مودی سرکار عرب دنیا کی ناراضگی دور کرنے کیلئے کوشاں، کویت اور قطر کے بعد ایران اور پاکستان نے بھی ہندوستانی سفیروں کو طلب کرکے برہمی کااظہار کیا،اسلامی ممالک کی تنظیم او آئی سی نے بیان جاری کیا

Source: S.O. News Service | Published on 7th June 2022, 11:03 AM | ملکی خبریں | خلیجی خبریں | عالمی خبریں |

نئی دہلی، 7؍جون (ایس او نیوز؍ایجنسی) عالمی دباؤ کے پیش نظر نپور شرما اور نوین جندل کو بی جےپی سے معطل  کئے جانے کے باوجود عرب دنیا کی ناراضگی کم نہیں ہوئی ہے بلکہ خلیجی ملکوں میں جہاں ہندوستانی مصنوعات کے بائیکاٹ کی مہم میں شدت آرہی ہے وہیں  کویت اور قطر کے بعد ایران اور پاکستان  نے بھی ہندوستانی سفیروں کو طلب کرکے نبی کریم ؐ کی شان میں گستاخی  کے خلاف اپنا احتجاج درج کرایا ہے۔ اتنا ہی نہیں  سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے بھی  اس سلسلے میں مذمتی بیان جاری کیا ہے جبکہ  افغانستان کی حکمراں جماعت طالبان نے  نئی دہلی کوایسی حرکتوں پر قابو پانے کیلئے متنبہ کیا ہے۔   مختلف ممالک کے ساتھ ہی ساتھ ۵۷؍ مسلم ممالک کی نمائندہ تنظیم ’او آئی سی ‘ نے بھی بیان جاری کرکے نہ صرف نپور شرما کے توہین آمیز بیان کی مذمت کی ہےبلکہ اس نے ہندوستان میں  اقلیتوں کو مسلسل نشانہ بنانے کا معاملہ بھی اٹھایا ہے۔ 

 قطر،سعودی عرب، عمان، ایران اور متحدہ عرب امارات نیز جامعہ ازہر کی جانب سے جاری کئے گئے بیانات اور عرب ممالک  کے عوام میں پھیلی ناراضگی کو دور کرنے کیلئے وزارت خارجہ کے اعلیٰ سطح حکام سرگرم  ہوگئے ہیں۔  ان ممالک  نے حکومت ہند سے اہانت رسول ؐ کے معاملے میں  معافی مانگنے کا مطالبہ کیا ہے۔ وزارت خارجہ  نے اس سلسلے میں باقاعدہ بیان جاری کرکے وضاحت کی ہے کہ نپور شرما کا بیان اور نوین جندل کا ٹویٹ حکومت ہند سرکاری موقف کا مظہر نہیں ہے۔ 

 ۵۷؍ مسلم ممالک کی تنظیم ’آرگنائزیشن آف اسلامک کو آپریشن‘ (او آئی سی) نے ہندوستان میں مسلم منافرت کے بڑھتے واقعات پر سخت  بیان جاری کیا ہے۔ او آئی سی ہندوستان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اقوام متحدہ اور حقوق انسانی تنظیموں سے اپیل کی ہے کہ ہندوستان میں مسلمانوں کو نشانہ بنانے کے خلاف ضروری قدم اٹھائے جائیں۔   او آئی سی نے اپنے آفیشیل ٹویٹر ہینڈل سے۵؍ جون کو یکے بعد دیگرے کئی ٹویٹ کئے  جس میں اہانت رسولؐ کی سخت الفاظ میں مذمت کی گئی۔ ایک ٹویٹ میں تنظیم کی طرف سے لکھا گیا کہ ’’او آئی سی کے جنرل سکریٹری نے پیغمبر محمدؐ کے تئیں ہندوستان میں برسراقتدار طبقہ کے ایک شخص کے ذریعہ دیئے گئے متنازع بیان کی سخت تنقید کی ہے۔‘‘

  ایک ٹویٹ میں مسلم ممالک کی نمائندہ تنظیم  نے  کہا ہےکہ ہندوستان میں مسلمانوں کے خلاف تشدد میں اضافہ ہوا ہے۔ ہندوستان کی کئی ریاستوں کے تعلیمی اداروں میں حجاب پر پابندی اور مسلمانوں کی املاک کو نقصان پہنچانے کا تذکرہ کرتے ہوئے او آئی سی کا یہ بھی کہنا ہے کہ  ہندوستان میں مسلمانوں پر لگاتار پابندیاں  بڑھائی جا رہی ہیں۔ 

