنا ہے کہ یورپی یونین کے ساتھ معاہدہ طے کرنے میں ناکامی کی صورت میں بورس جانسن کو شدید دھچکا لگے گا اور برطانوی قانون کے مطابق انہیں یوروپی یونین سے بریگزٹ میں توسیع کے لئے تیسری مرتبہ درخواست کرنا پڑے گی-آئرلینڈ کے نائب وزیراعظم سمن کووینسی کا یوروپی یونین سے مذاکرات کے لئے لکسمبرگ پہنچنے کے بعد اس حوالہ سے کہنا تھا کہ معاہدہ ممکن ہے اور اس کا امکان رواں ماہ ہی ہے-یوروپی یونین کے نمائندے مائیکل بارنیئر نے ایک روز قبل ہی سفارت کاروں کو آگاہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہوسکتا ہے کہ یہ اسی ہفتہ ممکن ہو لیکن ہم اس وقت وہاں نہیں پہنچے-یاد رہے کہ برطانیہ کو یوروپی یونین سے علاحدگی میں شدید مشکلات کا سامنا رہا اور اسی سلسلہ میں سابق وزیراعظم تھریسامئے کو اپنے منصب سے الگ ہونا پڑا تھا، جس کے بعد بورس جانسن کو وزیراعظم منتخب کیا گیا تھا-بورس جانسن نے ملکہ الزبتھ سے گزشتہ ماہ پارلیمنٹ کو معطل کرنے کی منظوری لی تھی تاہم سپریم کورٹ نے اس فیصلہ کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا تھا جس کے بعد ان کی پریشانیوں میں مزید اضافہ ہوگیا ہے -خیال رہے برطانیہ کو رواں ماہ کے اختتام تک یوروپی یونین سے الگ ہونا ہے جس کے لئے معاہدہ کرنا ہوگا لیکن پارلیمنٹ نے بورس جانسن اور ان کی پارٹی کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کر رکھی ہیں -

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...