مسقط؍دوحہ؍کویت سٹی،6؍مئی(ایس او نیوز) سلطنتِ عُمان میں وزارت صحت نے بدھ کے روز اعلان کیا ہے کہ 168 مزید افراد کرونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔ اس طرح ملک میں اس وبائی مرض کے کیسوں کی مجموعی تعداد 2903 ہو چکی ہے۔ سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق نئے کیسوں میں 41 عُمانی شہری اور 127 غیر ملکی مقیمین ہیں۔ وزارت صحت نے مزید بتایا کہ اب تک 888 افراد کرونا وائرس سے صحت یاب ہو چکے ہیں جب کہ 13 افراد موت کا شکار ہوئے۔
قطر میں سرکاری خبر رساں ایجنسی نے وزارت صحت کے حوالے سے بتایا کہ ملک میں کرونا کے 830 نئے کیس سامنے آئے ہیں۔ اس طرح قطر میں اس وبائی مرض کے مریضوں کی مجموعی تعداد 17972 ہو گئی ہے۔
ادھر کویت میں وزارت صحت نے بدھ کے روز ایک اعلان میں بتایا کہ کرونا کے مزید 187 مریض صحت یاب ہو گئے ہیں۔ اس طرح اب تک اس مرض سے چھٹکارہ پانے والوں کی مجموعی تعداد 2219 تک پہنچ گئی ہے۔