 او آئی سی کے ان سخت تبصروں پر ہندوستانی وزارت خارجہ کے ترجمان ارندم باگچی نے شدید رد عمل ظاہر کیا ہے۔ انھوں نے او آئی سی جنرل سیکریٹری کے تبصروں کو خارج  کرتے ہوئے کہا کہ ’’حکومت ہند او آئی سی سیکریٹریٹ کی طرف سے کی گئی نامباسب اور کند ذہن سوچ والے تبصروں کو واضح طور پر خارج کرتی ہے۔ حکومت ہند سبھی مذاہب کا احترام کرتی ہے۔‘‘

  نبی کریم ؐ کی شان میں  بی جےپی کی سابق ترجمان  نپور شرما اور نوین جندل کی گستاخی کے خلاف بطور احتجاج عرب دنیا میں  ہندوستانی مصنوعات کے بائیکاٹ میں شدت آتی نظر آرہی ہے۔ کویت  کے ایک سپر مارکیٹ نے ہندوستانی مصنوعات کی فروخت بند کردی ہے۔ الہدایہ کوآپریٹیو سوسائٹی کے ملازمین  نے  ہندوستانی چائے کی پتی اور دیگر مصنوعات کو اسٹور میں ایک الگ جگہ پر اکٹھا کرکے رکھ دیا ہے۔ کویت سٹی  کے باہر واقع سپر مارکیٹ میں  ہندوستانی چاول کی بوریاں، گرم مسالے اور مرچ وغیرہ  کے شیلف کو پلاسٹک سے بند کردیاگیا ہے اور ان پر یہ لیبل لگادیاگیاہے کہ ’’ہم نے ہندوستانی مصنوعات ہٹا دی ہیں۔‘‘ کمپنی کے سی ای او  نے واضح کیا کہ ’’ہم اپنے پیغمبر کی توہین برداشت نہیں کرسکتے۔‘‘

ایک نظر اس پر بھی

مغربی بنگال: پہلے مرحلہ میں تشدد کے بعد الیکشن کمیشن نے سنٹرل فورس کی 303 کمپنیاں تعینات کرنے کا کیا فیصلہ

لوک سبھا انتخاب کے پہلے مرحلہ کی پولنگ 19 اپریل کو اختتام پذیر ہو گئی۔ اس دوران مغربی بنگال میں کچھ مقامات پر تشدد کے واقعات پیش آئے۔ اس کو دیکھتے ہوئے الیکشن کمیشن نے دوسرے مرحلہ میں سیکورٹی مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق الیکشن کمیشن نے دوسرے مرحلہ کے ...

شراب پالیسی معاملہ: عدالت نے منیش سسودیا کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ رکھا

راجدھانی دہلی کی ایک عدالت نے ہفتہ کے روز مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) اور انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے ذریعہ دہلی شراب پالیسی معاملہ میں درج بدعنوانی اور منی لانڈرنگ کے معاملات میں عام آدمی پارٹی (عآّپ) کے رہنما منیش سسودیا کی ضمانت کی درخواستوں پر اپنا فیصلہ محفوظ رکھ ...

کیرالہ میں مودی حکومت پر برسیں پرینکا گاندھی۔ کہا؛ جمہوریت کی دھجیاں اڑا کر نئے قوانین بنانے میں لگا ہے مرکز

کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے کیرالہ میں انتخابی مہم چلاتےہوئے مودی حکومت پر برس پریں اور کہا کہ مرکزی حکومت جمہوریت کی دھجیاں اڑا کر نئے قوانین بنانے میں لگا ہے۔ یاد رہے کہ لوک سبھا انتخابات کے پہلے مرحلے کی ووٹنگ کے بعد اب دوسرے مرحلے کے لیے 26 اپریل کو ووٹ ڈالے ...

