قطر کی مرکزی جیل میں‌ کرونا کی وبا پھیلنے کی اطلاعات، لرزہ خیز اعدادو شمار جاری

Source: S.O. News Service | Published on 19th May 2020, 9:36 PM | خلیجی خبریں |

دوحہ،19؍مئی (ایس او نیوز؍ایجنسی) قطر کے دارالحکومت دوحا میں قائم مرکزی جیل میں کرونا کی وبا پھیلنے کی اطلاعات کے بعد انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں نے دوحا سینٹرل جیل طبی سہولیات، قیدیوں اور عملے کی صحت کےحوالے سے گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق انسانی حقوق کی عالمی تنظیم 'ہیومن رائٹس واچ' نے پیر کے روز قطری جیل حکام سے مطالبہ کیا کہ وہ دوحا کی سنٹرل جیل میں کرونا وائرس کے پھیلنے کے بعد قیدیوں اور جیل کے عملے کو بہتر تحفظ فراہم کرنے کے لیے ہنگامی اقدامات اٹھائیں۔

انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیم نے قطری حکام سے اس بات پر زور دیا کہ وہ معاشرتی علیحدگی کو یقینی بنانے کے لیے قیدیوں کی تعداد کم کرے اور اس بات کو یقینی بنائے کہ جیل میں ہر فرد معلومات اور مناسب طبی نگہداشت حاصل کررہا ہے۔ نیز ذاتی حفظان صحت اور صفائی ستھرائی کے لیے تمام ضروری سہولیات فراہم کی جائیں۔ قیدیوں کو سینی ٹائرز، ماسک، جراثیم کش مواد، ادویات اور دستانوں کی فراہمی کے ساتھ ساتھ انہیں وبا سے بچنے کے لیے ضروری تربیت فراہم کی جائے۔

ہیومن رائٹس واچ کے مشرق وسطی ڈویژن کے نائب ڈائریکٹر مائیکل پیج نے کہا کہ قطری حکام کو کرونا وائرس کے وسیع پیمانے پر پھیلنے سے بچنے کے لیے فوری طور پر کارروائی کرنا ہوگی۔ قیدیوں ، جیل کے عملے اور دوحا کے باشندوں کو انفیکشن کا خطرہ لاحق ہے۔ بزرگ قیدیوں، بدکاری یا دیگر معمولی جرائم کے تح قید افراد کو رہا کرنا ہوگا۔

حالیہ دنوں میں ہیومن رائٹس واچ نے چھ غیر ملکی قیدیوں کا انٹرویو لیا جنہوں نے قطر کی واحد مرکزی جیل میں ابترحالات کے بارے میں بتایا کہ متعدد قیدیوں کے اس وائرس سے متاثر ہونے کا شبہ ہے۔ زیر حراست افراد نے بتایا کہ گارڈز نے حالیہ ہفتوں میں وائرس کے ممکنہ پھیلاؤ کے بارے میں انہیں غیر رسمی طور پر آگاہ کیا تھا ، حالانکہ قطری حکام نے عوامی طور پر اس کی تصدیق نہیں کی تھی۔

حکام نے اس وارڈ کو بند کر کے الگ تھلگ کردیا جہاں ممکنہ وبا پھیل گئی تھی لیکن اس سے قبل نہیں کہ کچھ قیدیوں کو زیادہ ھجوم والے کمروں اور صحت و صفائی کے حوالے سے ناقص انتظامات کی جگہوں پر منتقل کردیا تھا۔ وہاں پر عمر رسیدہ افراد اور کم زور صحت کے حامل افراد کے کرونا کاشکار ہونے کا زیادہ اندیشہ ہے۔

جیل حکام نے قیدیوں کو غیر متضاد اور نامکمل معلومات دیں۔ ایک قیدی نے بتایا کہ 2 مئی 2020 کو ایک جیل گارڈ نے قیدیوں کو اطلاع دی کہ دوسرے وارڈ میں پانچ قیدی کرونا کا شکار ہوئے ہیں۔ اس خبر سے جیل میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ ایک قیدی نے بتایا کہ ہمارے پاس 96 افراد کے بستر ہیں اور اس وارڈ میں ڈیڑھ سو کے قریب قیدی موجود ہیں۔حالیہ ایام میں قیدیوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ 6 مئی کو جیل کے ایک اور محافظ نے اسے بتایا تھا کہ آج تک 47 کیسز درج کیےگئے ہیں۔

قیدیوں نے بتایا کہ انتظامیہ ان کے ساتھ بھیڑ بکریوں جیسا سلوک کرتی ہے۔150 قیدیوں کے لیے صرف آٹھ باتھ روم ہیں۔ قیدی نے وضاحت کی لوگ فرش پر [جیل] مسجد میں ، لائبریری میں سوتے ہیں ، اور سب ایک دوسرے سے ڈرتے ہیں ، اور ہمیں نہیں معلوم کہ کون ہمیں واپس لے سکتا ہے۔ ایسے وقت میں جب ہمیں ایک دوسرے سے الگ تھلگ کیا جانا چاہیے۔

