بھٹکل انجمن پی یو کالج فار ویمن میں مسابقۂ حسنِ قرات و نعت
بھٹکل 9/ستمبر(طاہرہ تبسم فرقانی/ایس او نیوز) ہرسال کی طرح ا مسال بھی انجمن پی یو کا لج فار ویمن میں کالج کی طالبات کے درمیان مسا بقہ ء قرات و نعت کا انعقاد کیا گیا۔قرات میں سال اول کی طالبات کے درمیان ہوئے مقابلے میں نورا قا ضیہ محمد شعیب اول، حبیبہ الطاف حسین علی اکبر دوم اور صو فیہ حسین شبیر سوم رہیں، اسی طرح نعت مقابلے میں رابعہ ملیحہ محمد مقیم ہلارے اول، امِ کلثوم محی الدین خطاب دوم اور ندا سید معروف سوم رہیں۔
سال دوم کے مقابلے میں قرات میں عائشہ عبد الرب خطیب اول اور تنزیل محمد امین معلم دوم رہیں جبکہ نعت مقابلے میں عائشہ رابعہ محمد، مدحت ریحام ملا محمد محسن اور تفہیم محمد محسن بالترتیب اول ،دوم اور سوم رہیں۔
کالج پرنسپل ڈاکٹر فر زانہ محتشم صا حبہ کی زیرِسر پرستی اور صدارت میں محفلِ نو رانی کا آغاز سا ئنس سالِ اول کی طا لبہ ہا جرہ ایفہ عبد اسلام رکن الدین کی پر کشش تلاوت ِکلامِ پاک سے ہوا۔نعتہ کلام پیش کرنے کا شرف آرٹس سا لِ اول کی طا لبہ فا طمہ ظفر اللہ کو حا صل ہوا۔
محترمہ طا ہرہ تبسم فر قا نی (دینیات لکچرار) نے نظا مت کی ذمہ داری سنبھا لتے ہو ئے جلسہ میں تشریف فر ما معزز حکم صاحبات محتر مہ حا فظہ ثمینہ صا حبہ(دینیات لکچرارانجمن ڈگری کا لج)محترمہ حافظہ شا ہین صاحبہ (دینیات لکچرارشمس اسکول) محترمہ مہناز صاحبہ کا تعا رف پیش کیا۔آخر میں محترمہ طا ہرہ تبسم کے ہدیہء تشکرودعا کے سا تھ جلسہ اختتام پذیر ہوا۔