حکومت کی ناکامیوں کے خلاف مغربی اتر پردیش میں ’انڈر کرنٹ‘ کے دعوے کے ساتھ کانگریس نے وزیر اعظم سے پوچھے تین سوالات

وزیر اعظم مودی آج اترپردیش میں بی جے پی امیدواروں کے حق میں انتخابی مہم چلا رہے ہیں۔ ان کے دورے کے موقع پر کانگریس نے مودی حکومت کے خلاف مغربی اترپردیش میں حکومت کے خلاف ’انڈرکرنٹ‘ کا دعویٰ کرتے ہوئے تین سوالات کیے ہیں۔ یہ تینوں سوالات وزیر اعظم کے دعووں اور اترپردیش کے ...

کیجریوال کی بیماری کا مذاق اڑایا جا رہا، گہری سازش رچی جا رہی! سنجے سنگھ نے بی جے پی پر لگائے الزامات

دہلی شراب پالیسی معاملہ میں منی لانڈرنگ کے الزام میں جیل میں قید دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کی صحت کو لے کر راجدھانی دہلی کے سیاسی حلقوں میں جمعرات سے ہی الزامات اور جوابی الزامات لگائے جا رہے ہیں اور یہ سلسلہ جمعہ کو بھی جاری رہا۔ جمعہ کو صبح عام آدمی پارٹی کے رکن ...

قطر میں بھٹکل مسلم جماعت کی خوبصورت عید ملن تقریب

بھٹکل مسلم جماعت کی طرف سے حسب سابق۲ شوال  مطابق ١١ اپریل  بروز جمعرات قطر کے مختلف علاقوں میں رہائش پذیر بھٹکلی احباب کے لئے عید ملن کے نام سے ایک گیٹ ٹوگیدر تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں بچوں نے اپنی گوناگو صلاحیتوں کا مظاہرہ پیش کرتے ہوئے شریک حاضرین سے داد و تحسین حاصل ...

متحدہ عرب امارات میں شدید بارش؛ نظام زندگی مفلوج، عمان میں 18 افراد جاں بحق

  متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور اس کے گردونواح میں منگل کو طوفانی بارش ہوئی۔ صورتحال ایسی ہو گئی کہ متحدہ عرب امارات میں ہر طرف پانی ہی پانی نظر آیا۔ سیلاب کے باعث کئی شہر جام ہو گئے۔ وہیں، پڑوسی ملک عمان میں شدید بارشوں سے آنے والے سیلاب کے باعث 18 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

عمان میں سیلاب سے تباہی، 13 افراد جاں بحق، لاپتہ لوگوں کی تلاش جاری

مشرق وسطیٰ کے شہر عمان میں اس وقت سیلاب نے زبردست تباہی مچا رکھی ہے۔ اتوار سے ہی عمان میں سیلاب کا قہر دیکھنے کو مل رہا ہے اور پیر کے روز بھی موسلادھار بارش کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ موصولہ اطلاع کے مطابق اب تک اس سیلاب نے 13 لوگوں کی جان لے لی ہے اور کئی دیگر لاپتہ ہیں جن کی تلاش ...

سعودی عربیہ میں روڈ ایکسڈینٹ کے کیس میں پھنسا ہے بھٹکل کا ایک نوجوان؛ بھٹکل کمیونٹی جدہ اور بھٹکل مسلم خلیج کونسل سے مدد کی اپیل

  بھٹکل بیلنی کا ایک  28 سالہ نوجوان محمد خالد ابن محمد جعفر گذشتہ چار سال سے   سعودی عربیہ کے   تيماء  میں معمولی  روڈ ایکسیڈنٹ کے   ایک کیس میں بری طرح پھنس گیا ہے اور عدالت نے اُس پر 34500 ریال (قریب سات لاکھ ہندوستانی رقم ) کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ نوجوان کا کہنا ہے کہ اُس کی ...

سعودی عربیہ میں اندوہناک سڑک حادثہ؛ کرناٹک کے تین لوگ جاں بحق، بھٹکل کے قریب منڈگوڈ سے تھا تعلق

ریاست کرناٹک کے ضلع اُترکنڑا کے منڈگوڈ سے تعلق رکھنے والے ایک ہی خاندان کے تین افراد سعودی عربیہ میں عمرہ کی ادائیگی کے دوران اُس وقت جاں بحق ہوگئے جب سڑک پر تیز رفتاری کے ساتھ دوڑتی ہوئی ایک لینڈ کروزرجس پر یہ لوگ سوار تھے ، کا ایک پہیہ اچانک پنکچر ہوگیا اور گاڑی بے قابو ہوکر ...

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...