قیدیوں نے بتایا کہ گارڈز اور جیل کے عملے نے گذشتہ ہفتے ماسک اور دستانے پہننا شروع کردیئے تھےاور طبی عملے نے ان کے وارڈ میں جانا چھوڑ دیا تھا۔ ایک قیدی نے بتایا کہ کوئی نہیں جانتا ہے کہ کون بیمار ہے۔ یہ معلوم ہوتا ہے کہ ہمارے وارڈ میں اس شخص کو فلو ہے لیکن کیا یہ فلو ہے ، کیا یہ وائرس ہے ، کون جانتا ہے؟ کوئی بھی تصدیق نہیں کررہا ہے۔ مئی تک ، نرسیں ہمیں چیک کرنے آتی تھیں اور اگر ہم بیمار ہیں اور ہم اسپتال جانا چاہتے ہیں تو ہم جاسکتے تھے مگراب وہاں نرسیں یا اسپتال میں جانے کا کوئی امکان نہیں ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

تہوار کے موسم میں گلف - منگلورو ہوائی کرایہ آسمان چھو گیا - دبئی سے منگلورو ایک طرفہ کرایہ ہوگیا 70 ہزار روپے !

موسم گرما کی چھٹیاں ، ایسٹر، یوگادی اور عید کے تہواروں کا موسم قریب آتے ہی دبئ سے منگلورو تک کا ہوائی کرایہ آسمان کو چھونے لگا ہے جس کی وجہ سے  جو ایک طرفہ کرایہ زیادہ سے زیادہ 30 ہزارو روپے تک چل رہا تھا اب بڑھ کر 70 ہزار روپوں کے نشان تک پہنچ گیا ہے ۔    

سعودی عربیہ میں المناک سڑک حادثہ؛ منگلورکے ایک ہی خاندان کے چار لوگوں کی موت

ریاض کے مضافاتی علاقہ زُلفیٰ میں پیش آئے ایک المناک کار حادثے میں مینگلورو کے ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق ہوگئے، جن میں 3 ماہ کا بچہ بھی شامل ہے۔ حادثہ بدھ کی شب کو اُس وقت پیش آیا جب یہ لوگ عمرہ  کے لیے قطر سے مدینہ منورہ (سعودی عرب) جا رہے تھے۔ 

بھٹکل مسلم جماعت دبئی کے لیے نئے عہدیداران کا انتخاب: شہریار خطیب صدر اور جیلانی محتشم بنے جنرل سکریٹری

جماعت کے سرگرم رکن جناب شہریار خطیب گلف کی بھٹکلی جماعتوں میں سب سے زیادہ مضبوط اور سرگرم سمجھی جانے والی بھٹکل مسلم جماعت کے صدرمنتخب ہوگئے ، جبکہ جناب جیلانی محتشم جنرل سکریٹری کے عہدہ پر فائز ہوگئے ہیں۔ نائب صدر کے عہدہ پر عمران خطیب، سکریٹری اول کے طور پرعبدالوسیع خلیفہ، ...

سعودی عربیہ میں چاند نظر آگیا؛ سعودی سمیت عرب امارات، بحرین اور دیگر گلف ممالک میں رمضان کا اعلان؛ عمان میں ایک دن بعد یعنی منگل کو ہوگا پہلا روزہ

سعودی عربیہ میں آج اتوار شام کو چاند نظر آنے کے بعد سعودی عربیہ سمیت  متحدہ عرب امارات، قطر، بحرین اور کویت  میں    رمضان کا اعلان کیا گیا ہے۔البتہ مسقط میں رویت ہلال ثابت نہیں ہوا، اس لئے وہاں رمضان کا اعلان نہیں ہوا ہے۔

دبئی سمیت عمان میں بھی گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش

  دبئی سمیت متحدہ عرب امارات کی مختلف شہروں  میں موسلا دھار بارش  ہونے سے کئی علاقوں میں سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق  ہفتہ کی صبح  دبئی ،ابو ظبی، فجیرا اور دیگر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش ہوئی جبکہ دبئی کے مختلف علاقوں میں طوفانی بارش کے ...

سعودی عرب کے ریاض میں دنیا کا بلند ترین ٹاور تعمیر ہوگا

الریاض میں دنیا کا بلند ترین ٹاور تعمیر ہوگا جس کی اونچائی دو کلو میٹر ہو گی۔سبق ویب سائٹ کے مطابق ’architects journal‘ نے کہا ہے کہ برطانوی کمپنی ریاض میں تعمیر ہونے والے بلند ترین ٹاور کا ڈیزائن تیار کر رہی ہے۔توقع کی جارہی ہے کہ ریاض میں تعمیر ہونے والا ٹاور برج خلیفہ سے بلند ہوگا ...